مالی پریشانی سے ایک شخص کی خودکشی
حیدرآباد /17 فروری ( سیاست نیوز ) ونستھلی پورم کے علاقہ میں مالی پریشانیوں سے تنگ آکر ایک شخص نے خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 35 سالہ سوریہ نارائنا جو پیشہ سے لیبر تھا ۔ شاردھا نگر ونستھلی پورم میں رہتا تھا ۔ اس شخص نے مالی پریشانیوں سے تنگ آکر آج صبح پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس ونستھلی پورم مصروف تحقیقات ہے ۔