جرائم و حادثات
ٹرین حادثہ میں ایک شخص ہلاک
حیدرآباد /20 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) نامپلی ریلوے پولیس حدود میں پیش آئے ٹرین حادثہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ تاہم اس کی شناخت نہیں ہوپائی ہے ۔ ریلوے پولیس ذرائع کے مطابق ایک 40 سالہ نامعلوم شخص جو کل رات بورابنڈہ اور ہائی ٹیک سٹی کے درمیان پیش آئے ٹرین حادثہ میں ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس نامپلی مصروف تحقیقات ہے ۔
ملک پیٹ میں آر ٹی سی بس کی ٹکرانجنیئرنگ طالب علم ہلاک
حیدرآباد 19 اکٹوبر (سیاست نیوز) ملک پیٹ محبوب گنج کے روبرو پیش آئے ایک المناک سڑک حادثہ میں آر ٹی سی بس نے انجینئرنگ طالبعلم کو روند دیا ۔ چادر گھاٹ پولیس کے بموجب 18 سالہ ایس اویناش متوطن ضلع عادل آباد ائیس انجینئرنگ کالج واقعہ گھٹکیسر میں واقع انجنیئرنگ کالج کا طالبعلم تھا ۔ وہ گھٹکیسر کے ایک بوائز ہاسٹل میں مقیم تھا ۔آج دوپہر اوی