مرکزی وزراء کے خلاف بیان ’ میٹھامذاق‘ کے مترادف:مانجھی

پٹنہ۔/25نومبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) چیف منسٹر بہار جتن رام مانجھی کے اس بیان پر کہ بہار سے وابستہ 7مرکزی وزراء کو ریاست میں داخل ہونے نہیں دیا جائے ، بی جے پی کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنائے جانے کے بعد انہوں نے آج اس بیان کو میٹھا مذاق سے تعبیر کیا۔ تاہم انہوں نے یہ الزام عائد کیا کہ نریندر مودی کی حکومت ریاست کو نظر انداز کررہی ہے۔ جنتا د

لاریوں کا سرقہ کرنے والی ٹولی گرفتار

حیدرآباد /25 نومبر ( سیاست نیوز ) سڑکوں پر پارک کی ہوئی لاریوں کا سرقہ کرنے والی ایک بدنام زمانہ ٹولی کو سائبرآباد پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ رات کے وقت یہ ٹولی سڑک کے کنارے پارک کردہ لاریوں کا سرقہ کیا کرتی تھی اور گذشتہ تین سالوں کے دوران اس ٹولی نے کل 81 بڑی لاریوں کا سرقہ کرلیا ۔ سائبرآباد پولیس کمشنر مسٹر سی وی آنند نے ایک پریس کانفرنس

خاتون کی خودسوزی

حیدرآباد /25 نومبر ( سیاست نیوز ) مائیلاردیوپلی حدود میں ایک خاتون نے خودسوزی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 44 سالہ رکمنی بائی جو بابل ریڈی نگر کاٹے دھن علاقہ کے ساکن یادگیری کی بیوی تھی ۔ اس خاتون نے خرابی صحت سے تنگ آکر کل رات اپنے جسم کو آگ لگالی اور رات دیر گئے علاج کے دوران فوت ہوگئی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

جعلی ویزے اور ایمیگریشن میں ملوث دو افراد گرفتار

حیدرآباد۔24۔نومبر (سیاست نیوز) کمشنر ٹاسک فورس ساؤتھ زون ٹیم نے جعلی ویزے اور ایمیگریشن انٹری میں ملوث دو افراد کو گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتاہے کہ 27 سالہ سید اسداللہ ساکن دھوبی گلی عنبرپیٹ ایچ ایس بی سی کا ملازم اپنے ساتھی 35 سالہ سید عمران ساکن یاقوت پورہ پیشہ سے گرافک ڈیزائینر ہے اور وہ کوثر پرنٹنگ پریس ایجنسی کا مبینہ ملازم ہے۔ اسد

سڑک حادثات میں تین افراد ہلاک –

حیدرآباد /24 نومبر ( سیاست نیوز ) سعیدآباد گاندھی نگر اور ناچارم پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں تین افراد ہلاک ہوگئے ۔ سعیدآباد پولیس کے مطابق 85 سالہ احمد خان جو کل سعیدآباد اور آئی ایس سدن کے درمیان سڑک پرسے گذر رہے تھے کہ ان کی ٹی وی ایس گاڑی بے قابو ہوئی اور وہ اچانک گرکر شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری ایک کارپوریٹ ہاسپٹل سے رجوع

بنجارہ ہلز میں کار کی ٹکرایک ہلاک،دو زخمی

حیدرآباد ۔ 23نومبر ( سیاست نیوز) شہر کے پاش علاقہ بنجارہ ہلز میں کل رات دیر گئے پیش آئے ایک سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک اور دو افراد زخمی ہوگئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ ایک تیز رفتار کار جس کا نمبر AP BF 4800ہے ‘کار ڈرائیور بے راہ روی میں کار چلا رہاتھا اور اس نے توازن کھودیا جس کے نتیجہ میں تین موٹر سیکل سواروں کو ٹکر دیدی ۔ بتایا جاتاہے کہ اس حاد