سڑک حادثات میں تین افراد بشمول خاتون ہلاک

حیدرآباد 24 اکٹوبر (سیاست نیوز) گولکنڈہ، راجندر نگر اور پوچم پلی پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں تین افراد بشمول ایک خاتون ہلاک و دیگر زخمی ہوگئے۔ گولکنڈہ پولیس کے مطابق 68 سالہ یادماں جو ابراہیم باغ علاقہ کے ساکن جنگپا کی بیوی اپنے افراد خاندان کے ساتھ کل رات گاڑی میں واپس ہورہی تھی کہ آرمی گیٹ کے قریب یو ٹرن لینے کے دوران گ

سیڑھیوں سے گر کر زخمی ہونے والے شخص کی موت

حیدرآباد 24 اکٹوبر (سیاست نیوز) آغاپورہ کے علاقہ میں ایک شخص کی مشتبہ حالت میں موت ہوگئی۔ حبیب نگر پولیس کے مطابق 57 سالہ جیلانی جو سیوک نگر آغاپورہ علاقہ کا ساکن تھا، کرانہ دوکان کا مالک بتایا گیا ہے۔ وہ 13 اکٹوبر کو مشتبہ طور پر سیڑھیوں سے گرکر شدید زخمی ہوگیا دوران علاج کل رات فوت ہوگیا۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

ٹی آر ایس سرپنچ تپاریڈی پلی کے شوہر کا بہیمانہ قتل

حیدرآباد۔ 23 اکتوبر (سیاست نیوز) ٹی آر ایس سرپنچ تپاریڈی پلی کے شوہر کا آج بہیمانہ قتل کردیا گیا۔ تفصیلات کے بموجب حلقہ اسمبلی اچم پیٹ کے منڈل وتگور کے ایک گاؤں میں آج صبح 37 سالہ ترپتیا کھیت گئے۔ وہ کافی دیر تک واپس نہیں پہنچے جس پر ارکان خاندان کو تشویش ہوئی چنانچہ وہ کھیت گئے جہاں دیکھا کہ ترپتیا کی نعش خون میں لت پت پڑی ہوئی ہے۔ انہ

ٹی آر ایس سرپنچ تپاریڈی پلی کے شوہر کا بہیمانہ قتل

حیدرآباد۔ 23 اکتوبر (سیاست نیوز) ٹی آر ایس سرپنچ تپاریڈی پلی کے شوہر کا آج بہیمانہ قتل کردیا گیا۔ تفصیلات کے بموجب حلقہ اسمبلی اچم پیٹ کے منڈل وتگور کے ایک گاؤں میں آج صبح 37 سالہ ترپتیا کھیت گئے۔ وہ کافی دیر تک واپس نہیں پہنچے جس پر ارکان خاندان کو تشویش ہوئی چنانچہ وہ کھیت گئے جہاں دیکھا کہ ترپتیا کی نعش خون میں لت پت پڑی ہوئی ہے۔ انہ

لاپتہ ڈاکٹر کو تلاش کرنے میں پولیس ہنوز ناکام

گنٹور ۔23 اکتوبر (سیاست نیوز) ایک ڈاکٹر کی پراسرار گمشدگی کا ہنوز کوئی پتہ نہیں چل سکا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق تنالی سے تعلق رکھنے والے کوسا راجو گاندھی میڈیکل کالج حیدرآباد میں گیاسٹرو انٹرولوجی سوپر اسپیشالیٹی کورس کررہے تھے وہ ہفتہ کو اپنے دو دوستوں کے ہمراہ آبائی مقام تنالی کیلئے روانہ ہوئے ۔ وجئے واڑہ بس اسٹیشن پہونچنے پر انہوں

پٹریاں عبور کرنے کے دوران سافٹ ویر انجنئیر ہلاک

حیدرآباد /23 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) ریل کی پٹریوں کو عبور کرنے کے دوران مشتبہ طور پر ایک سافٹ ویر انجینئیر ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس نامپلی حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 31 سالہ کے کرشنا موہن پٹریوں کو عبور کرنے کے دوران ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ کرشنا موہن پیشہ سے سافٹ ویر ملازم تھا ۔ ہائی ٹے سٹی علاقہ میں واقع ایک کمپنی میں ملازمت

آر ایم پی ڈاکٹر کے خلاف لاپرواہی کا مقدمہ

حیدرآباد /23 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) حیات نگر پولیس نے ایک آر ایم پی ڈاکٹر کے خلاف لاپرواہی کا مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ جس کے علاج اور ادویات کے سبب ایک شخص کی مشتبہ موت ہوگئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 46 سالہ چندر شیکھر جو کوئیڈا علاقہ حیات نگر کا ساکن تھا ۔ گذشتہ روز صحت خراب ہونے کے سبب مقامی آر ایم پی سے رجوع ہوا جہاں طبی جانچ کرنے کے بعد انجکشن دیا

بیروزگار شخص کی خودکشی

حیدرآباد /23 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) ملازمت کی تلاش میں ناکامی اور مالی پریشانیوں کا شکار ایک شخص نے خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ جوبلی ہلز پولیس حدود میں پیش آیا جہاں 24 سالہ سامبا شیوا راؤ نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ جوبلی ہلز پولیس ذرائع کے مطابق سامبا شیوا راؤ جو بے روزگار تھا رحمت نگر علاقہ میں رہتا تھا ۔ ملازمت کی تلاش میں تھا تاہم

امتحانات میں ناکامی کے خوف سے طالبہ کی خودسوزی

حیدرآباد /23 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) امتحانات میں ناکامی کے خوف سے دلبرداشتہ ایک طالبہ نے خودسوزی کرلی ۔ پہاڑی شریف پولیس کے مطابق 22 سالہ جھانسی جو بالاپور علاقہ کے ساکن راجندر نگر کی بیٹی تھی ۔ بی کام کی طالبہ بتائی گئی ہے ۔ آئندہ دنوں اس طلبہ کے امتحان تھے اور اس طالبہ کو امتحانات میں ناکامی کا خوف تھا ۔ جس سے ذہنی تناؤ کا شکار ہوکر اس ط

سڑک حادثات میں 2 افراد ہلاک

حیدرآباد /23 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) ہمایوں نگر اور نارسنگی حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں دو افراد بشمول ایک طالبہ فوت ہوگئی ۔ ہمایوں نگر پولیس کے مطابق 42 سالہ نصیرالدین جو پیشہ سے لیاب ٹیکنیشن تھا ہلز کالونی مہدی پٹنم کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ وہ 19 اکٹوبر کے دن اپنی موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ موٹر سائیکل بے قابو ہوکر حادثہ کا شکار ہوگئی