مسجد شیخ پیٹ کو آباد کرنے کی کوشش کرنے والے نوجوان گرفتار

حیدرآباد 22 مارچ (سیاست نیوز) شہر میں ایک غیر آباد مسجد کو آباد کرنے کا چند نوجوانوں نے بیڑہ اٹھایا لیکن ان کی یہ کوشش ناکام رہی اور پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا۔ گولکنڈہ پولیس اسٹیشن حدود میں واقع مسجد شیخ پیٹ آثار قدیمہ کے تحت ہے لیکن یہاں نمازوں کی ادائیگی کا کوئی انتظام نہیں ۔ یہ مسجد غیر آباد ہے اور بتایا جاتا ہے کہ شر پسند عنا

بیوی سے جھگڑے کے بعد شوہر نے بیٹے کا گلادبادیا

حیدرآباد ۔ /21 مارچ (سیاست نیوز) کوکٹ پلی علاقہ میں ایک انسانیت سوز واقعہ پیش آیا ۔ جہاں ایک ظالم باپ نے اپنے 3 سالہ لڑکے کا گلا گھونٹ کر قتل کردیا ۔ قتل سے پہلے لکڑی سے مارپیٹ کے بعد اس ظالم نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے اپنے کمسن کا گلا دبادیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق موہن اور رانی دونوں میاں بیوی جن کا آبائی مقام ضلع گنٹور بتایا گیا ہے ۔ یہ

قتل کیس میں ملوث 12 افراد گرفتار

حیدرآباد 20 مارچ (سیاست نیوز) ساؤتھ زون پولیس اور ٹاسک فورس کی مشترکہ کارروائی میں سید نثار حسین عرف اسد قتل کیس میں ملوث 12 افراد کو گرفتار کرلیا اور اُن کے قبضہ سے مہلک ہتھیار برآمد کرلئے۔ ڈپٹی کمشنر پولیس ویسٹ زون مسٹر وی ستیہ نارائنا نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ 16 مارچ کی صبح میر عالم ٹینک حسن نگر میں راجندر نگر پو

جرائم پیشہ افراد اور غنڈہ عناصر کا گھیرا تنگ پی ڈی ایکٹ کے تحت جیل روانہ

حیدرآباد ۔ /19 مارچ (سیاست نیوز) حیدرآباد سٹی پولیس جرائم پیشہ افراد اور غنڈہ عناصر کی سرگرمیوں کو فولادی ہاتھ سے نمٹ رہی ہے اور انہیں وقفہ وقفہ سے ریاست کے سخت قانون پی ڈی ایکٹ کے تحت جیل بھیجا جارہا ہے ۔ اس مرتبہ سٹی پولیس نے ڈرگس کے کاروبار میں ملوث خطرناک نائجیرین ڈرگس اسمگلر کو پی ڈی ایکٹ کے تحت گرفتار کرکے اسے جیل بھیج دیا گیا ۔