میلاردیو پلی میں پلاسٹک فیکٹری کے مالک کا قتل

حیدرآباد۔ 16 نومبر (سیاست نیوز) مائیلاردیو پلی کے علاقہ علی نگر میں کل رات دیر گئے پیش آئے سنسنی خیز قتل کی واردات میں پلاسٹک ری سائیکلنگ کمپنی کے مالک کا قتل کردیا گیا۔ انسپکٹر سید نعیم الدین جاوید کے بموجب 40 سالہ قادر علی ساکن ٹولی چوکی کل رات دیر گئے کمپنی بند کرنے کے بعد اپنی کار میں مکان واپس لوٹ رہے تھے کہ علی نگر علاقہ میں عبدال

رکن اسمبلی کے حامیوں کا تلگو اداکار کے بیٹے پر حملہ

شمس آباد 16 ؍ نومبر (سیاست نیوز) کشن گوڑہ فلائی اوور اور شمس آباد ٹول گیٹ پر راجندرنگر رکن اسمبلی ٹی پرکاش گوڑ کے حامی کی ہنگامہ آرائی معمولی بحث کے بعد تلگو فلمی اداکار کے بیٹے پر حملہ ‘ تفصیلات کے بموجب راجندرنگر رکن اسمبلی ٹی پرکاش گوڑ عادل آباد سے اوٹر رنگ روڈ سے شمس آباد آ رہے تھے کشن گوڑہ ٹول گیٹ پر ان کی گاڑی کے سامنے تلگو فلم

انسپکٹر پولیس کی خاتون سب انسپکٹر کے ساتھ ہوٹل میں رنگ رلیاں

حیدرآباد ۔ 15 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : عاشق مزاج انسپکٹر کے ساتھ رنگ رلیاں منانے کے دوران خاتون سب انسپکٹر اپنے ہی شوہر کے ہاتھوں رنگے ہاتھوں پکڑی گئی ۔ دونوں عاشق سب انسپکٹر اور انسپکٹر کسی تفریح پر نہیں بلکہ اسمبلی کی ڈیوٹی انجام دینے ورنگل اور کریم نگر سے شہر آئے ہوئے تھے ۔ دونوں کے رہنے کا انتظام الگ الگ مقامات پر تھا تاہم کریم نگر

شاہین نگر میں اجنبی خاتون کی نعش برآمدہونے پر سنسنی

حیدرآباد۔/15نومبر، ( سیاست نیوز) شاہین نگر کے علاقہ علی نگر میں ایک نامعلوم خاتون کی مشتبہ نعش سے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ علی نگر شاہین نگر کے علاقہ سے آج پہاڑی شریف پولیس نے ایک اجنبی خاتون کی نعش کو برآمد کرلیا۔ تاہم پولیس خاتون کی موت کو قتل ماننے سے انکار کررہی ہے۔ انسپکٹر پہاڑی شریف مسٹر پی وینکٹیشورلو کا کہنا

کانسٹیبل پر چاقو سے حملے کے بعد رہزن پولیس موٹر سائیکل لیکر فرار

حیدرآباد /14 نومبر ( سیاست نیوز ) حیدرآباد کے مضافاتی علاقہ چیتنیہ پوری میں آج ایک انتہائی سنسنی خیز واقع پیش آیا جس میں خواتین کے گلے سے طلائی چین اڑانے والا خطرناک رہزن اس علاقہ میں گشت کرنے والی پولیس پٹرولنگ ٹیم پر حملہ کرتے ہوئے حکومت کی جانب سے حال ہی میں پولیس کی خصوصی ٹیموں کو فراہم کردہ موٹر سائیکل لیکر فرار ہوگیا ۔ تفصیلات ک

سڑک حادثات میں پانچ افراد بشمول خاتون ہلاک –

حیدرآباد 14 نومبر (سیاست نیوز)شہر ونواحی علاقوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں 5 افراد بشمول ایک خاتون ہلاک ہوگئی تاہم اس خاتون کی شناخت نہیں ہوپائی ہے جو قومی شاہراہ نمبر 65 پر آج سڑک عبور کرنے کے دوران ہلاک ہوگئی ۔ حیات نگر پولیس کے مطابق ایک 40 سالہ نا معلوم خاتون جو انعام گوڑہ علاقہ میں آج صبح سڑک عبور کرنے کی کوشش کررہی تھی کہ نامعلوم گ