عوام کے طعنوں سے دلبرداشتہ شخص کی خودکشی

حیدرآباد ۔ 17 اکٹوبر (سیاست نیوز) مقامی افراد کے طعنوں سے دلبرداشتہ ایک شخص نے خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ نارسنگی پولیس حدود میں پیش آیا جہاں 22 سالہ کے انجی نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ پولیس ذرائع کے مطابق حیدر شاہ کورٹ کے ساکن انجی کو مقامی افراد چور کے نام سے پکارتے تھے اور طعنہ زنی کرتے تھے۔ بستی والوں کی ہراسانی اور طعنہ زنی سے

کلکشن ایجنٹ سے رقم چھیننے والی ٹولی گرفتار

حیدرآباد ۔ /16 اکٹوبر ۔ (سیاست نیوز) سٹی پولیس نے سلطان بازار ڈکیتی کے معاملہ کو حل کرتے ہوئے 6 افراد کو گرفتار کرلیا اور مسروقہ رقم و دیگر اشیاء کو ضبط کرلیا ۔ سٹی پولیس کمشنر مسٹر مہندر ریڈی نے آج ایک پریس کانفرنس کے دوران ان افراد کی تفصیلات بتائی ۔ انہوں نے بتایا کہ 21 سالہ عمران ، 22 سالہ ذیشان ، 24 سالہ عبدالقادر انصاری ، 20 سالہ سلمان

پھسل بنڈہ میں سیکورٹی گارڈ اور زخمی نوجوان کے خلاف مقدمہ

حیدرآباد 15 اکٹوبر (سیاست نیوز) ڈی آر ڈی ایل پھسل بنڈہ علاقہ میں کل رات نوجوان کو شدید زدوکوب کرنے والے ڈیفنس سکیورٹی گارڈ کے خلاف کنچن باغ پولیس نے ایک مقدمہ درج کرلیا ہے۔ جبکہ نوجوان کے خلاف بھی سنتوش نگر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ڈیفنس سکیورٹی کور سے وابستہ گارڈ داساوانا کولی جس نے حافظ بابا نگر کے ساکن پلمبر

رین بازار سے دو بچے لاپتہ

حیدرآباد 15 اکٹوبر (سیاست نیوز) رین بازار پولیس نے دو کمسن بچوں کے اچانک پُراسرار طور پر لاپتہ ہونے پر اغواء کا ایک مقدمہ درج کرلیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ 8 سالہ محمد سلمان جو آنگن واڑی اسکول یاقوت پورہ میں دوسری جماعت کا طالب علم ہے اپنی بہن 5 سالہ اصفیہ فاطمہ کے ہمراہ اپنے مکان واقع رحمت نگر یاقوت پورہ میں کھیل رہا تھا کہ اچانک لاپتہ

لنگر حوض میں پروفیسر کی ضعیف بیوی کا قتل

حیدرآباد 15 اکٹوبر (سیاست نیوز) لنگرحوض کے علاقہ اوم نگر میں پیش آئے ایک واقعہ میں نامعلوم افراد نے ضعیف خاتون کا بہیمانہ طور پر قتل کردیا اور مکان میں موجود طلائی زیورات لوٹ لئے۔ تفصیلات کے بموجب 65 سالہ لکشمی تلسی جو ریٹائرڈ پروفیسر جے این ٹی یو ستیہ نارائنا کی بیوی تھی، کو آج شام نامعلوم افراد نے اُس وقت مکان میں داخل ہوکر سر پر