پرانے شہر کی چار ارزاں فروشی کی دکانات مہربند

حیدرآباد 25 فروری (سیاست نیوز) پرانے شہر کے علاقہ تالاب کٹہ میں محکمہ سیول سپلائز کے عہدیداروں نے آج بڑے پیمانے پر دھاوے کرتے ہوئے ارزاں فروشی کی 4 دوکانات کو مہربند کردیا اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چیف راشننگ آفیسر حیدرآباد مسز بھارتی ہولیکیری نے آج دیگر عہدیداروں کے ہمراہ گزشتہ یوم مقفل کردہ 4 راشن ش

اسسٹنٹ ڈیویژنل انجینئر برقی رشوت قبول کرنے پر گرفتار

حیدرآباد ۔ 25 ۔ فبروری ( پریس نوٹ ) محکمہ انسداد رشوت ستانی کے عہدیداروں نے 24 فبروری کو 01.50 بجے دوپہر سری داراواتھو آدی نارائنا اسسٹنٹ ڈیویژنل انجینئر ( او ایس ڈی ) ( آپریشنس ) اے پی ای پی ڈی سی ایل ضلع مغربی گودواری کو اس وقت رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا جب وہ شکایت کنندہ کی اراضی پر اگریکلچر سروس کے منقطع مقام کو نئے کنکشن کی بحالی کیلئے 50,0

ورلڈکپ کرکٹ پر سٹہ بازی، دو ٹولیاں گرفتار

حیدرآباد ۔ /25 فبر وری (سیاست نیوز) ورلڈ کپ کرکٹ میچیس پر سٹہ کا کاروبار چلانے والی دو ٹولیوں کو سٹی پولیس نے بے نقاب کردیا۔ ایک سٹے باز کو ٹاسک فورس نارتھ زون ٹیم نے گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 41 سالہ آر سبرامنیم عرف چنا ساکن اندرا نگر وارثی گوڑہ ایک فوٹو اسٹوڈیو چلاتا ہے لیکن پرتعیش زندگی کیلئے آمدنی ناکافی ہورہی تھی ۔ سبرامنیم

نائجیریائی باشندوں سے ڈرگس برآمد، چار افراد گرفتار

حیدرآباد ۔ /25 فبر وری (سیاست نیوز) جوبلی ہلز اور سنٹرل کرائم اسٹیشن پولیس کے ایک مشترکہ آپریشن میں شہر میں کوکین کا کاروبار کرنے والے چار نائجیریائی باشندوں کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے ممنوعہ ڈرگس برآمد کرلیا ۔ ڈپٹی کمشنر پولیس ویسٹ زون مسٹر وینکٹیشور راؤ نے بتایا کہ 29 سالہ روتمی اسولا کھیندے جو نائجیریا کا باشندہ ہے اپنے سات

عادی سارق گرفتار ، زیورات و رقم ضبط

حیدرآباد ۔ 25 ۔ فبروری ( سیاست نیوز ) راجندر نگر پولیس نے ایک عادی سارق کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضہ سے 17 تولہ طلائی زیورات ، 250 گرام چاندی کے زیورات اور 8 لاکھ روپئے نقد رقم کو ضبط کر لیا ۔ ڈیٹکٹیو انسپکٹر بی پرکاش کے مطابق 26 سالہ سرینواس عرف سینو جو پیشہ سے مزدور تھا آج عطا پور کے علاقہ میں مشتبہ طور پر گشت کررہا تھا اس کے ہاتھ میں ایک

کرکٹ بیٹنگ ریاکٹ بے نقاب

حیدرآباد ۔ 25 ۔ فبروری ( سیاست نیوز ) سائبرآباد پولیس کی اسپیشل آپریشن ٹیم نے کرکٹ بیٹنگ ریاکٹ کو بے نقاب کرتے ہوئے 5 افراد کو گرفتار کر لیا ۔ اصل سرغنہ ہنوز پولیس گرفت سے باہر ہیں ۔ متحدہ عرب امارات اور آئرلینڈ کے میاچ پر سٹہ لگایا تھا ۔ جبکہ اصل بکی افراد کو پولیس تلاش کررہی ہے ۔ ایس او ٹی نے ونستھلی پورم کے علاقہ ہل کالونی کے ایک مکان

سرقہ کے دوران جھلسنے والا شخص فوت

حیدرآباد ۔ 25 ۔ فبروری ( سیاست نیوز ) مولی علی سب اسٹیشن میں سرقہ کی کوشش کے دوران جھلس کر زخمی ہونے والا شخص آج فوت ہوگیا ۔ ملکاجگیری پولیس کے مطابق 26 سالہ بھاگیہ راج عرف راجو جو چنتل علاقہ کا ساکن تھا جوگزشتہ ماہ اپنے دیگر دو ساتھیوں کے ہمراہ جن کی شناخت نہیں ہوپائی ہے مولی علی سب اسٹیشن سرقہ کے ارادہ سے پہونچا اور اس دوران وہ برقی شا

ذہنی اذیت کا شکار فوجی کی خودکشی

حیدرآباد ۔ 25 ۔ فبروری ( سیاست نیوز ) ایس آر نگر کے علاقہ میں ایک فوجی نے خودکشی کر لی بتایا جاتا ہے کہ 25 سالہ سنتوش کمار جو پیشہ سے آرمی جوان تھا اس نے ایلاریڈی گوڑہ علاقہ میں واقع اپنے مکان میں آج صبح پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق سنتوش کمار 9 فبروری کے دن چھٹی پر اپنے مکان آیا ہوا تھا اور 15 فبروری کے دن اس شخص کو پیرالا

برقی شاک کی زد میں ایک شخص فوت

حیدرآباد ۔ 25 ۔ فبروری ( سیاست نیوز ) الوال کے علاقہ میں ایک شخص برقی شاک کی زد میں آکر فوت ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ شخص ٹیلی ویژن آن کرنے کی کوشش میں ساکٹ کو ہاتھ لگنے سے برقی شاک کا شکار ہوگیا ۔ الوال پولیس ذرائع کے مطابق 24 سالہ نیوجو پیشہ سے میستری تھا ۔ ٹیلی کام کالونی الوال میں رہتا تھا ۔ کل وہ دوپہر کے کھانے کیلئے کام سے اپنے مکان

جلدی مرض میں مبتلا شخص کی خودکشی

حیدرآباد ۔ 25 ۔ فبروری ( سیاست نیوز ) جلد کی بیماری کے شکار ایک شخص نے اپنے ساتھی کے مکان میں خودکشی کرلی یہ واقعہ اپل پولیس حدود میں پیش آیا جہاں 34 سالہ پٹنائیک نے کل رات اپنے ساتھی کے مکان میں خودکشی کرلی ۔ پٹنائیک جلدی بیماری کا شکار تھا اور اس نے گزشتہ کئی دنوں قبل اپنا مکان چھوڑ دیا تھا اور بیرایا گوڑہ علاقہ میں اپنے ساتھی کے مکان م

زہریلی دوا کے استعمال سے ایک شخص کی خودکشی

حیدرآباد ۔ 25 ۔ فبروری ( سیاست نیوز ) مہیشورم کے علاقہ میں ایک شخص نے نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 28 سالہ شیکھر جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ اس نے 18 فبروری کے دن نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کی جس کو فوری طور پر ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران آج شیکھر فوت ہوگیا ۔ شیکھر

آئیل کمپنی سانحہ میں زخمی شخص کی موت

حیدرآباد ۔ 25 ۔ فبروری ( سیاست نیوز ) گلف آئیل کمپنی سانحہ میں زخمی ایک اور ملازم فوت ہوگیا ۔ یاد رہے کہ 23 فبروری کے دن اس آئیل کمپنی میں ریاکٹرکے قریب دھماکہ سے 2 افراد ہلاک اور 13 افراد زخمی ہوگئے تھے آج ان زخمیوں میں سے ایک شخص 59 سالہ مدھو سدھن ریڈی فوت ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ اس کارپوریٹ ہاسپٹل میں زیرعلاج مزید چار ملازمین کی حالت تش

سڑک حادثہ میں ایک ہلاک دوسرا زخمی

شمس آباد ۔ 25 فبروری ( سیاست نیوز ) شمس آباد میں سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک اور دوسرا شخص زخمی ہوگیا ۔ تفصیلات کے بموجب نارائنا 55 سالہ ساکن فتح نگر بال نگر موٹر سائیکل پر رشتہ دار بالاکرشنا کے ہمراہ مامیڈی پلی سے شمس آباد کی جانب آرہا تھا کہ سی آئی ایس ایف کوارٹرس کے قریب ایک الکٹرک پول سے اس کی گاڑی ٹکراگئی جس کے نتیجہ میں نارائنا برسر

عریاں ویڈیو سے بلیک میل کرنے والا شخص گرفتار

حیدرآباد ۔ 25 ۔ فبروری ( سیاست نیوز ) خاتون کی عریاں ویڈیو سے بلیک میل کرتے ہوئے جنسی استحصال کرنے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کر لیا ۔ جواہر نگر پولیس انسپکٹر مسٹر وینکٹ گیری کے مطابق پولیس نے ملیش نامی شخص کو گرفتار کر لیا جو پیشہ سے لیبر کنٹراکٹر ہے یہ شخص پی جے آر نگر کا ساکن ہے ۔ جو کرایہ پر مزدوروں کو لایا کرتا تھا ۔ اس کے خلاف ایک