نشہ کے عادی باپ نے شیرخوار بیٹی کو فروخت کردیا،خاتون گرفتار
حیدرآباد 23 ڈسمبر (پی ٹی آئی) نشہ کے عادی باپ نے 4 ماہ کی شیرخوار بیٹی کو 19 ہزار روپئے کے عوض فروخت کردیا۔ تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے لڑکی کو بچالیا۔ یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع کھمم میں پیش آیا۔ سب انسپکٹر شنمکھا چاری نے بتایا کہ ملزم کی سی راجو کی حیثیت سے شناخت کی گئی ہے۔ انھوں نے کہاکہ یہ واقعہ پالونچہ ٹاؤن میں پیش آیا