-سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک

حیدرآباد ۔ 7 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : نارسنگی اور ونستھلی پورم پولیس حدودمیں پیش آئے سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ نارسنگی پولیس کے مطابق 36 سالہ نرسمہا جو پیشہ سے لیبر تھا ۔ گوگہ پلی شنکر پلی علاقہ کا ساکن تھا کل رات وہ موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ ایک تیز رفتار کار کی زد میں آکر برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ ونستھلی پورم پولیس کے مطابق 30

معمولی بات پر مسجد کلاں گولکنڈہ کے باہر نوجوان کا قتل

حیدرآباد 6 نومبر (سیاست نیوز) گولکنڈہ کے علاقہ میںایک شخص کا مسجد کے باہر بے رحمانہ انداز میں قتل کردیا گیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 25 سالہ عبدالرزاق نماز ظہر ادا کرنے کے بعد مسجد کلاں سے باہر نکل رہے تھے کہ ان پر قاتلانہ حملہ کیا گیا اور وہ مسجد کی سیڑھیوں پر ڈھیر ہوگئے۔ عبدالرزاق حملہ سے بچنا چاہتا تھاکہ اس دوران اس کی ہر کوشش ناکام رہی م

’’کس آف لو‘‘ کے حامیوں کیخلاف عریانیت کا مقدمہ

حیدرآباد ۔ 5 نومبر (سیاست نیوز) سائبرآباد کی گچی باؤلی پولیس نے ’’کس آف لو‘‘ (بوسے محبت) پروگرام کا انعقاد کرنے والے حیدرآباد یونیورسٹی کے طلبہ کے خلاف عریانیت کا ایک مقدمہ درج کرلیا ہے۔ 2 نومبر کو یونیورسٹی کے طلبہ نے کیرالا کے ٹی وی شو کے حق میں مظاہرہ کرتے ہوئے کس آف لو پروگرام کا انعقاد کیا تھا جس میں ایک دوسرے کو بوسہ لیا گیا۔ ی

ظلم سے بیزار مقروض شخص کا فینانسر پر حملہ

حیدرآباد۔/5نومبر، ( سیاست نیوز) فینانسر کی مبینہ ہراسانیوں اور مار پیٹ سے تنگ آکر ایک مقروض شخص نے فینانسر پر حملہ کردیا۔ چاقو سے وار کرتے ہوئے مکرم نے ارشد کو شدید زخمی کردیا۔ یہ واقعہ پنجہ گٹہ کے علاقہ مدار صاحب مقطہ میں پیش آیا جہاں مکرم نے فینانسر ارشد پر حملہ کردیا۔ پولیس پنجہ گٹہ نے فینانسر کا نام ارشد بتایا۔ مکرم ایک چکن سنٹر

مستری کی نعش مشتبہ حالت میں دستیاب

حیدرآباد ۔ 5 نومبر (سیاست نیوز) کشائی گوڑہ میں واقع ہندوستان کیبل لمیٹیڈ (ایچ سی ایل) نے ایک مستری کی مشتبہ حالت میں نعش دستیاب ہوئی۔ بتایا جاتا ہیکہ 25 سالہ چنیا ساکن نہرو نگر کشائی گوڑہ کی نعش آج صبح وہاں کے گودام میں دستیاب ہوئی۔ مقامی پولیس کو اس بات کی اطلاع ملنے پر ایک ٹیم وہاں پہنچ کر جائے حادثہ کا معائنہ کیا جس میں چنیا کے سر پر

سافٹ ویر کمپنی کا دھوکہ ، نوجوانوں کو دو کروڑ کا جھانسہ

حیدرآباد /5 نومبر ( سیاست نیوز ) شہر میں ایک اور سافٹ ویر ادارے نے بے روزگار نوجوانوں کو دھوکہ دے دیا ۔ ڈاٹ نسٹ پراجکٹ کے نام پر سالے اور بہنوائی نے 2 کروڑ کا جھانسہ دیکر اپنے ادارے کو بند کردیا ۔ اس سالے اور بہنوائی پر اعلی تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں کو تقریباً 2 کروڑ روپئے کا جھانسہ دینے کا الزام ہے ۔ دو تا تین مسلسل آفیسیس کو بند د

مختلف وجوہات کی بناء پانچ افراد بشمول خاتون کی خودکشی

حیدرآباد /5 نومبر ( سیاست نیوز ) مالی پریشانیوں اور خرابی صحت و گھریلو تنازعات سے تنگ آکر 5 افراد بشمول ایک خاتون نے خودکشی کرلی ۔ علحدہ واقعات میڑپلی کندکور ، پیٹ بشیرآباد ، چندا نگر اور ونستھلی پورم پولیس میں پیش آئے میڑپلی پولیس کے مطابق 37 سالہ جہانگیر جو پیشہ سے لیبر تھا بوڑاپل علاقہ میں رہتا تھا ۔ جو خرابی صحت اور مالی پریشانیوں

سڑک حادثات میں تین ا فراد ہلاک

حیدرآباد /5 نومبر ( سیاست نیوز ) اپل اور ونستھلی پورم پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں تین افراد فوت ہوگئے ۔ اپل پولیس کے مطابق 71 سالہ جے پی داس جو اپل علاقہ کا ساکن تھا کل شام اپل میں واقعہ ترکاری مارکٹ جارہا تھا کہ سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ اس شخص کو ٹینکر نے ٹکر دے دی ۔ اپل پولیس کے مطابق ایک 9

چادر گھاٹ کی موبائل دکان میں سرقہ کی واردات

حیدرآباد۔ 3 نومبر (سیاست نیوز) چادر گھاٹ کے علاقہ میں کل رات دیر گئے نقب زنی کی سنگین واردات پیش آئی جہاں ایک موبائل کی دکان سے قیمتی سیل فونس کا سرقہ کرلیا گیا۔ ڈیٹیکٹیو انسپکٹر چادر گھاٹ مسٹر دھیراوت حسین نے بتایا کہ موزیک نامی موبائل کی دکان میں سرقہ کرلیا گیا۔ ڈی آئی نے بتایا کہ نامعلوم سارقوں نے موبائل کے دکانوں میں نقب زنی کرتے