گ800 گرام سونے کے ساتھ ایک شخص گرفتار
شمس آباد /9 مارچ ( سیاست نیوز ) راجیو گاندھی اینٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد کسٹمس عہدیداروں نے ایک شخص کو گرفتار کرکے 800 گرام سونا برآمد کرلیا ۔ تفصیلات کے بموجب آج صبح ایک مسافر دبئی سے شمس آباد ایرپورٹ پہونچا جہاں اس کی تلاشی لینے پر اس کے لگیج سے 800 گرام سونا برآمد ہوا جس پر اسے حراست میں لیکر پوچھ تاچھ کی جارہی ہے ۔