منگل ہاٹ میں پھانسی کے ذریعہ خودکشی کا واقعہ

حیدرآباد /10 نومبر ( سیاست نیوز ) منگل ہاٹ کے علاقہ میں ایک شخص نے درخت سے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق اس شخص کی شناخت نہیں ہوپائی ہے ۔ جو تقریباً 55 سال عمر کا بتایا گیا ہے ۔ پولیس کے مطابق کل پرانا پل کے علاقہ میں زچگی خانہ کے قریب اس شخص نے انتہائی اقدام کیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

تلنگانہ کے سیول انجینئر کا آسام میں اغواء

حیدرآباد۔9نومبر ( سیاست نیوز)تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے سیول انجنیئر کو آسام میں انتہا پسندوں نے اغوا کرلیا ۔تفصیلات کے بموجب 55سالہ پی مہیشور ریڈی ساکن گچی باؤلی ‘ رامکی ٹاور ای بلاک‘جس کا آبائی مقام آندھراپردیش ضلع کڑپہ سے ہے‘ پی ایم آر انفراسٹرکچر کا مالک ہے اور وہ قومی شاہراہ کی تعمیر کیلئے انڈین لیزنگ فینانس لمٹیڈ کمپنی سے س

سڑک حادثہ میں ایک ہی خاندان کے 7افراد زخمی ‘ ایک ہلاک

حیدرآباد۔9نومبر ( سیاست نیوز) حیات نگر کے علاقہ باٹا سنگرام میں پیش آئے المناک سڑک حادثہ میں ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے 7افراد زخمی اور ایک کی موت واقع ہوگئی ۔ تفصیلات کے بموجب ناگیشور راؤ اپنی بیوی راجیشوری اور دیگر افراد خاندان کے ہمراہ انووا کار نمبر AP-29 AH 3366میں وجئے واڑہ کی ایک مندر کے درشن کے بعد اپنے مکان ایل بی نگر واپسی

نلگنڈہ کے اسکول میں کمسن طالب علم کی مشتبہ موت

حیدرآباد ۔ 9؍نومبر (پی ٹی آئی) تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ میں ایک 6 سالہ لڑکا اسکول میں بیہوشی کے بعد گر کر فوت ہوگیا ۔ متعلقہ سرکل انسپکٹر شیو شنکر گوڑ نے کہا کہ یہ لڑکا ضلع نلگنڈہ کے ہلیہ منڈل کے تحت ایک خانگی اسکول جماعت اول میں زیر تعلیم تھا ‘ گذشتہ روز اپنی کلاس میں بیہوش ہو کر گر گیا تھا جسے حیدرآباد کے ایک ہاسپٹل میں شریک کیا گیا تھا

ن47نکسلائٹس حامیوں کی خود سپردگی

راجمندری ۔ 8 ۔ نومبر : ( پی ٹی آئی ) : آندھرا پردیش کے ضلع مشرقی گوداوری میں نکسلائٹس کے تقریبا 47 حامیوں نے آج خود کو پولیس کے حوالہ کردیا ۔ ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس وجئے راما راؤ نے کہا کہ مشرقی گوداوری کے رمپا چوڈا ورم میں نکسلائٹس کے تقریبا 47 حامیوں نے پولیس کے روبرو خود سپردگی کی ہے ۔ جن کی عمریں 30 تا 50 سال کے درمیان ہیں ۔ یہ تمام 2

معین آباد میں سڑک حادثہ ایک شخص ہلاک

حیدرآباد۔/8نومبر، ( سیاست نیوز) معین آباد کے علاقہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ پولیس معین آباد نے بتایا کہ 34سالہ سریدھر چاری جو بزنس مین تھا کتوال گوڑہ علاقہ میں رہتا تھا کل رات وہ موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر برسر موقع ہلاک ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔

برقی شاک سے زخمی شخص کی موت

حیدرآباد۔/8نومبر، ( سیاست نیوز) جوبلی ہلز کے علاقہ میں ایک شخص برقی شاک کی زد میں آکر فوت ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 42سالہ پی سی آر کرشنا جو پیشہ سے پینٹر تھا جواہر نگر یوسف گوڑہ میں رہتا تھا۔ جوبلی ہلز پولیس ذرائع کے مطابق 2نومبر کو وہ ایک میڈیکل شاپ کو پینٹ کرنے کے دوران برقی شاک کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا تھا اور علاج کے دوران ک

تین شادیوں کے باوجود چوتھی کی کوشش مہنگی پڑی

حیدرآباد /7 نومبر ( سیاست نیوز ) ان دو خاندانوں میں دوستانہ تعلقات تھے ایک دوسرے کے گھر آنا جانا ہر چھوٹی تقریب میں ایک دوسرے کو مدعو کرنا ہر خوشی و غم میں شامل ہونا ان کی زندگی کا ایک حصہ تھا ۔ لیکن اچانک ایک خاندان کے فرد نے دوسرے خاندا کے فرد کا قتل کردیا ۔ وجہ کچھ اور نہیں بلکہ ایک خاندان کی لڑکی اور دوسرے خاندان کا لڑکا مبینہ طور پر

ہراسانی کا شکار خاتون کی خود کشی

حیدرآباد ۔ 7 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : حبیب نگر کے علاقہ افضل ساگر میں ایک خاتون نے شوہر اور سسرالی رشتہ داروں کی مبینہ ہراسانی سے تنگ آکر خود کشی کرلی ۔ حبیب نگر پولیس کے مطابق 32 سالہ تلجابائی جو افضل ساگر علاقہ کے ساکن سبھاش سنگھ کی بیوی تھی تلجا اور سبھاش کی شادی 12 سال قبل ہوئی تھی اور ان کے تین بچے ہیں ۔ اس خاتون کو شوہر اور سسرالی رش