واٹر ورکس کے ملازمین رشوت لیتے ہوئے گرفتار

حیدرآباد ۔ /21 جنور ی (سیاست نیوز) اینٹی کرپشن بیورو کے عہدیداروں نے حیدرآباد واٹر ورکس کے سیکشن منیجر محمد قدیر اور لائین مین چاند باشاہ کو 35 ہزار روپئے رشوت کی رقم وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ سیکشن منیجر نے سیول کنٹراکٹر کے شیوکمار سے بل کی ادائیگی کے سلسلے میں رشوت کا مطالبہ کیا تھا جس کے نتیجہ میں

جوئنائل ہوم میں لڑکے کی مشتبہ موت

حیدرآباد ۔ /21 جنور ی (سیاست نیوز) سعیدآباد میں واقع جوینائل ہوم فار بوائز میں آج کم عمر لڑکے کی مشتبہ حالت میں موت واقع ہوگئی ۔ شبہ کیا جارہا ہے کہ اس لڑکے کا ساتھیوں نے قتل کیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ 12 سالہ محمد آصف جس کا آبائی مقام بنارس اترپردیش ہے کو دو سال قبل سعیدآباد جوینائل ہوم میں شریک کیا گیا تھا ۔ آصف اپنے باپ کی مبینہ ہراسانی

ماؤیسٹ لیڈر دوباکا شنکر کی اہلیہ شہر میں گرفتار

حیدرآباد 20 جنوری (سیاست نیوز) انسداد ماؤسٹ انٹلی جنس ایجنسی نے آج سینئر ماؤسٹ قائد دوباکا شنکر کی بیوی بھارتی کو گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ بھارتی شہر کے ایک دواخانہ علاج کے لئے آئی ہوئی تھی کہ ایس آئی بی عملہ نے اُسے گرفتار کرلیا۔

دہشت گرد حملوں کے انتباہ پر سخت چوکسی ، پولیس کا مارچ پاسٹ

حیدرآباد /20 جنوری ( سیاست نیوز ) یوم جمہوریہ کے موقع پر انٹلی جنس کی چوکسی کے بعد ریاست بھر میں سخت چوکسی اختیار کی جارہی ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ مرکز کی جانب سے بڑے شہروں پر دہشت گرد حملوں کا انتباہ دیا گیا ہے جس کے بعد تلنگانہ کے اہم شہروں بالخصوص حیدرآباد میں پولیس نے سخت چوکسی اختیار کرلی ہے اور حیدرآباد و سائبرآباد کے تمام اہم سرکار

شہر کی سڑکیں ’موت کا کنواں ‘ ایک دن میں 7 ہلاکتیں

حیدرآباد /20 جنوری ( سیاست نیوز ) حیدرآباد سائبرآباد حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں 9 افراد بشمول ایک خاتون ہلاک ہوگئی ۔ عنبرپیٹ پولیس کے مطابق 26 سالہ محمد مزمل احمد جو رامنتاپور علاقہ کے ساکن محمد قاسم کا بیٹا تھا پیشہ سے خانگی ملازم بتایا گیا ہے وہ آج صبح اپنی موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ حادثہ پیش آیا اور تیز رفتار آر ٹی سی بس کی زدم

اعظم پورہ قتل : ماں اور بیٹے کو عدالتی تحویل میں دے دیا گیا

حیدرآباد 19 جنوری ( سیاست نیوز) اعظم پورہ علاقہ میں کل رات پیش آئے سید نور الدین قتل کیس میں چادر گھاٹ پولیس نے ماں اور بیٹے کو گرفتار کرکے انہیں عدالتی تحویل میں دیدیا ۔ ریٹائرڈ ایروناٹیکل انجینئر سید نور الدین پر مقامی ہندو نوجوان پی راجیش عرف راجو نے تلوار سے حملہ کر کے انہیں شہید کردیا تھا جبکہ اس کی ماں پی مہیشوری نے مبینہ طور پر

ٹرین حادثات میں 6 افراد بشمول 2 خواتین ہلاک

حیدرآباد /19 جنوری ( سیاست نیوز ) شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے مختلف ٹرین حادثات میں 6 افراد بشمول دو خواتین ہلاک ہوگئے ۔ تاہم ان میں صرف ایک کی شناخت ہوپائی ہے ۔ نامپلی ریلوے پولیس کے مطابق 40 سالہ ملیش جو پیشہ سے سینٹرنگ کا کام کرتا تھا ۔ بورا بنڈہ علاقہ میں رہتا تھا ۔ وہ ہائی ٹیک سٹی اور بورا بنڈہ کے درمیان ریلوے لائین کو عبور کرنے کی