جرائم و حادثات
موظف انٹلی جنس بیورو ملازم کی جھلس جانے سے موت
حیدرآباد /30 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) پنجہ گٹہ کے علاقہ میں ایک ریٹائرڈ انٹلی جنس بیورو کا ملازم جھلس کر فوت ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 4 سالہ ایس این مورتی جو ریٹائرڈ انٹلی جنس بیورو کا ملازم تھا ۔ سری نگر کالونی میں رہتا تھا ۔ وہ آج صبح اپنے مکان میں پانی گرم کرنے کی کوشش کے دوران مشتبہ طور پر جھلس کر ہلاک ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق مورتی
گوپال پورم کے روڈی شیٹر سید فرید پی ڈی ایکٹ کے تحت گرفتار
پولیس کی خصوصی مہم ، ملزم جیل منتقل ، عوام کو ہراساں کرنے کا شاخسانہ
مسجد میں جائے نماز نذر آتش، بیگم بازار میں کشیدگی
حیدرآباد۔/29اکٹوبر، ( سیاست نیوز) بیگم بازار کے غوث پورہ میں بعض نامعلوم اشرار کی جانب سے ایک مسجد کے جائے نماز نذر آتش کئے جانے کے سبب کشیدگی پھیل گئی۔ یہ مسجد درگاہ حضرت عباداللہ شاہ ؒ کے احاطہ میں واقع ہے۔ جہاں نامعلوم اشرار نے جائے نماز کے علاوہ واٹر کولرکو نذر آتش کردیا ۔ تاہم مقامی افراد آگ دیکھ کر فوراً وہاں پہنچ گئے اور پانی ڈ
پہاڑی شریف میں ایک شخص کا بے رحمانہ قتل
حیدرآباد۔/29اکٹوبر، ( سیاست نیوز) پہاڑی شریف کے علاقہ میں ایک شخص کا بے رحمانہ انداز میں قتل کردیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 35سالہ عبدالرفیع جو رگھویندرا ہاؤزنگ سوسائٹی کے ساکن عبدالجبار کا بیٹا تھا اس کا آج شام بے رحمانہ انداز میں قتل کردیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر پولیس شمس آباد مسٹر سدرشن نے بتایا کہ عبدالرفیع رولنگ شٹر کمپنی کا مالک تھا۔ آ
کلثوم پورہ سے لاپتہ کمسن مقتولہ کا سوتیلا باپ اور دیگر گرفتار
حیدرآباد /29 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) کلثوم پورہ علاقہ سبزی منڈی سے پراسرار طور پر لاپتہ اور بے رحمانہ انداز میں قتل کردی گئی 3 سالہ کمسن زینب کے قاتلوں کو پولیس نے بے نقاب کردیا ۔ ہاسٹل میں داخلہ کے بہانے اپنی رشتہ دار خاتون کے ہمراہ قتل کرنے والے سوتیلے باپ اور اس کی رشتہ دار کو پولیس کلثوم پورہ نے جیل منتقل کردیا ہے ۔ بے گناہ معصوم زینب
ٹاملناڈو کی لیاپ ٹاپ سارقین کی دو رکنی ٹولی گرفتار
حیدرآباد۔29 اکتوبر (سیاست نیوز) ایس آر نگر پولیس نے ٹاملناڈو سے تعلق رکھنے والی لیاپ ٹاپ کے سارقین کی دو رکنی ٹولی کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے 2 لاکھ 40 ہزار روپئے مالیتی مسروقہ لیاپ ٹاپس برآمد کرلئے۔ اسسٹنٹ کمشنر پولیس پنجہ گٹہ مسٹر ایم وینکٹیشورلو نے بتایا کہ ٹاملناڈو کے ضلع ویلور سے تعلق رکھنے والے سات سارقین جس کی سرپرستی 24
پولیس اکیڈیمی میں غلطی سے فائرنگ میں ایک نوجوان زخمی
حیدرآباد۔28۔اکتوبر (سیاست نیوز) سردار ولبھ بھائی پٹیل نیشنل پولیس اکیڈیمی میں آج رات پیش آئے ایک واقعہ میں بندوق سے اچانک گولی چل جانے کے سبب ایک نوجوان زخمی ہوگیا۔ باوثوق ذرائع نے بتایا کہ پرانے شہر سے تعلق رکھنے والا حبیب جو آئندہ جمعہ کو منعقد ہونے والے آئی پی ایس آفیسرس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کے سلسلہ میں کام میں مصروف تھا کہ یہ واقعہ
بیوی سے جھگڑے کے بعد شوہر کی خودسوزی
حیدرآباد 28 اکٹوبر (سیاست نیوز) الوال کے علاقہ میں ایک شخص نے بیوی سے جھگڑے کے بعد خودسوزی کرلی۔ بتایا جاتا ہے کہ 35 سالہ قادر خان جو پیشہ سے مزدور تھا، الوال کے علاقہ میں رہتا تھا۔ قادر کا اس کی بیوی سے جھگڑا چل رہا تھا۔ معمولی باتوں پر میاں بیوی میں اکثر جھگڑا ہوا کرتا تھا۔ 22 اکٹوبر کو بھی اسی طرح جھگڑے کے بعد قادر خان نے اپنے جسم پر ک
سسرالی رشتہ داروں کی ہراسانی ، خاتون کی خودکشی
حیدرآباد /28 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) سسرالی رشتہ داروں کی مبینہ ہراسانی سے تنگ آکر ایک خاتون نے خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ راجندر نگر پولیس حدود میں پیش آیا ۔جہاں 23 سالہ روبینہ بیگم نے خودکشی کرلی ۔ روبینہ بیگم اپرپلی علاقہ کے ساکن عبدالباسط کی بیوی تھی ۔ ان کی شادی سال 2012 میں ہوئی تھی اور ان کا لڑکا بھی ہے ۔ زائد جہیز کیلئے اس خاتون کو کافی ہ
چیرلہ پلی جیل میں قیدی مشتبہ حالت میں فوت
حیدرآباد /28 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) چیرلہ پلی جیل میں ایک قیدی کی مشتبہ حالت میں موت ہوگئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 60 سالہ ودیا راؤ جوکہ بدعنوانی کے الزام میں چیرلہ پلی جیل منتقل کیا گیا تھا ۔ اچانک صحت خراب ہونے کے سبب فوت ہوگیا ۔ کشائی گوڑہ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔
حالت نشہ میں ڈرائیونگ کے خلاف پولیس مہم کامیاب
حیدرآباد۔27۔اکتوبر (سیاست نیوز) دونوں شہروں میں حیدرآباد ٹریفک پولیس کی جانب سے حالت نشہ میں گاڑی چلانے والوں کے خلاف مہم میں بہتر نتائج موصول ہوئے ہیں اور گزشتہ چار سال میں 6 کروڑ 47 لاکھ 77 ہزار چالانات کی رقم وصول کی گئی ہے جبکہ 3381 افراد کو جیل کی سزا بھی سنائی گئی تھی ۔ سال 2011 ء سے حیدرآباد ٹریفک پولیس نے حالتِ نشہ میں گاڑی چلانے وال