جرائم و حادثات
مہانکالی میں سنار کی خودکشی
حیدرآباد /4 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) مہانکالی حدود میں ایک سنار نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔پولیس کے مطابق 40 سالہ گپتا کاروبار میں نقصان سے پریشان تھا ۔ جو گن بازار سکندرآباد میں رہتا تھا ۔ پیشہ سے سنار گپتا ذہنی تناؤ کا شکار ہوگیا جس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔
زیورات کے تاجر کو لوٹنے والی اڈیشہ کی ٹولی گرفتار
حیدرآباد۔/3ڈسمبر، ( سیاست نیوز) کمشنر ٹاسک فورس اور ساؤتھ زون پولیس نے ایک مشترکہ آپریشن میں زیورات کے تاجر کو لوٹنے کے واقعہ میں ملوث تین افراد کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے ہتھیار بھی برآمد کرلئے گئے۔ تفصیلات بتاتے ہوئے ڈپٹی کمشنر پولیس ساؤتھ زون مسٹر وی ستیہ نارائنا نے کہا کہ 30نومبر کو اڈیشہ سے تعلق رکھنے والے گوتم لنکا اور ا
سنتوش نگر میں دن دہاڑے رہزنی کی واردات
حیدرآباد ۔ 3 ڈسمبر ۔ ( سیاست نیوز) علاقہ سنتوش نگر رکھشاپورم کالونی میں پیش آئی رہزنی کی ایک دیدہ دلیرانہ واردات میں دو موٹر سیکل سوار رہزنوں نے بندوق کی نوک پرریلوے ملازم کے قبضہ سے نقد رقم لوٹ لی ۔ تفصیلات کے بموجب 55 سالہ بالراج ساکن آر کے پورم اروندتی کالونی آج دوپہر اپنے بیٹے راجکمار جو میکس انشورنس کمپنی کا مارکٹنگ ایکزیکٹیو ہے
آنگن واڑی ٹیچرکی بدکلامی سے دلبرداشتہ طالبہ کی خودکشی
حیدرآباد۔/3ڈسمبر، ( سیاست نیوز) منچال کے علاقہ میں ایک آنگن واڑی ٹیچر کی دل شکنی سے لڑکی فوت ہوگئی۔ بتایا جاتا ہے کہ لویا پلی کے ساکن متیالو کی 22سالہ بیٹی نتوشا نے گزشتہ ہفتہ نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا تھاجس کی کل رات علاج کے دوران موت ہوگئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق نتوشا کی شادی کیلئے رشتہ تلاش کیا جارہا تھا اس لڑکی کو آنگن وا
بچوں کے کھیل کود پر بڑوں کا نظر نہ رکھنے کا شاخسانہ
حیدرآباد /3 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) گھر میں کمسن بچوں کے کھیل کود اور بچکانی حرکتیں کافی نقصاندہ ثابت ہوسکتی ہے اور بچوں کے کھیل کود پر نظر نہ رکھنا خود بچوں کے علاوہ بڑوں کے لئے بھی نا قابل تلافی نقصان ہوسکتا ہے ۔ ایک ایسا ہی واقعہ قلعہ گولکنڈہ کے علاقہ جنسی بازار میں پیش آیا جہاں 9 سالہ سمیہ فرحین حادثاتی طور پر جھلس جانے کے سبب فوت ہوگئ
بہنوائی کے مکان میں برادر نسبتی کی خودکشی
حیدرآباد /3 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) بہنوائی کے مکان میں رہنے والے برادر نسبتی نے خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ حیات نگر پولیس حدود میں پیش آیا ۔ جہاں 21 سالہ ناگاراجو نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ ناگاراجو ڈگری سال آخر کا طالب علم تھا جو پدا عنبرپیٹ کے علاقہ میں اپنے بہنوائی کے مکان میں رہتا تھا ۔ اس کا اپنا مکان کوہیڈا حیات نگر بتایا گیا ہے
دوران کام کمپنی سے باہر آنے والے شخص کی موت
حیدرآباد /3 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) مادھاپور کے علاقہ میں ایک شخص کی مشتبہ حالت میں موت کا واقعہ پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 60 سالہ ملایا جوجنکل واڑہ علاقہ کا ساکن تھا ۔ ایک کنسٹرکشن کمپنی میں ملازمت کرتا تھا ۔ وہ مستان نگر مادھاپور میں واقع ایک کمپنی میں کام کے دوران کمپنی سے باہر نکلا ۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ ملایا نجی مصروفیات کے سبب کم
شکر گنج میں ریٹائرڈ کانسٹبل کا بہیمانہ قتل
حیدرآباد 2 ڈسمبر (سیاست نیوز) شاہ علی بنڈہ کے علاقہ شکر گنج میں آج اس وقت سنسنی پھیل گئی جب ریٹائرڈ اکسائز کانسٹیبل کا بہیمانہ طور پر قتل کردیا گیا۔ بتایاجاتا ہے کہ 63 سالہ مرزا محمود بیگ ساکن علی آباد کو اسی علاقہ کے ساکن ممتاز نامی نوجوان نے ان کے مکان سے اپنی گاڑی پر بات کرنے کے بہانے لیجاکر علاقہ شکر گنج میں اچانک خنجر سے وار کردیا