ٹرین حادثہ میں ایک شخص ہلاک

حیدرآباد /11 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) پرانے شہر کے علاقہ اپوگوڑہ میں ٹرین کی پٹریوں کو عبور کرنے کے دوران ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس کاچی گوڑہ کے مطابق 45 سالہ گوری شنکر جو پٹیل نگر اپوگوڑہ میں رہتا تھا ۔ کل رات ٹرین کی پٹریوں کو عبور کرنے کے دوران ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

بیگم پیٹ اور لنگر حوض علاقوں سے نعشیں برآمد

حیدرآباد /11 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) بیگم پیٹ اور لنگر حوض کے علاقوں سے پولیس نے دو افراد کے نعشوں کو برآمد کرلیا ہے ۔ جو سڑک پر مشتبہ حالت میں پائی گئی تھی ۔ بیگم پیٹ پولیس کے مطابق 40 سالہ خواجہ جو پیشہ سے مزدور ۔ بنجارہ ہلز علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ کل وہ بیگم پیٹ کے علاقہ میں ایک سڑک کے کنارے مردہ دستیاب ہوا ۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہو

چھتہ بازار میں تاجر کا سفاکانہ قتل

حیدرآباد /10 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) حیدرآباد شہر کے علاقہ چھتہ بازار میں آج ایک شخص پر حملہ کرتے ہوئے اسے ہلاک کردیا گیا تاہم قاتل کے ارادوں سے مقتول نے کل رات ہی میرچوک پولیس کو واقف کروایا تھا ۔ رقمی لین دین کو قتل کی وجہ قرار دیا جارہا ہے اور مشتبہ قاتل حسن جعفری پر فینانسر ہونے کا الزام ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ 24 سالہ محمد جاوید جو چندا نگ

نعش غیر متعلقہ خاندان کے حوالہ کرنے کا الزام

حیدرآباد۔/10ڈسمبر، ( سیاست نیوز) عثمانیہ ہاسپٹل میں نعشوں کی شناخت کے معاملہ میں عملے اور پولیس پر لاپرواہی کا الزام عائد کرتے ہوئے برہم عوام نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ بتایا جاتا ہے کہ عنبر پیٹ کے علاقہ قادری باغ سے تعلق رکھنے والے 55سالہ محمد رفیق یکم ڈسمبر سے لاپتہ تھے۔ وہ آر ٹی سی کے وظیفہ یاب ہیں۔ ان کی گمشدگی کی اطلاع عنبر پیٹ پولیس

منڈل ریونیو انسپکٹر رشوت قبول کرتے ہوئے گرفتار

حیدرآباد ۔ 10 ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ ) : سری جی رمیش منڈل ریونیو انسپکٹر دفتر تحصیلدار ، کوروکنڈہ ( منڈل ) ضلع مشرقی گوداوری کو اے سی بی عہدیداروں نے تحصیل آفس میں رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا جب کہ وہ شکایت کنندہ سری ونڈا ستیہ نارائنا ، کوروکنڈہ (منڈل ) سے پٹہ دار پاس بک کی اجرائی پر مشتمل فائیل کو آگے بڑھانے کے لیے 10 ہزار روپئے رشوت قبول کررہے

شاہ علی بنڈہ قتل کیس کے چار ملزمین گرفتار

حیدرآباد ۔ 10 ڈسمبر (سیاست نیوز) شاہ علی بنڈہ پولیس نے ریٹائرڈ اکسائز کانسٹیبل مرزا محبوب بیگ عرف ریاض قتل کیس میں ملوث چار افراد کو گرفتارکرلیا۔ انسپکٹر شاہ علی بنڈہ مسٹر ایس مہیشور نے بتایا کہ اراضی تنازعہ کے سبب محمود بیگ کا قتل کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 1991ء میں شریف خان جو مقتول کے ہمزلف تھے، کا انتقال ہوگیا تھا جس کے سبب 300 مر

ساوتھ زون میں خانگی فینانسروں کیخلاف کارروائی کا آغاز

حیدرآباد ۔ 10 ڈسمبر (سیاست نیوز) ساؤتھ زون پولیس نے خانگی فینانسرس کے خلاف کارروائی کرنے کے سلسلہ کا آغاز کردیا ہے جس کے تحت آج بہادر پورہ پولیس نے ایک فینانسر کو گرفتار کرلیا۔ اسسٹنٹ کمشنر پولیس چارمینار ڈیویژن مسٹر کے اشوک چکرورتی نے بتایا کہ 35 سالہ محمد قریشی ساکن کشن باغ غیرقانونی طور پر فینانس کا کاروبار چلا رہا تھا اور اضافی س

بینک میں ڈکیتی کی سنگین واردات

حیدرآباد 9 ڈسمبر (سیاست نیوز ) گھٹکیسر علاقہ میں دکن گرامینا بینک میں سنسی خیز ڈکیتی کی واردات میں 32 لاکھ نقد رقم اور بینک لاکرس میںموجود طلائی زیورات لوٹ لئے گئے ہیں۔ تفصیلات کے بموجب ضلع رنگاریڈی سائبرآباد کے گھٹکیسر منڈل میں واقع دکن گرامینا بینک میں آج صبح کی اولین ساعتوں میں وہاں کی مقامی عوام نے بینک کی عمارت سے دھواں نکلتا دی