پولیس کی وردی میں رہزنی ،ہوم گارڈ گرفتار

حیدرآباد /14 اپریل ( سیاست نیوز ) پولیس کی وردی میں رہزنی و سرقہ کی وارداتیں انجام دینے والے ایک ہوم گارڈ کو سائبرآباد پولیس نے گرفتار کرلیا اور اس کے قبضہ سے دیڑھ کیلو سونا ضبط کرلیا جو تقریباً 36 وارداتوں میں ملوث یہ ہوم گارڈ ہر روز نئی وارداتیں انجام دیتا تھا ۔ بتایا جاتا ہے کہ بالانگر ٹرافک پولیس سے وابستہ ایک ہوم گارڈ جو آفس میں کا

سرخ صندل کی اسمگلنگ ‘ وائی ایس آر کانگریس لیڈر مستان ولی گرفتار

حیدرآباد۔13اپریل ( پی ٹی آئی) پولیس نے کہا ہے کہ آندھراپردیش کے ضلع کرنول میں سرخ صندل کی اسمگلنگ کے ایک مقدمہ میں مطلوب وائی ایس آر کانگریس کے ایک لیڈر مستان ولی کو آج گرفتار کرلیا گیا ۔ کرنول کے ضلع سپرنٹنڈنٹ پولیس نے روی کرشنا نے کہا کہ چھگلہ مری منڈل پرجا پریشد کے ایک رکن مستان ولی کو گرفتار کرلیا گیا جو کونسل میں گذشتہ ماہ سرخ صن

نیلور میں پاسنجر ٹرین میں آتشزدگی

حیدرآباد۔13اپریل ( پی ٹی آئی) آندھراپردیش کے ضلع نیلور میں سولوروپیٹ ریلوے اسٹیشن پر چینائی ۔ گڈور پاسنجر ٹرین کے ایک کوچ میں آج شام اچانک آگ لگ گئی ‘ تاہم اس حادثہ میں کوئی بھی زخمی نہیں ہوا ۔ گڈور ریلوے پولیس ذرائع نے کہا کہ شام 7.20 بجے اس ٹرین کے انجن سے متصلہ دوسرے کوچ میں شارٹ سرکٹ کے سبب اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی جس کو دیکھتے ہی مساف

حسین ساگر میں مایوس جوڑے کا اقدام خودکشی ، بیوی فوت

حیدرآباد ۔ 13 اپریل ۔ (سیاست نیوز) لیک پولیس نے آج میاں بیوی کو جنھوں نے خودکشی کی نیت سے حسین ساگر میں چھلانگ لگائی تھی بچانے کی بھرپور کوشش کی لیکن وہ شوہرکو بچانے میں کامیاب رہے ‘لیکن بیوی غرقاب ہوگئی۔ بتایا جاتا ہیکہ 24 سالہ سرون جو سکریٹریٹ میں کنٹراکٹ ملازم اور سکندرآباد سکھ ولیج کا ساکن ہے اُس نے دیڑھ سال قبل ایک لڑکی سے لومیری

سڑک حادثات میں پانچ افراد بشمول خاتون ہلاک

حیدرآباد /13 اپریل ( سیاست نیوز ) سائبرآباد پولیس کمشنریٹ حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں 5 افراد بشمول ایک خاتون ہلاک ہوگئی ۔ حیات نگر پولیس کے مطابق 45 سالہ محمد یوسف جو پیشہ سے تاجر تھا کتہ گوڑہ باٹا سنگارم علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ 8 اپریل کو محمد یوسف اپنی موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ کتہ گوڑہ علاقہ میں واقعہ بریج کے قریب ایک نامعل

ٹرین حادثات میں دو افراد ہلاک ، ایک کی عدم شناخت

حیدرآباد /13 اپریل ( سیاست نیوز ) ریلوے پولیس سکندرآباد حدود میں پیش آئے دو ٹرین حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ تاہم ان میں ایک کی شناخت نہیں ہوپائی ہے ۔ ریلوے پولیس سکندرآباد کے مطابق 40 سالہ محمد افضل جو نال گیٹ پر کام کرتا تھا ۔ بلارم بازار سکندرآباد علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ کل رات بلارم اور گنڈلہ پوچم پلی کے درمیان موجودہ ریلو

بیوی کا قاتل شوہر گرفتار

حیدرآباد /13 اپریل ( سیاست نیوز ) بیوی کے قتل میں ملوث شخص کو نریڈمیٹ پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ انسپکٹر نریڈمیٹ مسٹر چندرابابو نے بتایا کہ گذشتہ ہفتہ سریکانت نے اپنی بیوی کا مبینہ طورپر قتل کردیا تھا اور فرار اختیار کرلی تھی ۔ پولیس نے تحقیقات کے بعد 29 سالہ اس شخص پی سریکانت کو گرفتار کرلیا جو ایسٹ کاکتیہ نگر نریڈمیٹ علاقہ کا ساکن ہے ۔ پ

برقی شاک سے خاتون کی موت

حیدرآباد /13 اپریل ( سیاست نیوز ) مہیشورم کے علاقہ میں ایک خاتون برقی شاک کی زد میں آکر فوت ہوگئی ۔ پولیس کے مطابق 49 سالہ بی لکشما اماں جو مہیشورم علاقہ کے ساکن لکشمیا کی بیوی تھی ۔ یہ خاتون پیشہ سے زرعی مزدور بتائی گئی ہے ۔ کل شام وہ اپنے کھیتوں میں پانی کی سربراہی کیلئے برقی موٹر کھولنے گئی تھی کہ اس دوران برقی شاک کی زد میں آکر برسر مو

جیڈی میٹلہ میں کمیٹکل گودام خاکستر

حیدرآباد 12 اپریل (سیاست نیوز) جیڈی میٹلہ میں واقع کمیکل گودام میں مہیب آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ۔ آج دوپہر گودام میں اچانک آگ لگنے سے علاقہ میں دھواں بھر گیا اور فوری فائر انجن طلب کرلیا گیا ۔ پولیس نے بتایاکہ سم ٹیک پرائیویٹ لمیٹیڈ گودام میں کمیکل ہونے سے آگ پر قابو پانے میں دشواری ہوئی لیکن آج شام فائر انجن عملہ نے آگ پر قابو پالیا

سڑک حادثہ میں ہلاک مسلم لڑکے کی شناخت

حیدرآباد ۔ 11 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز) : نامپلی پولیس نے کل رات سڑک حادثہ میں ہلاک نامعلوم مسلم لڑکے کی شناخت شروع کردی ہے ۔ اسسٹنٹ سب انسپکٹر آف پولیس محمد غلام مصطفی نے بتایا کہ کل کرناٹک کی آرٹی سی بس کی زد میں آکر ایک مسلم لڑکا ہلاک ہوگیا ۔ جس کی عمر 18 تا 20 سال بتائی گئی ہے ۔ یہ حادثہ باغ عامہ نامپلی آندھرا بنک کے قریب پیش آیا تھا ۔ نامپ