لشکر طیبہ رکن عبدالکریم تونڈا نامپلی کریمنل کورٹ میں پیش

حیدرآباد۔/17ڈسمبر، ( سیاست نیوز) دہلی پولیس نے آج لشکر طیبہ کے مبینہ رکن عبدالکریم تونڈا کو نامپلی کریمنل کورٹ میں پیش کیا۔ تونڈا کو آج صبح سخت سیکورٹی کے درمیان عدالت میں لایا گیا اور اسے بارہویں ایڈیشنل چیف میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ کے اجلاس پر پیش کیا گیا جہاں پر عدالت نے اس کے مقدمہ کی سماعت کیلئے میٹرو پولیٹن سیشن جج کے اجلاس کو کیس

دونوں شہروں کے پولیس اسٹیشنس فیس بک سے مربوط

حیدرآباد۔/16ڈسمبر، ( سیاست نیوز) سوشیل نیٹ ورکنگ میڈیا کے ذریعہ پولیس کو عوام دوست بنانے کے اقدام کے تحت ڈی جی پی تلنگانہ مسٹر انوراگ شرما نے آج حیدرآباد کمشنریٹ حدود کے تمام پولیس اسٹیشنس کو فیس بک سے مربوط کردیا ہے۔ دفتر کمشنر حیدرآباد میں منعقدہ پروگرام میں مسٹر شرما نے دونوں شہروں کے 64پولیس اسٹیشنس کے فیس بک اکاؤنٹس کھولے جانے ک

شادی سے انکار نوجوان نے لڑکی کو ہلاک کردیا

حیدرآباد 16 ڈسمبر ( پی ٹی آئی ) محبوبنگر ضلع میں ایک نوجوان نے 19 سالہ لڑکی کو ہلاک کردیا کیونکہ اس نے شادی سے انکار کردیاتھا ۔ پولیس کے بموجب 22 سالہ بی ملیا نے ویپن گنڈلہ پولیس کے حدود میں 19 سالہ لڑکی کو سر میں پتھر سے مارکر ہلاک کردیا کیونکہ اس لڑکی نے شادی کیلئے ملیا کی پیشکش کو مسترد کردیا تھا ۔

سیل فون چارجنگ کے دوران برقی شاک سے خاتون ہلاک

حیدرآباد۔/16ڈسمبر، ( سیاست نیوز) سیل فون چارجنگ کے دوران برقی شاک کی زد میں آکر ایک خاتون فوت ہوگئی۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ واقعہ یاچارم پولیس حدود میں پیش آیا جہاں 25سالہ کنکا منجولہ کل رات فوت ہوگئی۔ یہ خاتون سیل فون چارج کرنے کی کوشش کررہی تھی کہ مشتبہ طور پر برقی شاک کی زد میں آکر فوت ہوگئی۔ منجولہ یاچارم کے ساکن ایدیا کی بیوی تھی ۔

چالانات کی رقم وصول کرنے پر ٹریفک پولیس کی توجہ ‘ خصوصی ٹیم کی تشکیل

حیدرآباد 15 ڈسمبر (سیاست نیوز) ٹریفک چالانات کی وصولی کیلئے حیدرآباد ٹریفک پولیس عنقریب اسپیشل اسکواڈ تشکیل دے رہی ہے تا کہ 40 لاکھ زیر تعمیل چالانات کی 81 کروڑ رقم وصول کی جاسکے ۔ زیر تعمیل چالانات میں دونوں شہروںکے 13 لاکھ موٹر سائیکل ، 5 لاکھ کاریں اور ایک لاکھ لاریاں اور آٹو شامل ہیں ۔چالانات کی وصولی کیلئے ٹریفک پولیس نے تیاریاں مک

برقی شاک سے خاتون کی موت

حیدرآباد /15 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) جواہر نگر کے علاقہ میں ایک خاتون مشتبہ طور پر برقی شاک کی زد میں آکر فوت ہوگئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 38 سالہ سنیتا جو ایک خانگی فارماسیوٹیکل کمپنی میں بحیثیت اسسٹنٹ جنرل منیجر کے عہدہ پر خدمت انجام دے رہی تھی ۔ کل اپنے گھر کے باتھ روم میں مشتبہ طور پر برقی شاک کی زد میں آکر فوت ہوگئی ۔ سنیتا نے باتھ رو میں لو