سیلس ایگزیکیٹیو کے نام ٹھگ لینے کا واقع

حیدرآباد /7 جنوری ( سیاست نیوز ) شہر حیدرآباد میں آئے دن نت نئے انداز میں شہریوں اور دوکانداروں کو ٹھگنے کا سلسلہ جاری ہے ۔ کہا جارہا ہے کہ سرقہ اور لوٹ مار کیلئے قفل شکنی اور نقب زنی کیک جاتی ہے ۔ لیکن ان دنوں سارق نئے نئے طریقہ اپنا رہے ہیں ۔ ایک ایسے ہی واقعہ میں ایک دوکاندار کو خودساختہ سیلز ایگزیکیٹیو نے لوٹ لیا ۔ آصف نگر پولیس حد

گیاس حادثہ میںجھلس جانے والی خاتون کی موت

حیدرآباد /7 جنوری ( سیاست نیوز ) کلثوم پورہ کے علاقہ میں ایک خاتون اپنے مکان میں پیش آئے حادثہ میں جھلس کر فوت ہوگئی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 35 سالہ بے بی جو ضیاگوڑہ علاقہ کے ساکن سندیپ کی بیوی تھی ۔ گذشتہ ہفتہ یہ خاتون اپنے مکان میں پیش آئے حادثہ میں جھلس گئی تھی ۔ ان کے مکان میں پکوان گیس کے سلینڈر سے گیس خارج ہوگئی تھی اور جب اس خاتون کو

سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک

شمس آباد ۔ 7 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : شمس آباد کے موضع لوٹہ پلی میں کل رات ایک تیز رفتار لاری نے بائیک کو ٹکر دیدی جس کے نتیجہ میں بائیک سوار برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ تفصیلات کے بموجب محمد خلیل ولد محمد سلمان 32 سالہ ساکن قاضی گلی شمس آباد کل رات پیشن گاڑی نمبر AP12L-3908 پر پالماکول سے شمس آباد آرہے تھے کہ پیچھے سے ایک تیز رفتار لاری نمبر AP12V-2259

عطاپور میں سرقہ کی سنگین واردات

حیدرآباد /7 جنوری ( سیاست نیوز ) عطاپور کے علاقہ میں سرقہ کی سنگین واردات پیش آئی جہاں نامعلوم سارقوں نے ایک مکان سے تقریباً 20 تولا طلائی زیورات اور چاندی کا سرقہ کرلیا ۔ ڈیٹکٹیو انسپکٹر راجندر نگر مسٹر پرساد نے بتایا کہ لکشمی نواس اپارٹمنٹ عطاپور کے علاقہ میں سنتوش ریڈی نامی شخص کے مکان میں سرقہ کیا گیا ۔ سنتوش ریڈی اپنی بیوی کے سات

والد کی ڈانٹ پر بیٹے کی خودکشی

حیدرآباد /7 جنوری ( سیاست نیوز ) بہن سے مذاق پر والد کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ ایک شخص نے خودکشی کرلی ۔ جیڈی میٹلہ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 25 سالہ سری رام گوپال ورا پرساد نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ ورا پرساد قطب اللہ پور علاقہ کے ساکن درگا پرساد کا بیٹا تھا ۔ کل دوپہر میں وہ اپنے گھر والوں کے ساتھ کھانا کھارہا تھا اور

حبیب نگر اور فلک نما سے نومولود بچوں کی نعشیں برآمد

حیدرآباد /7 جنوری ( سیاست نیوز) شہر حیدرآباد میں پیش آئے دو علحدہ واقعات میں ایک نومولود بچی اور نومولود بچے کی نعشوں کو پولیس نے دستیاب کرلیا ۔ حبیب نگر اور فلک نما پولیس حدود میں یہ واقعات پیش آئے ۔ حبیب نگر پولیس کے مطابق ایک دن کی نومولود بچی کی نعش کو پولیس نے نامپلی سرکاری دواخانے کے پاس کچرہ کنڈی سے برآمد کرلیا ۔ اس نومولود کی ن

سلینڈر سے گیس کا اخراج، ایک ہی خاندان کے 10افراد جھلس گئے

حیدرآباد۔/7جنوری، ( سیاست نیوز) پکوان گیس سلینڈر سے گیس کے اخراج کی وجہ سے ایک گھر میں خوشی کا ماحول ماتم میں تبدیل ہوگیا۔ یہ واقعہ نواحی علاقہ ایل بی نگر میں پیش آیا جہاں سلینڈر سے گیس کے اخراج کے نتیجہ میں ایک ہی خاندان کے 10افراد بشمول 9خواتین بری طرح جھلس گئے ان میں دو کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ ایل بی نگر کے ساکن رمیش کے مکان می

سڑک حادثات میں 4 افراد ہلاک

حیدرآباد /6 جنوری ( سیاست نیوز ) حیدرآباد و سائبرآباد حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں 4 افراد بشمول ایک خاتون ہلاک ہوگئی ۔ چندرائن گٹہ پولیس کے مطابق 55 سالہ صالحہ بیگم جو کاماٹی پورہ علاقہ کے ساکن سید بن ابوبکر کی بیوی تھیں ۔ یہ خاتون کل رات اپنے فرزند خالد بن محمد کے ساتھ موٹر سائیکل پر جارہی تھی کہ سی آر پی ایف گیٹ کے روبرو موٹر سائیک

شوہر سے جھگڑے کے بعد بیوی کی خودکشی

حیدرآباد /6 جنوری ( سیاست نیوز ) سکندرآباد کے علاقہ میں میاں بیوی کا جھگڑا بیوی کی موت کا سبب بن گیا ۔ ماریڈپلی پولیس کے مطابق 43 سالہ امرتا جو لکشمی نگر ویسٹ ماریڈ پلی علاقہ کے ساکن گوپال کی بیوی تھی ۔ دونوں میاں بیوی میں ذرا سی بات پر جھگڑا ہوا کرتا تھا اور کل رات جھگرا شدید ہوگیا ۔ جس سے تنگ آکر اس نے آج پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس

بیوی کے مائیکے جانے پر دل برداشتہ شخص کی خودکشی

حیدرآباد /6 جنوری ( سیاست نیوز ) بیوی کے مائیکے چلے جانے اور مالی پریشانیوں سے تنگ آکر دو افراد نے خودکشی کرلی ۔ یہ دو علحدہ واقعات راجندرنگر اور الوال پولیس حدود میں پیش آئے ۔ راجندر نگر پولیس کے مطابق 28 سالہ پی کرشنا جو پیشہ سے پینٹر تھا ۔ ندی مسلم گوڑہ علاقہ کا ساکن تھا یکم جنوری کو اس نے خودکشی کرلی تھی جو علاج کے دوران کل رات فوت ہو

بیٹوں اور بیوی کی ہراسانی سے 65 سالہ شخص کی خودکشی

حیدرآباد /6 جنوری ( سیاست نیوز ) ضلع رنگاریڈی کے علاقہ میں ایک ضعیف شخص نے اپنے بیٹوں کی مبینہ ہراسانی اور خوف سے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی ۔ چنتاپلی پولیس کے مطابق 65 سالہ پروتالو نے کیڑے مار دوا کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ اس ضعیف شخص نے اپنی اراضی کو بنک میں بطور ضمانت رکھتے ہوئے قرض حاصل کیا تھا اور اس کی حرکت پر اس کے فرزند

کرشنا ندی میں انجینئرنگ کے 3 طلباء غرقاب

وجئے واڑہ 6 جنوری (پی ٹی آئی) خانگی انجینئرنگ کالج کے 3 طلباء آج کرشنا ندی میں غرقاب ہوگئے۔ وہ تعلیمی نصاب کے حصہ کے طور پر تکنیکی سروے کے لئے یہاں پہونچے تھے۔ سب انسپکٹر کنکی پاڈو پولیس اسٹیشن جی سرینواس نے بتایا کہ وی آر سدھارتھ انجینئرنگ کالج کے 3 طلباء سروے کے سلسلہ میں مدور دیہات پہونچے اور یہاں ندی میں غرقاب ہوگئے۔ پولیس کے م

نو تعمیر شدہ واٹر ٹینک گرجانے سے 5 زائرین ہلاک

رائچور ۔ 3 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : ضلع رائچور میں یاپلادننی گاؤں کے قریب آج نو تعمیر شدہ ایک اوور ہیڈ واٹر ٹینک منہدم ہوجانے سے 5 افراد دب کر ہلاک اور دیگر 2 افراد شدید زخمی ہوگئے ۔ پولیس نے بتایا کہ یہاں ایک درگاہ کی عرس تقاریب میں شریک زائرین آج صبح اس واٹر ٹینک کے قریب گئے ہوئے تھے کہ یہ حادثہ پیش آیا ۔ زخمیوں کو مقامی ہاسپٹل میں