ٹرین حادثہ میں ایک شخص ہلاک

حیدرآباد ۔ 20 ستمبر (سیاست نیوز) عمدہ نگر اور تماپور کے درمیان ریلوے لائن کو عبور کرنے کی کوشش میں ایک شخص ٹرین کی زد میں آ کر ہلاک ہوگیا۔ ریلوے پولیس کاچیگوڑہ ذرائع کے مطابق 35 سالہ نامعلوم شخص جو ٹرین کی پٹریوں کو عبور کرنے کی کوشش میں تھا، کل رات ہلاک ہوگیا۔ ریلوے پولیس کاچیگوڑہ اس شخص کی شناخت کیلئے مصروف تحقیقات ہے۔

اپل میں ایک شخص کی موت، پولیس کو اجنبی کی تلاش

حیدرآباد ۔ 20 ستمبر (سیاست نیوز) اپل کے علاقہ میں ایک شخص کی مشتبہ موت کے بعد پولیس نے اجنبی شخص کی تلاش شروع کردی ہے جو کل رات متوفی شخص کو گھر چھوڑ گیا تھا۔ اپل پولیس کے مطابق 33 سالہ سرینواس جو رامنتاپور علاقہ میں رہتا تھا، کل رات مکان آنے کے بعد وہ سو گیا اور صبح مردہ پایا گیا۔ پولیس نے ابتدائی تحقیقات کے بعد بتایا کہ سرینواس کو کسی ر

میرپیٹ میں ایک شخص کی نعش برآمد

حیدرآباد 19 سپٹمبر (سیاست نیوز) میرپیٹ پولیس نے دتو نگر علاقہ سے ایک شخص کی نعش برآمد کی۔ جس کی شناخت نہ ہوسکی۔ پولیس نے ایک اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے اس شخص کی نعش دستیاب کی۔ جس کی عمر تقریباً 30 سال بتائی گئی ہے۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

فوجی کی بیوی کی خودکشی

حیدرآباد /18 ستمبر ( سیاست نیوز ) ترملگیری کے علاقہ میں ایک فوجی کی بیوی نے خودکشی کرلی ۔ تاہم اس خاتون کی خودکشی کی وجوہات کا پتہ نہ چل سکا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 27 سالہ انورادھا جو ترملگیری علاقہ کے ساکن پیوش کی بیوی تھی ۔ ملٹری کواٹرس میں رہتے تھے ۔ اس خاتون نے آج پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

شمس آباد ایرپورٹ پر تین کیلو سونے کے ساتھ ایک شخص گرفتار

شمس آباد ۔ 17 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : شمس آباد انٹرنیشنل ایرپورٹ میںڈی آر آئی عہدیداروں نے ایک مسافر کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے تین کیلو سونا برآمد کرلیا ۔ تفصیلات کے بموجب محمد رفیع جو آج صبح دبئی سے راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد پہنچا ۔ ڈی آر آئی عہدیداروں نے اسے حراست میں لیتے ہوئے اس کی تلاشی لینے پر اس کے لگیج سے تین