شوہر کی قاتل بیوی عاشق کے ساتھ گرفتار

حیدرآباد /22 اپریل ( سیاست نیوز ) الوال پولیس نے شوہر کے قتل میں ملوث بیوی اور اس کے عاشق کو گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ گذشتہ ہفتہ ٹپر ڈرائیور 34 سالہ اکولہ نامی شخص کا قتل کردیا گیا تھا ۔ اس شخص کو اس وقت وزنی شئے سر پر ڈالکر ہلاک کردیا گیا تھا جب وہ محو خواب تھا ۔ پولیس نے اس قتل کیس کی تحقیقات کرتے ہوئے اکولہ کی بیوی اور اس کے عاشق

عابڈس اور بیگم بازار میں آتشزدگی ،سوئیٹ ہاؤز اور پوجا کی دوکانات خاکستر

حیدرآباد 21 اپریل (سیاست نیوز) شہر کے مصروف ترین علاقہ عابڈس اور عثمان گنج میں پیش آئے دو علحدہ آتشزدگی کے واقعات میں دو تجارتی ادارے جل کر خاکستر ہوگئے ۔ عابڈس پر واقع آگرہ والا سوئیٹ ہاوز میں صبح کی اولین ساعتوں میں اچانک آگ لگ گئی اور آگ پر قابو پانے کیلئے پولیس نے فائر انجن کو طلب کرلیا اور دو گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالی

ورنگل میں نکسلائیٹ جوڑے کی خودسپردگی

ورنگل 21 اپریل (پی ٹی آئی) ممنوعہ تنظیم کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (ماؤنواز) سے مبینہ طور پر تعلق رکھنے والے ایک جوڑے نے آج پولیس کے روبرو خودسپردگی اختیار کی۔ ورنگل کے پولیس سپرنٹنڈنٹ عنبر کشور جھا نے کہاکہ 40 سالہ بھاسکر عرف روی جو ایک ماؤنواز ہے کھمم ضلع کمیٹی کے رکن کی حیثیت سے اس کے خصوصی گریلا (چھاپہ مار) اسکواڈ کے لئے کام کرتا ت

طیارہ میں خاتون رکن عملہ کو ہراسانی

حیدرآباد 21 اپریل (پی ٹی آئی) سائبرآباد پولیس نے ایک 35 سالہ شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا جو ایر انڈیا طیارہ کے ذریعہ دبئی سے آج شمس آباد ایرپورٹ پہونچا تھا۔ طیارہ میں عملہ کی ایک خاتون رکن نے اس نوجوان کی جانب سے ہراسانی کی شکایت کی تھی۔ راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ سے وابستہ انسپکٹر ٹی سدھاکر نے کہاکہ ملزم یوسف جو دبئی کی ایک

راشن کے چاول کی بلیک مارکٹنگ 151 کنٹل چاول ضبط

حیدرآباد۔/21اپریل، ( سیاست نیوز) پرانے شہر میں راشن کارڈ پر فراہم کئے جانے والے چاول کی بلیک مارکیٹنگ کے خلاف محکمہ سیول سپلائیز اور کمشنر ٹاسک فورس نے خصوصی کارروائی کرتے ہوئے 151کنٹل چاول ضبط کیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ علاقہ بھوانی نگر اور چندرائن گٹہ میں ٹاسک فورس نے دھاوے کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر چاول کے تھیلے برآمد کرلئے۔ بتایا جات

شمس آباد ایرپورٹ پر بشمول خاتون دو مسافر گرفتار، 850 گرام سونا ضبط

شمس آباد 21 اپریل (سیاست نیوز) راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد کسٹمز عہدیداروں نے ایک خاتون کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 500 گرام سونا برآمد کرلیا۔ تفصیلات کے بموجب یہ خاتون آج دوپہر ایک فلائیٹ نمبر AI 966 کے ذریعہ شمس آباد ایرپورٹ پہونچی تھی۔ جس کا تعلق حیدرآباد سے ہے۔ دوسرے واقعہ میں کیرالا کے ایک مسافر کو گرفتار کرکے اس

سڑک حادثات میں تین افراد بشمول خاتون ہلاک

حیدرآباد /21 اپریل ( سیاست نیوز ) سکندرآباد کے علاقہ بلارم اور سائبرآباد کے علاقہ گھٹکیسر میں پیش آئے سڑک حادثات میں دو افراد بشمول ایک خاتون ہلاک ہوگئی ۔ بلارم پولیس کے مطابق 33 سالہ سوگنا الوال علاقہ کے ساکن کارتیک کی بیوی تھی ۔ پیشہ سے سافٹ ویر ملازمہ بتائی گئی ہے ۔ کل رات یہ خاتون موٹر سائیکل پر بلارم کے علاقہ سے گذر رہی تھی کہ

اقدام خودکشی کرنے والا شخص فوت

حیدرآباد /21 اپریل ( سیاست نیوز ) گھریلو تنازعات سے تنگ آکر دفتر میں اقدام خودکشی کرنے والا شخص فوت ہوگیا ۔ کاچی گوڑہ پولیس کے مطابق 53 سالہ کرشنا مورتی جو برکت پورہ علاقہ کا ساکن تھا 19 اپریل کے دن اس نے نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا اور علاج کے دوران آج فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

ریلوے اسٹیشنوں پر سی سی ٹی وی فٹیج کی مدد سے دو سارقین گرفتار

حیدرآباد۔20اپریل ( این ایس ایس ) ریلوے پروٹیکشن فورسیس کے اہلکاروں نے حیدرآباد اور سکندرآباد ریلوے اسٹیشنوں پر مسافرین کے سامان کا سرقہ کرنے والے دو سارقین کو سی سی ٹی وی فٹیج کی مدد سے گرفتار کرلیا ۔ ایک مسافر نے حیدرآباد ۔ ممبئی ایکسپریس ٹرین نمبر 17032 میں 13اپریل کو سوار ہوتے وقت اپنے سامان کے سرقہ کی شکایت درج کروائی تھی جبکہ دوسرے

لڑکیوں سے چھیڑ چھاڑ کو80فیصدخاطی غلط نہیںبلکہ عام بات سمجھتے ہیں

حیدرآباد۔20اپریل ( پی ٹی آئی) سائبرآباد کمشنریٹ کے حدود میں لڑکیوں سے چھیڑ چھاڑ کرتے ہوئے ’’ شی ٹیمس‘‘ کی طرف سے پکڑے جانے والے 80فیصد خاطی نوجوان خواتین سے چھیڑ چھاڑ کو غلط نہیں سمجھتے !۔ سائبرآباد کمشنریٹ سے آج جاری ایک اعلامیہ کے مطابق ایسے نوجوان اور افراد یہ سمجھتے ہیں کہ ہمارے معاشرہ میں یہ ( لڑکیوں/ خواتین سے چھڑ چھاڑ) قابل ق

جعلی پاسپورٹ رکھنے کے الزام میں ایک شخص گرفتار

حیدرآباد۔ 20 اپریل ۔ ( سیاست نیوز) جعلی پاسپورٹ رکھنے کے الزام میں لمشنر ٹاسک فورس ساؤتھ زون ٹیم نے ایک شخص کو ریاست نگر علاقہ سے گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ محمد کلیم الدین خان عرف غوث الثقلین نے سال 1993 ء میں ترپ بازار عابڈس کے پتہ پر پہلا پاسپورٹ حاصل کیا تھا اور بعد ازاں وہ سعودی عرب ملازمت کیلئے گیا تھا لیکن اُس کے کفیل نے اُس ک

شوہر کے ہاتھوں بیوی کا قتل

حیدرآباد ۔ 20 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز) : اپل کے علاقہ میں ایک خاتون کا اس کے شوہر نے مبینہ طور پر قتل کردیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 28 سالہ ریتو سرین اپنے شوہر سمین کے حملہ میں مبینہ طور پر فوت ہوگئی ۔ رینو اور سمین اندرا نگر کالونی رمنتا پور میں رہتے تھے ۔ 2 سال قبل ان کی شادی ہوئی تھی ۔ اور ان کا 5 ماہ کا ایک بیٹا بھی ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق کل را

ہر ضلع میں پولیس کو 5 بلٹ پروف گاڑیوں کی فراہمی

حیدرآباد 19 اپریل( ایس ایم بلال ) نلگنڈہ کے جانکی پورم میں پولیس انکاونٹر میں ہلاک سیمی کے دو مبینہ دہشت گرد اعجاز الدین اور محمد اسلم کی ہلاکت کے بعد انٹلی جنس ایجنسیوں نے اندیشہ ظاہر کیا کہ سیمی کے کارکنوں کی ہلاکت کا انتقام لینے اس گروپ کے ارکان پولیس عہدیدروں کو نشانہ بناسکتے ہیں۔ اس خفیہ اطلاع کے بعد ریاستی پولیس چوکس ہوگئی ہے ا