مساج سنٹرس پر دھاوے ‘ بیرونی ملک کی لڑکیاں گرفتار

حیدرآباد ۔ 20 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : شہر کے مغربی زون میں آج شام پولیس نے مساج سنٹروں پر دھاوے کرتے ہوئے بیرون ریاست و ملک کی خواتین کو حراست میں لے لیا ۔ پولیس کے ان دھاوؤں میں مغربی بنگال سے تعلق رکھنے والی لڑکیاں اور مساج کروانے کے لیے آئے چند لڑکے بھی گرفتار کرلیے گئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ ویسٹ زون ڈی سی پی مسٹر وینکٹیشور راؤ کی خصوصی

فلک نما میں فینانسر گرفتار

حیدرآباد 19 ڈسمبر (سیاست نیوز) پرانے شہر کے علاقہ فلک نما سے پولیس نے ایک فینانسر کو گرفتار کرلیا اور اس کے قبضہ سے 2,300 نقد رقم اور فینانس کے دستاویزات کو ضبط کرلیا ۔ساوتھ زون ٹاسک فورس نے یہ کارروائی انجام دی اور 27 سالہ افسر میاںعرف افسر ساکن وٹے پلی کو گرفتار کرلیا ۔ افسر میاں غیر قانونی طور پر فینانس کا کاروبار کررہا تھا اور کرانہ د

دو لڑکیوں کی مختلف وجوہات پر خودکشی

حیدرآباد 19 ڈسمبر (سیاست نیوز) شادی کے رشتہ ہونے میں دشواری سے ایک اور خرابی صحت سے دلبراشتہ ہوکر دو لڑکیوں نے خودکشی کرلی ۔ یہ دو علحدہ واقعات سائبرآباد پولیس کمشنریٹ حدود کے جیڈی میٹلہ اور کوکٹ پلی پولیس اسٹیشن میں پیش آئے ۔ جیڈی میٹلہ پولیس کے مطابق 26 سالہ کے پدما جو سنجے گاندھی نگر علاقہ کے ساکن استاری کی بیٹی تھی، کل رات لڑکی نے

سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک –

حیدرآباد 19 ڈسمبر (سیاست نیوز) شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے ۔ شاہ عنایت گنج پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک 49 سالہ شخص ہلاک ہوگیا ۔ تاہم اس کی شناخت نہیں ہوپائی۔ پولیس ذرائع کے مطابق آج صبح جمعرات بازا رکے علاقہ میں ایک شخص سڑک عبور کرنے کے دوران حادثہ کا شکار ہوگیا نا معلو

جھلس جانے والی خاتون کی موت

حیدرآباد 19 ڈسمبر (سیاست نیوز) پہاڑی شریف کے علاقہ میں ایک خاتون پکوان کے دوران جھلس جانے سے فوت ہوگئی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 24 سالہ فرحانہ جویریہ جو ایرہ کنڈہ علاقہ کے ساکن راج الدین کی بیوی نے15 ڈسمبر کو اپنے مکان میں پکوان کے دوران مشتبہ طور پر جھلس گئی تھی جس کی آج علاج کے دوران موت ہوگئی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

زہریلی دوا کے ذریعہ خودکشی

حیدرآباد 19 ڈسمبر (سیاست نیوز) ناچارم کے علاقہ میں ایک شخص نے زہریلی دوا کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 22 سالہ سمیر جو پیشہ سے خانگی ملازم ملا پور ناچارم میں رہتا تھا جس کا آبائی مقام مغربی بنگال بتایا گیا ہے ۔ کل اس نوجوان نے نامعلوم زہریلی اشیاء کا استعمال کرلیا اور آج صبح علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی ۔ پولی

پولیس کو دستیاب نومولود نعش کی شناخت

حیدرآباد 19 ڈسمبر (سیاست نیوز) ہمایوں نگر پولیس نے نومولود نعش کی شناخت کرلی اور اس کے ورثہ کا پتہ چلالیا ہے جس کو کل ایک کچرے دان میں پھینک دیا گیا تھا ۔ بتایا جاتا ہے کہ ایک دن کی نومولود لڑکی کی نعش کو ہمایوں نگر پولیس نے پداماں ٹمپل کے قریب کچرہ دان سے برآمد کیا تھا اور نعش کو پنچنامہ کے بعد مردہ خانہ منتقل کردیا تھا ۔ پولیس ہمایوں

آصف نگر ڈیویژن کے مختلف مقامات پر پولیس کے اچانک دھاوے

حیدرآباد /18 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) پرامن شہر اور خوشحال شہری زندگی کو ممکن بنانے کیلئے پولیس کی جانب سے اقدامات جاری ہیں ۔ جرائم پیشہ افراد کو ان کے ٹھکانوں سے پکڑنے اور جرائم کی روک تھام کیلئے کارڈن سرچ پولیس کے دھاوے شہر میں وقفہ وقفہ سے جاری ہیں۔ اس مہم کے سلسلہ میں آج آصف نگر ڈیویژن میں پولیس نے دھاوا کیا ۔ ٹپہ چبوترا اور آصف نگر پول

ٹرین حادثات میں دو افراد ہلاک

حیدرآباد /18 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) کاچی گوڑہ ریلوے پولیس حدود میں پیش آئے دو علحدہ ٹرین حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ جو بتایا جاتا ہے کہ ٹرین کی پٹریوں کو عبور کرنے کی کوشش کر رہے تھے ۔ ریلوے پولیس کاچی گوڑہ کے مطابق 33 سالہ شیخ محبوب جو پیشہ سے باورچی بتایا گیا ہے ۔ امان نگر علاقہ میں رہتا تھا ۔ کل یاقوت پورہ اور اپوگوڑہ کے درمیان ریل

مائیلاردیوپلی میں خاتون کی خودکشی

حیدرآباد /18 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) مائیلاردیوپلی کے علاقہ میں ایک خاتون نے خودکشی کرلی ۔ انسپکٹر مائیلاردیوپلی مسٹر سید نعیم الدین جاوید نے بتایا کہ 28 سالہ بھارت اماں جو راجیو گرہا کلپا علاقہ کے ساکن گوپال کی بیوی تھی ۔ مالی پریشانیوں سے تنگ آکر اس خاتون نے انتہائی اقدام کرلیا اور پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے