دینی مدرسہ کے چوکیدار پر حملہ ، زخمی اور حملہ آور آپس میں ساتھی

حیدرآباد /23 مارچ ( سیاست نیوز ) شہر کے نواحی علاقہ پہاڑی شریف میں ایک دینی مدرسہ کے چوکیدار پر حملہ کا واقعہ پیش آیا تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی چوکیدار اور حملہ آور آپس میں ساتھی ہیں اور نشہ کے عادی ہیں 150 روپئے قرض کی رقم واپس کرنے کے مسئلہ پرحملہ کا واقعہ پیش آیا ۔ یہ بات انسپکٹر پہاڑی شریف مسٹر وینکٹیشورلو نے بتائی ۔ انہوں نے بتای

بلندی سے گرنے والے شخص کی موت

حیدرآباد /23 مارچ ( سیاست نیوز ) چکڑپلی پولیس حدود میں ایک ضعیف شخص بلندی سے گرکر ہلاک ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 55 سالہ ملایا جو پیشہ سے لیبر تھا ۔ بابو نگر چکڑپلی میں رہتا تھا ۔ ملایا 21 مارچ کے دن بلندی سے مشتبہ طور پر نیچے گرکر شدید زخمی ہوگیا تھا جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس چکڑپلی مصروف تحقیقات ہے ۔