سنسنی خیز اغوا کیس چند گھنٹوں میں حل

حیدرآباد۔ /11 مارچ (سیاست نیوز) ہائیکورٹ کے قریب پیش آئے دو سالہ کمسن لڑکی کے سنسنی خیز اغواء کے کیس کو چارمینار پولیس اندرون چند گھنٹے حل کرتے ہوئے مغویہ لڑکی کو اغواء کنندے کے چنگل سے بچالیا ۔ چارمینار پولیس کی ایک خصوصی ٹیم نے گنٹور کے علاقے براڈی پیٹ میں واقع ایک مکان میں دھاوا کرتے ہوئے اغواء کنندے ہنمنت راؤ کو گرفتار کرلیا ۔ تف

کرکٹ پر سٹہ بازی کا ریاکٹ بے نقاب

حیدرآباد /11 مارچ ( سیاست نیوز ) سائبرآباد پولیس کی اسپیشل آپریشن ٹیم نے ان دنوں اپنی ساری توجہ کرکٹ سٹہ بازی پر مرکوز کی ہے اور آئے دن سائبرآباد کے کسی نہ کسی علاقہ میں کارروائی کرتے ہوئے کرکٹ سٹہ بازی ریاکٹ کو بے نقاب کیا جارہا ہے ۔ کمشنر پولیس سائبرآباد مسٹر سی وی آنند کی خصوصی ہدایت پر ایس او ٹی کارروائیاں انجام دے رہی ہے ۔ گذشتہ رو

برقی کھمبے سے گرنے پر الیکٹریشن کی موت

حیدرآباد۔ /11 مارچ (سیاست نیوز) پرانے شہر کے علاقے میرعالم منڈی کے قریب آج الیکٹریشن برقی کھمبے سے گرنے کے سبب ہلاک ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 48 سالہ عقیل سلیمان ساکن پرانی حویلی جو خانگی الیکٹریشن کا کام کرتا ہے آج شام میرعالم منڈی علاقہ میں واقع انمول ہوٹل کے قریب ایک مکان میں برقی سربراہی متاثر ہونے کے سبب برقی کھمبے پر چڑھ کر برقی ت

مختلف سڑک حادثات ، خاتون سمیت تین افراد کی موت

حیدرآباد /11 مارچ ( سیاست نیوز ) شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں تین افراد بشمول خاتون ہلاک ہوگئی ۔ مہیشورم پولیس کے مطابق 37 سالہ کمار جو پیشہ سے کسان تھا محبوب نگر میں رہتا تھا ۔ گذشتہ روز کمار اپنی بیوی بچوں کے ساتھ مہیشورم میں واقع اپنے سسرال آیا تھا اور بیوی بچوں کو چھوڑ کر واپس ہو رہا تھا کہ مہیشورم چوراہے پر مخالف سم

ایک شخص اپنے مکان میں مشتبہ حالت میں فوت

حیدرآباد /11 مارچ ( سیاست نیوز ) سکندرآباد کے علاقہ لالہ گوڑہ میں ایک شخص اپنے مکان میں مشتبہ حالت میں فوت ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 45 سالہ پرکاش جو ریلوے ملازم بتایا گیا ہے ۔ لالہ گوڑہ کوارٹرس میں رہتا تھا ۔ پرکاش کل شام اپنے مکان کے حمام میں مشتبہ حالت میں فوت ہوگیا ۔ اس شخص کی شادی 8 سال قبل ہوئی تھی ۔ اور اس کا ایک 5 سال کا لڑکا بھی ہے ۔

پولیس کو تالاب سے نعش برآمد

حیدرآباد /11 مارچ ( سیاست نیوز ) مائیلاردیوپلی پولیس نے ایرہ کنٹہ تالاب سے ایک شخص کی نعش کو برآمد کرلیا جو گذشتہ 2 دنوں سے لاپتہ تھا ۔ پولیس نے اس نعش کی شناخت کرلی ہے اور بتایا کہ 22 سالہ یادیا جو پیشہ سے مزدور تھا ۔ پدماشالی نگر کاٹے دھن کے علاقہ میں رہتا تھا ۔ یادیا ضلع محبوب نگر کا متوطن تھا ۔ پولیس کو شبہ ہے کہ 9 مارچ کے دن وہ نشہ کی حا

والد کی ڈانٹ پر عشق میں گرفتار کمسن طالبہ کی خودکشی

حیدرآباد /11 مارچ ( سیاست نیوز ) کمسن طالب علم کے عشق میں گرفتار ایک کمسن طالبہ نے والد کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ ڈنڈیگل پولیس حدود میں پیش آیا جہاں 15 سالہ جنیفر نے کل رات انتہائی اقدام کرتے ہوئے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ جنیفر راجیو گاندھی نگر علاقہ کے ساکن فنی کمار کی بیٹی تھی ۔ یہ لڑکی ایک مقامی خانگی اسکو

مائیکے سے ملاقات میں رکاوٹ خاتون کی خودکشی

حیدرآباد /11 مارچ ( سیاست نیوز ) مائیکے والوں سے ملاقات میں شوہر کی رکاوٹ و ہراسانی سے تنگ آکر ایک خاتون نے خودکشی کرلی جو تین لڑکیوں کے بعد اپنے شوہر کی اذیت رسانی کا شکار تھی اور شوہر کی معاشی حالت بہتر نہ ہونا بھی اسی خاتون کا قصور قرار دیا جارہا تھا ۔ جبکہ دونوں نے 6 سال قبل اپنی پسند سے شادی کی تھی ۔ سب انسپکٹر مسٹر بھوپال راؤ نے بتا

صنعت نگر میں گودام شدید آگ سے جلکر خاکستر

حیدرآباد /11 مارچ ( سیاست نیوز ) صنعت نگر کے علاقہ میں ایک گودام جلکر خاکستر ہوگیا ۔ گودام میں اچانک لگی آگ اور آگ کے شعلوں سے مقامی عوام خوف زدہ ہوگئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ صنعتی علاقہ میں اس طرح کا واقعہ تشویش کا باعث بنا ہوا ہے ۔ چونکہ اس گودام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے ۔ صنعت نگر پولیس کے مطابق اس گودام کے تعلق سے پولیس سے کوئی رجوع نہیں

ماں کو قتل کے بعد دفن کرنے والے بیٹا ، بیٹی گرفتار

حیدرآباد 10 مارچ (سیاست نیوز) شاہ عنایت گنج پولیس نے ماں کا قتل کر کے مکان میں نعش کو دفن کردینے والے بیٹا اور بیٹی کو گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 13جنوری سال 2014 کو 34 سالہ بابو عرف کبیر ‘30 سالہ کرن عرف پروین نے اپنی ماں لکشمی عرف عائشہ کے سر پر لاٹھی سے وار کر کے قتل کردیا تھا۔ بعدازاں بابو نے اپنے ایک ساتھی نظیر کی مدد سے اپنے مکان وا