پرانے شہر میں عاملوں اور جادوگروں کے خلاف پولیس کارروائی

حیدرآباد۔ 18 ۔ فروری (سیاست نیوز) ساؤتھ زون پولیس نے آج کالا جادو اور عملیات کرنے والوں کے خلاف خصوصی مہم چلائی جس کے تحت پرانے شہر کے مختلف علاقوں میں کئی دھاوے کئے گئے۔ اماوس کے موقع پر جادو ٹونا کرنے کی اطلاع پر ڈپٹی کمشنر پولیس ساؤتھ زون مسٹر وی ستیہ نارائنا نے آج ساؤتھ زون سے تعلق رکھنے والے پولیس کی 18 ٹیمیں تشکیل دی اور علاقہ بھ

حکومت تلنگانہ کے قلی قطب شاہ اقلیتی ریسیڈنشیل اسکول میں داخلے

حیدرآباد ۔ 18 ۔ فروری : ( پریس نوٹ) : تعلیمی سال 2015-16 کے لیے پانچویں جماعت میں داخلوں کا اعلامیہ جاری کیا گیا ہے ۔ آن لائن درخواست فارم کا آغاز ہوچکا ہے ۔ ادخال درخواست کی آخری تاریخ 16 مارچ 2015 تک مقرر ہے ۔ فارم آن لائن کرنے کے لیے tresidential.ccg.gov.in پر لاگ آن کریں ۔ تلنگانہ سرکار کے زیر انتظام چلائے جانے والے قلی قطب شاہ ریسیڈنشیل اسکول ( انگلش

گاڈس جم قتل کیس کے ملزمین کی گواہوں کو دھمکیاں

حیدرآباد ۔ /18 فبروری (سیاست نیوز) سنتوش نگر کے گاڈس پاور جم میں 2012 ء میں پیش آئے احمد علی خان عرف الیاس قتل کیس میں گواہوں کو مبینہ طور پر اثرانداز کرنے اور گواہی دینے سے دھمکانے کا الزام عائد کرتے ہوئے مقتول کی بیوی حبیبہ بیگم نے آج ڈپٹی کمشنر پولیس ساوتھ زون سے ایک تحریری شکایت درج کروائی ہے۔ درخواست میں حبیبہ بیگم نے یہ بتایا ہیکہ

عاشق کے دھوکہ کا شکار بے یار و مددگار لڑکی والدین کے حوالے

حیدرآباد /18 فروری ( سیاست نیوز ) سکندرآباد ریلوے پولیس نے ایک 19 سالہ لڑکی کو اس کے والدین کے حوالے کردیا جو اپنے عاشق کی دھوکہ کا شکار دو دنوں سے ریلوے اسٹیشن پر بھٹک رہی تھی ۔ جب ریلوے پولیس نے اس لڑکی سے پوچھا تو لڑکی نے بتایا کہ وہ اپنے عاشق کے ا نتظار میں ٹھہری ہے ۔ لڑکی دو دنوں سے اسٹیشن پر موجود تھی اور اپنے عاشق کے آمد کی منتظر تھی

ایک شخص کی مشتبہ موت

حیدرآباد /18 فروری ( سیاست نیوز ) رائے درگم کے علاقہ میں ایک شخص کی مشتبہ موت کا واقعہ پیش آیا جو خانگی بس ٹراویلس کا ڈرائیور تھا ۔ کل رات پارکنگ یارڈ میں مشتبہ طور پر صحت خراب ہونے سے پیش آئی موت پر پولیس نے بھی شبہات کا اظہار کیا ہے ۔ رائے درگم پولیس کے مطابق 45 سالہ وینکٹ ریڈی جو پیشہ سے ڈرائیور تھا ۔ گھٹکیسر علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے

ایک طالب علم کی خودکشی

حیدرآباد /18 فروری ( سیاست نیوز ) گچی باؤلی کے علاقہ میں ایک طالب علم نے خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 19 سالہ سوملا نائیک جو اے وی کالج دومل گوڑہ علاقہ کا طالب علم تھا ۔ سوملا نائیک نلگنڈہ کے متوطن داسرو کا بیٹا تھا ۔ جو گچی باؤلی میں اپنے رشتہ داروں کے یہاں قیام پذیر تھا ۔ اس طالب علم کی خودکشی کی وجوہات کا پتہ نہ چل سکا ۔ جس نے کل رات پھ

پولیس کی پٹرول گاڑیوں میں انٹرسیپٹرس اور کیمروں کی تنصیب

حیدرآباد ۔ 18 فبروری (سیاست نیوز) شہر حیدرآباد کو اسمارٹ اور سیف سٹی میں تبدیل کرنے کیلئے آئے دن نئے اسکیمات اور اختراعی منصوبے بنارہے ہیں۔ تلنگانہ ریاست کے قیام کے بعد حیدرآباد سٹی پولیس کو فراہم کی گئی پٹرولنگ گاڑیوں کو مزید عصری آلات سے لیس کرتے ہوئے انٹرسیپٹر گاڑیوں پر موبائیل ایچ ڈی کیمرے نصب کئے جارہے ہیں۔ بتایا جاتا ہیکہ انٹ

شمس آباد میں سارق گرفتار ، تین تولے سونا ضبط

شمس آباد /18 فروری ( سیاست نیوز ) شمس آباد آر جی آئی پولیس نے ایک سارق کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضہ سے تین تولے سونے ضبط کرلیا ۔ تفصیلات کے بموجب ٹی انجینیلو 28 سالہ ساکن اندرا ریڈی نر الہ گورہ شمس آباد پیشہ سے پینٹر کو شمس آباد آر جی آئی سب انسپکٹر کرائم وینکٹیشورلو نے گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضہ سے تین تولے سونا ضبط کرلیا ۔ انجینیلو ش

سی آئی ڈی کو مطلوب دھوکہ باز ممبئی ایرپورٹ پر گرفتار

حیدرآباد ۔ 18 فبروری (سیاست نیوز) سی آئی ڈی کو گذشتہ 17 سال سے مطلوب ایک دھوکہ باز کو ممبئی ایرپورٹ پر گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے بموجب 47 سالہ عبدالباسط مبینہ طور پر جعلی سرٹیفکیٹس کی تیاری میں سال 1994ء میں سی آئی ڈی کی جانب سے گرفتار کیا گیا تھا اور وہ 1997ء میں ضمانت پر جیل سے رہا ہونے کے بعد روپوش ہوگیا تھا۔ عبدالباسط کے خلاف حیدرآباد

رسوائی سے دلبرداشتہ شخص کی خودکشی

حیدرآباد /18 فروری ( سیاست نیوز ) ازدواجی زندگی کے تنازعات کی یکسوئی کے دوران برادر نسبتی کی رسوائی سے دلبرداشتہ ایک شخص نے خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ حیات نگر پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آیا جہاں 45 سالہ وینکنا نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ وینکنا جو پیشہ سے لیبر تھا ۔ حیات نگر کے علاقہ میں رہتا تھا ۔ جس کا آبائی مقام ضلع نلگنڈہ بتایا گ

حسین ساگر تالاب سے نعش برآمد

حیدرآباد /18 فروری ( سیاست نیوز ) پولیس نے حسین ساگر تالاب سے ایک شخص کی نعش برآمد کرلی ہے ۔ جو گذشتہ چند دنوں سے پراسرار طور پر لاپتہ تھا ۔ پولیس رام گوپال پیٹ نے اس شخص کی شناخت 40 سالہ ابراہیم کی حیثیت سے کرلی ہے جو علاقہ بورا بنڈہ کا ساکن تھا۔ پولیس تفصیلات کے مطابق ابراہیم پیشہ سے آٹو ڈرائیور تھا جو گذشتہ ایک ماہ سے بے روزگاری کا شکا

دھوکہ دہی کے الزام میں سرکاری ٹیچر گرفتار

حیدرآباد /18 فروری ( سیاست نیوز ) پولیس ملازم کی بیوی کو دھوکہ دینے کے الزام میں پولیس جوبلی ہلز نے ایک سرکاری ٹیچر کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس ملازم جو شہر کے ٹریفک شعبہ کا سب انسپکٹر بتایا گیا ہے ۔ جوبلی ہلز پولیس میں اپنی بیوی کی شکایت کی تھی ۔ تفصیلات کے مطابق جوبلی ہلز پولیس ضلع عادل آباد کے منچریال ٹاون سے اس سرکاری ٹیچر جو بورڈنگ اسک

دونوں شہروں میں توجہ ہٹاکر ٹھگنے والی ٹولی سرگرم

حیدرآباد ۔ /18 فبروری (سیاست نیوز) اگر کوئی اجنبی شخص خود کو رئیس سیٹھ کا ملازم ظاہر کرتے ہوئے اور اسے لڑکا تولد ہونے کی خوشی میں قیمتی ساڑیاں اور نقد رقم کی تقسیم کا وعدہ کرنے والے دھوکے بازوں سے خواتین ہوشیار رہیں ۔ چونکہ دونوں شہروں میں توجہ ہٹاکر خواتین کو ٹھگنے والی ٹولی سرگرم ہے اور جاریہ ماہ میں مسلسل ٹھگنے کے واقعات پیش آرہے

سریکا کلم میں پٹاخہ کی فیکٹری میں دھماکہ ‘ 4 افراد ہلاک ‘ 3 زخمی

سریکاکلم ( اے پی ) 17 فبروری ( پی ٹی آئی ) سریکا کلم میں پٹاخے تیار کرنے کی ایک غیر قانونی یونٹ میں حادثاتی طور پر ہوئے دھماکہ میں چار مزدور ہلاک ہوگئے جبکہ تین دوسرے نازک حالت میں ہیں۔ پولیس نے یہ بات بتائی اور کہا کہ پٹاخہ تیار کرنے کی یونٹ میں دھماکہ میں 7 افراد زخمی ہوئے تھے جن میں چار ہلاک ہوگئے ہیں۔ کہا گیا ہے کہ یہ دھماکہ 15 فبروری ک

ر128 روپئے کیلئے قتل

حیدرآباد /17 فروری ( سیاست نیوز ) شراب کے نشہ میں دھت آپس میں جھگڑا کرنے کے بعد ایک ساتھی نے دوسرے ساتھی کا بے رحمانہ انداز میں صرف 128 روپئوں کیلئے قتل کردیا ۔ قتل کی سنسنی خیز واردات قلب شہر نارائن گوڑہ میں رات دیر گئے پیش آئی اور قتل کا انکشاف صبح تاخیر سے ہوا ۔ تاہم مقتول کی شناخت میں پولیس کو مشکلات پیش آئیں ۔ بعد ازاں مقامی عوام کی ت