میونسپل کمشنر رشوت لیتے ہوئے گرفتار

حیدرآباد /10 اپریل ( پریس نوٹ ) میونسپل کمشنر محبوب آباد ٹی راجہ لنگم کو مکان کی تعمیر کی منظوری کیلئے ایک درخواستگذارسے 50 ہزار روپئے رشوت قبول کرنے کے دوران اے سی بی عہدیداروں نے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور رشوت کی رقم کو برآمد کرلیا گیا ۔ مذکورہ عہدیدار کو گرفتار کرتے ہوئے عدالت میں پیش کیا جارہا ہے ۔

راما لنگا راجو کو 7 سال قید اور 5 کروڑ روپئے جرمانہ

حیدرآباد۔/9اپریل، ( سیاست نیوز) ستیم امپائر کے بانی اور ہندوستان میں آئی ٹی شعبہ کی معروف ترین شخصیت سمجھے جانے والے بی راما لنگا راجو کو آج 7 سال جیل کی سزا سنائی گئی۔ سی بی آئی عدالت نے اس اسکام کو کارپوریٹ شعبہ کا سب سے بڑا دھوکہ دہی اسکام قرار دیتے ہوئے راما لنگا راجو کے علاوہ اُن کے دو بھائیوں اور 7 دیگر کو بھی 7 سال قید کی سزا سنائی

ٹرین ٹریک عبور کرنے کے دوران ایک شخص ہلاک

حیدرآباد /8 اپریل ( سیاست نیوز ) حفیظ پیٹ اور ہائی ٹیک سٹی کے درمیان ریلوے لائین کو عبور کرنے کے دوران ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 30 سالہ مادھو جی وینکٹ رمنا کالونی ، شیر لنگم پلی علاقہ کا ساکن تھا ۔ کل حفیظ پیٹ ہائی ٹیک سٹی کے درمیان پٹریوں کو عبور کرنے کے دوران مادھو ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس نامپلی نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور م

سڑک حادثات میں تین افراد بشمول خاتون ہلاک

حیدرآباد /8 اپریل ( سیاست نیوز ) شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں تین افراد بشمول ایک خاتون فوت ہوگئی ۔ بنجارہ ہلز پولیس کے مطابق 26 سالہ راجو جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ پی جے آر نگر میں رہتا تھا ۔ گذشتہ روز 6 اپریل کے دن وہ بنجارہ ہلز کے علاقہ سے گذر رہا تھا کہ موٹر سائیکل بے قابو ہوکر حادثہ کا شکار ہوگئی اور وہ شدید زخمی ح

بلندی سے گرنے پر پینٹر کی موت

حیدرآباد /8 اپریل ( سیاست نیوز ) ایس آر نگر کے علاقہ میں ایک پینٹر بلندی سے گرکر فوت ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 21 سالہ راجیش جو پیشہ سے پینٹر تھا ۔ پریم نگر علاقہ میں رہتا تھا ۔ راجیش وینگل راؤ نگر کے علاقہ میں ایک دو منزلہ عمارت پر کام کر رہا تھا کہ وہ بلندی سے مشتبہ طور پر نیچے گرکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔

چرلہ پلی علاقہ سے نعش برآمد

حیدرآباد /8 اپریل ( سیاست نیوز ) کشائی گوڑہ پولیس نے آج چرلہ پلی علاقہ سے ایک شحص کی نعش برآمد کرلی ہے جو کھلی اراضی میں دستیاب ہوئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ پولیس نے تھوڑی دیر بعد اس نعش کی شناخت کرلی اور بتایا کہ 46 سالہ سرینواس جو پیشہ سے آٹو ڈرائیور تھا کشائی گوڑہ میں رہتا تھا ۔ پولیس نے اس کی نعش برآمد کرلی ہے اور مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیق