خواتین کے گلے سے زیورات چھین لینے کے واقعات

حیدرآباد ۔ 18 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز) : شہر کے ویسٹ زون علاقہ میں پولیس کی سخت چوکسی اور تلاشی مہم کے باوجود بھی سرقہ کی وارداتوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ آصف نگر ڈیویژن میں آج رہزنی کی تین وارداتیں پیش آئی ۔ آصف نگر پولیس حدود میں دو مقامات پر راہ چلتی خواتین کے گلے سے طلائی زنجیریں اڑالی گئیں ۔ جب کہ ٹپہ چبوترہ میں ایک اور کلثوم پورہ حدود میں

کوکٹ پلی میں ایک عاشق کا قتل

حیدرآباد /17 اپریل ( پی ٹی آئی ) پرشانت نگر کوکٹ پلی میں ایک شخص نے 30 سالہ شخص کا قتل کردیا ۔ تین رکنی خاندان پر حملہ کرنے کے بعد اس شخص نے دیگر تین کو بھی زخمی کردیا۔ انسپکٹر کوکٹ پلی اے پرشوتم نے کہا کہ ملیش عرف راجو نے جو ولبھا راؤ کی دختر نرجا سے عشق کر رہا تھا ۔ آج صبح اس کے گھر پہونچا اور لڑکی کی والدہ پر حملہ کیا ۔ ان کے ساتھ بحض کرنے

وی آر او وشاکھاپٹنم رشوت لیتے ہوئے گرفتار

حیدرآباد /17 اپریل ( پریس نوٹ ) وی آر او بھیونی پٹنم منڈل وشاکھاپٹنم کے ایشور راؤ کو فیملی ممبر شپ سرٹیکفیٹ کی اجرائی کیلئے درخواست گذار سے 8 ہزار روپئے رشوت قبول کرنے کے دوران اے سی بی عہدیداروں نے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا ۔ رشوت کی رقم کو برآمد کرتے ہوئے مذکورہ عہدیدار کو گرفتار کرتے ہوئے عدالت کے روبرو پیش کردیا گیا

اے سی ٹی راجمندری رشوت کے الزام میں گرفتار

حیدرآباد ۔ 16 ۔ اپریل : ( پریس نوٹ ) : محکمہ انسداد رشوت ستانی کے عہدیداروں نے 16 اپریل کو 12 بجکر 40 منٹ دوپہر میں سری ایس رسگنا سری ، اے سی ٹی اور دفتر سی ٹی اور ارنیہ پورم سرکل ، راجمندری ، ایسٹ گوداوری ضلع کو اس وقت رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا جب وہ بیکری شاپ کے رجسٹریشن اور سیلز ٹیکس کے سرٹیفیکٹ کی اجرائی کے لیے شکایت کنندہ سے 10 ہزار روپئے

بدفعلی کے الزام میں شادی خانہ کا ملازم گرفتار

حیدرآباد /16 اپریل ( سیاست نیوز ) لنگر ہاوز پولیس نے کمسن لڑکے سے بدفعلی کے الزام میں فنکشن ہال کے ملازم کو حراست میں لے لیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ قادر باغ میں واقع کے کے فنکشن ہال کے ملازم 45 سالہ محمد عتیق نے اسی علاقہ کے ساکن 9 سالہ کمسن لڑکے سے مبینہ طور بدفعلی کی ۔ لڑکے نے اس گھناؤنی حرکت کے بارے میں اپنے والد کو بتایا جس پر لنگر حوض پولی

اسسٹنٹ انجینئر اور اسسٹنٹ لائن مین رشوت قبول کرنے پر گرفتار

حیدرآباد ۔ 16 ۔ اپریل : ( پریس نوٹ) : محکمہ انسداد رشوت ستانی کے عہدیداروں نے 16 اپریل کو صبح 10 بجکر 30 منٹ پر اسسٹنٹ انجینئر ( اے او 1 ) اور اسسٹنٹ لائن مین ( اے او 2 ) ، پائی پلی سب اسٹیشن توان پلی ( ایم ) چتور ڈسٹرکٹ کو اس وقت رنگے ہاتھوں پکڑلیا جب وہ پولیس کی ایستادگی کے لیے سرکاری تائید کرنے کے لیے 15 ہزار رقم رشوت شکایت کنندہ سے طلب اور قبول ک

زیورات کا سارق اسکراپ تاجر گرفتار

حیدرآباد۔ 15 اپریل (سیاست نیوز) کمشنر ٹاسک فورس نارتھ زون ٹیم نے طلائی زیورات کا سرقہ کرنے والے اسکراپ تاجر کو گرفتار کرلیا اور اس کے قبضہ سے 70 تولہ مسروقہ طلائی زیورات برآمد کرلئے۔ بتایا جاتا ہیکہ 29 سالہ رتلاوت نریش نائیک متوطن ضلع محبوب نگر ساکن مغلپورہ پیشہ سے اسکراپ کا تاجر ہے۔ 8 مارچ کو نریش نائیک اسکراپ کی خریدی کیلئے منوج کمار

سڑک حادثہ میں ضعیف شخص ہلاک

حیدرآباد /15 اپریل( سیاست نیوز ) سائبرآباد کے علاقہ پیٹ بشیرآباد میں سڑک حادثہ میں ایک ضعیف شخص ہلاک ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 60 سالہ سائیلو جو پیشہ سے چوکیدار تھا ۔ کل رات اپنے علاقہ میں سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں ہلاک ہوگیا ۔ اس شخص کو ایک تیز رفتار ڈی سی ایم گاڑی نے ٹکر دے دی جس کے سبب وہ برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔

خرابی صحت پر دو افراد کی خودکشی

حیدرآباد /15 اپریل ( سیاست نیوز ) جیڈی میٹلہ اور کیسرا کے علاقہ میں دو افراد نے خرابی صحت سے تنگ آکر خودکشی کرلی ۔ جیڈی میٹلہ پولیس کے مطابق 35 سالہ سنتوش جو پیشہ سے لیبر تھا ۔ ایودھیہ نگر جیڈی میٹلہ علاقہ کا ساکن اس نے خرابی صحت سے تنگ آکر کل رات خودکشی کرلی ۔ کیسرا پولیس کے مطابق 45 سالہ رام بابو جو پیشہ سے مزدور تھا وینکٹ ریڈی نگر کالون

مہیشورم ہاوز میں پولیس کا دھاوا ، ریو پارٹی بے نقاب

حیدرآباد /15 اپریل ( سیاست نیوز ) شہر کے نواحی علاقہ مہیشورم میں پولیس نے کل رات دیر گئے ایک فارم ہاوز پر دھاوا کرتے ہوئے ریو پارٹی کو بے نقاب کردیا اور 7 افراد کو گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ پرانے شہر کے علاقہ دبیرپورہ کے ساکن ایک شہری کا مہیشورم سیری گیری ویلیج میں فارم ہاوز پایا جاتا ہے ۔ اس فارم ہاوز میں مالک فارم ہاوز کا ایک رشت

ٹرین حادثات میں دو افراد اور چار بھینس ہلاک

حیدرآباد /15 اپریل ( سیاست نیوز ) سکندرآباد اور کاچی گوڑہ ریلوے پولیس حدود میں پیش آئے ٹرین حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ جبکہ مادھاپور کے علاقہ میں ایم ایم ٹی ایس کی زد میں آکر 4 بھینس ہلاک ہوگئیں ۔ سکندرآباد ریلوے پولیس کے مطابق 50 سالہ کرانتی کمار جو پیشہ سے چوکیدار تھا بلکم پیٹ علاقہ میں رہتا تھا ۔ یہ شخص آج بھرت نگر ریلوے اسٹیشن