جرائم و حادثات
سعید آباد میں خاتون کے گلے سے چین کا سرقہ
حیدرآباد۔27۔اکتوبر (سیاست نیوز) سعید آباد کے علاقہ کرن باغ میں پیش آئے رہزنی کے واردات میں رہزنوں نے خاتون کے گلے سے طلائی چین اڑالی۔ تفصیلات کے بموجب 22 سالہ انگول لتا جو ایس بی ایچ بینک ملازم کرشنا ریڈی کی بیوی ہے اور بینک کالونی سعید آباد کی ساکن ہیں۔ آج رات 8.30 بجے کرن باغ علاقہ میں واقع مندر کو پوجا کیلئے پیدل جارہی تھی کہ موٹر سیک
کلثوم پورہ میں نعش برآمد
حیدرآباد۔27۔اکتوبر (سیاست نیوز) کلثوم پورہ علاقہ میں آج نامعلوم شخص کی نعش دستیاب ہوئی۔ پولیس کے بموجب 40 سالہ شخص جو مسلمان بتایا جاتا ہے ، کی نعش وہاں کی ایک درگاہ کے قریب دستیاب ہوئی۔ نامعلوم شخص سیاہ شرٹ اور پینٹ میں ملبوس تھا۔ نعش کی شناخت کیلئے پولیس نے دواخانہ عثمانیہ کے مردہ خانہ میں محفوظ کردیا ہے۔ ٹ
عریان رقص و مجرہ کے خلاف پولیس دھاوا‘ 6 گرفتار
حیدرآباد ۔ /26 اکٹوبر (سیاست نیوز) سائبرآباد کے علاقہ یاپرال میں پولیس نے مجرا پارٹی پر دھاوا کرتے ہوئے 6 افراد بشمول پرانے شہر سے تعلق رکھنے والے دو افراد کوگرفتار کرلیا ۔ تفصیلات کے بموجب 50 سالہ دلیپ جین جو پیشہ سے ایونٹ منیجر ہے اکثر مجرا پارٹی کیلئے رقاصاؤں کو فراہم کرتا ہے اور اس نے مولاعلی کے شنکرپٹیل اور پرانے شہر نیا پل سے تعل
دبیر پورہ میں نامعلوم افراد کا نوجوان پر حملہ چار لاکھ روپئے چھین کر فرار
حیدرآباد ۔ 25 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز): پرانے شہر کے علاقہ دبیر پورہ میں آج رات ایک نوجوان پر حملہ کرتے ہوئے اس کے قبضہ سے چار لاکھ روپئے چھین لیے گئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ 29 سالہ محمد یونس آج رات چار لاکھ روپئے کر اپنے مکان واپس جارہا تھا کہ نامعلوم افراد نے اچانک لاٹھی سے اس پر حملہ کردیا اور رقم چھین کر فرار ہوگئے ۔ زخمی یونس کو ہاسپٹل منت
ٹرین حادثات میں 6 افراد ہلاک
حیدرآباد ۔ 25 اکٹوبر (سیاست نیوز) حیدرآباد و سکندرآباد حدود میں پیش آئے ٹرین حادثات میں 6 افراد ہلاک ہوگئے۔ تاہم ان میں چار کی شناخت نہیں ہو پائی ہے۔ ان میں ایک شخص نے ٹرین کے آگے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔ ریلوے پولیس سکندرآباد کے مطابق 55 سالہ ٹی راملو جو درگاہ نگر ملکاجگری کا ساکن تھا، کل شام یہ شخص مولیٰ علی اور ملکاجگیری کے
مولا علی میں ایک شخص کی مشتبہ حالت میں موت
حیدرآباد ۔ 25 اکٹوبر (سیاست نیوز) سکندرآباد کے علاقہ میں ایک شخص نے مشتبہ طور پر خودکشی کرلی۔ بتایا جاتا ہیکہ مولا علی علاقہ کے ساکن 65 سالہ عبدالحئی جو پیشہ سے مزدور تھے اپنی بیوی کی موت کے بعد بیٹی کے ہاں رہتے تھے۔ وہ گذشتہ روز اپنی بہن سے ملاقات کیلئے اس کے مکان پہنچے اور کل بہن کے گھر سے رخصت ہونے کے بعد وہ تکارم گیٹ کے علاقہ میں ایک