شہر میں رہزنی کے تین واقعات

حیدرآباد ۔ 15؍ مارچ ( سیاست نیوز) شہر میں پیش آئے تین رہزنی کی وارداتوں میں رہزنوں نے خواتین کو نشانہ بناتے ہوئے ان کے گلے سے طلائی چین کا سرقہ کرلیا ۔ آصف نگر پولیس کے بموجب آج صبح گڈی ملکاپور مارکٹ سے 45 سالہ خاتون انیتا اپنے مکان واپس لوٹ رہی تھی کہ دو موٹر سیکل سوار رہزن اس کے گلے میں موجود 11تولے طلائی چین اڑا لی اور وہاں سے فرار ہوگئ

لڑکی کی عریاں تصاویر روانہ کرنے پر ایک شخص گرفتار

حیدرآباد۔/14مارچ، ( سیاست نیوز) فیس بک کے ذریعہ پہچان اور دوستی اور پھر عریاں تصاویر اور قابل اعتراض پیامات روانہ کرنا ایک شخص کیلئے مہنگا ثابت ہوگیا۔ جس کو سائبر کرائم پولیس نے گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ راج شیکھر نامی شخص جو فیس بک پر متحرک رہتا تھا اس کی دوستی ایک لڑکی سے ہوگئی تھی اور دوستی کے بعد اس نے لڑکی کو اپنی ہوس کا نشا

ڈاکٹر ظاہر کرنے والی نرس گرفتار، ماروتی نگر کے کلینک پر پولیس کا دھاوا ، مختلف اشیاء ضبط

حیدرآباد۔12 مارچ (سیاست نیوز) خود کو ڈاکٹر ظاہر کرتے ہوئے عوام کو دھوکہ دینے والی ایک نرس کو کمشنر ٹاسک فورس سائوتھ زون ٹیم نے گرفتار کرلیا۔ انسپکٹر ٹاسک فورس مسٹر سوریہ پرکاش رائو نے بتایا کہ 42 سالہ ای ورالکشمی جو پیشہ سے نرس ہے ، خود کو ڈاکٹر ظاہر کرتے ہوئے کنچن باغ کے علاقہ ماروتی نگر میں ایک کلینک قائم کیا اور یہاں پر وہ عوام کا ع

برقی شاک سے ایک شخص کی موت

حیدرآباد /12 مارچ ( سیاست نیوز ) میرچوک کے علاقہ میں ایک شخص برقی شاک کی زد میں آکر فوت ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 50 سالہ تحصیل سلیمان جو میر عالم منڈی علاقہ میں واقع ایک دوکان کے قریب کل شام میٹر کی تنصیب کر رہا تھا کہ برقی شاک کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران رات دیر گئے فوت ہوگیا ۔