نیپال زلزلہ ‘ شہر سے تعلق رکھنے والی وکیل اور سافٹ ویر انجینئر لاپتہ ‘ افراد خاندان متفکر

حیدرآباد 26 اپریل (سیاست نیوز) نیپال میں آئے زلزلے میں شہر سے تعلق رکھنے والی خاتون ایڈوکیٹ اور سافٹ ویر انجینئر لاپتہ بتائے گئے ہیں۔ حیات نگر لکچرر س کالونی کی ساکن 42 سالہ جیوتی جو رنگا ریڈی کورٹ کی وکیل ہے اپنے شوہر 47 سالہ ایم رمنا راو جو ہیچریز ملازم ہے اپنی بیٹیوں 20 سالہ جانویکا اور 16 سالہ ساتویکا کے ہمراہ 24 اپریل کو شمس آباد سے د

اسٹریٹ لائیٹ کی مرمت کے دوران گر کر ملازم ہلاک

حیدرآباد 26 اپریل (سیاست نیوز) راجندر نگر میں پیش آئے واقعہ میں اسٹریٹ لائٹ کی مرمت کے دوران الیکٹریشن ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے بموجب 22 اپریل کو 25 سالہ محمد سراج بلدیہ کا کنٹراکٹ الیکٹریشن تھا ‘ واسو دیو ریڈی نگر میں اسٹریٹ لائٹ مرمت کررہا تھا کہ وہ اچانک گڑپڑا اور شدید زخمی ہوگیا ۔ حادثہ میں سراج کے سر پر گہرا زخم آیا اور علاج کیلئے اسے

پانچ مکانات میں سرقہ

حیدرآباد 26 اپریل (سیاست نیوز) ونستھلی پورم کرسچن کالونی میں سارقین نے پانچ مکانات کو نشانہ بناتے ہوئے قفل شکنی کے ذریعہ نقد رقم کا سرقہ کرلیا ۔ پولیس نے بتایا کہ کرسچن کالونی میں واقع ستیہ نارائنا‘ شیکھر ریڈی ‘ سرینواس ‘وینکٹیشورلو اور ستیم کے مکانوں میں قفل شکنی کے ذریعہ داخل ہوکر 35 ہزار روپئے کا سرقہ کرلیا اور دیگر اشیاء کا سرق

آن لائن ادویات کی فروخت پر کارروائی

حیدرآباد ۔ 25 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز) : ڈرگ کنٹرول ایڈمنسٹریشن نے ریاست تلنگانہ میں آن لائن فارمیسیز (انٹرنیٹ کے ذریعہ ادویات کی فروخت ) کی کارکردگی اور طریقہ کار کا اچانک جائزہ لیا ۔ جس کے دوران مشہور و معروف میڈیکل شاپس کی جانب سے قواعد کی خلاف ورزی کا انکشاف ہے ۔ ڈرگ کنٹرول ایڈمنسٹریشن کے عہدیداروں نے میڈپلس مارٹ ، اپولو فارمیسی ، ہی

فٹ پاتھ پر محوخواب افراد کو نذر آتش کرنے والے 3 نوجوان گرفتار

حیدرآباد ۔ /24 اپریل (سیاست نیوز) مہانکالی پولیس نے پرانے شہر کے علاقے حافظ بابا نگر سے تعلق رکھنے والے تین نوجوانوں کو فٹ پاتھ پر محوخواب افراد کو پٹرول چھڑک کر زندہ جلادینے کے الزام میں گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 20 سالہ محمد عامر اپنے دو ساتھیوں 22 سالہ سید عبدالعقیل اور محمد انور عرف انو نے مبینہ طور پر /2 اپریل کی شب سکندرآباد ک

احاطہ ہائیکورٹ میں ایک شخص کی خود سوزی کی کوشش

حیدرآباد ۔ /24 اپریل (سیاست نیوز) احاطہ حیدرآباد ہائیکورٹ میں آج ایک شخص نے خودسوزی کی ناکام کوشش کی جس کے بعد عدالت میں سنسنی پھیل گئی ۔ اس واقعہ میں 50 سالہ شنکر جزوی طور پر جھلس گیا ۔اسے دواخانہ عثمانیہ میں شریک کیا گیا ۔ اے سی پی چارمینار مسٹر کے اشوک چکرورتی نے بتایا کہ شنکر ساکن انجنیا نگر شیرلنگم پلی محکمہ مال کے خلاف اراضی پلاٹس

سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک‘دس افراد زخمی

حیدرآباد 24 اپریل (سیاست نیوز) ضلع رنگار یڈی کے علاقہ کندکور اور بنجارہ ہلز پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں 2 افراد بشمول ایک ضعیف خاتون ہلاک اور دیگر 10 افراد شدید زخمی ہوگئے ۔ کندکور پولیس کے مطابق 60 سالہ نرسمہا اماں جو کندکور علاقہ کے ساکن نارائنا کی بیوی تھی یہ خاندان پیشہ زراعت سے وابستہ تھا ۔ کل رات ضعیف میاں بیوی ایک مسافر

کھیل کے دوران حادثات‘ دو کمسن بچوں کی موت

حیدرآباد 24 اپریل (سیاست نیوز) سائبر آباد کے علاقہ ونستھلی پورم اور میر پیٹ میں پیش آئے دلسوز واقعات میں 2 کمسن بچے فوت ہوگئے جو کھیل کے دوران پیش آئے حادثات کا شکار ہوگئے تھے ۔ ونستھلی پورم کے علاقہ میں کرکٹ کے ٹینس بال کی زد میں آکر 6 سالہ ومشی کرشنا فوت ہوگیا جو کھیل میں مصروف تھا ۔ ٹینس بال اس کے سینہ پر لگا تھا اور اس کے بعد ومشی کرش

کشائی گوڑہ اور چلکل گوڑہ میں دو افراد کی خودکشی

حیدرآباد 24 اپریل (سیاست نیوز) کشائی گوڑہ اور چلکل گوڑہ حدود میں پیش آئے دوعلحدہ واقعات میں دو افراد نے خودکشی کرلی جن کی بیویوں نے گھر چھوڑ دیا تھا ۔ کشائی گوڑۃ پولیس کے مطابق 38 سالہ دیویندر جو پیشہ سے مزدور تھا کثرت سے شراب کے نشہ کا عادی تھا جو علاقہ مولا علی میں رہتا تھا ۔ کل اس کی بیوی نے جھگڑا کرنے کے بعد اس کا گھر چھوڑ دیا تھا اور

لڑکی کے جنس استحصال پر نوجوان گرفتار

حیدرآباد ۔ /24 اپریل (سیاست نیوز) شادی کے بہانے جنسی استحصال کرنے والے ایک نوجوان کو منگل ہاٹ پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 20 سالہ ناگیش ساکن شام نگر کو آج صبح ایک لڑکی کی شکایت پر گرفتار کرلیا گیا ۔ پولیس نے بتایا کہ ناگیش نے 19 سالہ لڑکی سے شادی کرنے کے بہانے جسمانی تعلقات پیدا کئے اور اس کا استحصال کرنے کے بعد شادی سے انکار

ایر ہوسٹس کے قاتل شوہر اور ایک شخص گرفتار

حیدرآباد۔/23اپریل، ( سیاست نیوز) اوپل پولیس نے سابق ایر ہوسٹس کے قتل میں ملوث اس کے شوہر اور دیگر ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ جمشید پور جھارکھنڈ سے تعلق رکھنے والی 29سالہ ریتو اوپل عرف ریتو سرین جو سابق میں ایر ہوسٹس تھی جس کی شادی سال 2013ء میں سچن اوپل سے ہوئی تھی اور انہیں پانچ ماہ کا ایک لڑکا بھی ہے۔ سچن اوپل اپنی بیوی کے

مقروض شخص کی خودکشی

حیدرآباد۔/23اپریل، ( سیاست نیوز) قرض کے بوجھ سے دلبرداشتہ ہوکر ایک پینٹر نے خودکشی کرلی۔ بتایا جاتا ہے کہ 30سالہ جی وینکٹیشورلو ساکن شیوا گنگا کالونی ایل بی نگر جو عادی شرابی اور جواری تھا۔ قرض کے بوجھ سے پریشان تھا اور قرضداروں کی جانب سے رقم کیلئے مسلسل مطالبہ سے دلبرداشتہ وینکٹیشورلو نے اپنے مکان میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔

تیراکی کے دوران کمسن لڑکا غرقاب

حیدرآباد۔/23اپریل، ( سیاست نیوز) تیراکی کے دوران آٹھ سالہ لڑکا تالاب میں غرقاب ہوگیا۔ پہاڑی شریف پولیس کے بموجب محمد منیب الحقn ولد محمد نظام الحق ساکن دبیر پورہ پہاڑی شریف علاقہ میں واقع جل پلی تالاب میں تیراکی کیلئے غوطہ لگایا تھا جس کے نتیجہ میں وہ غرقاب ہوگیا۔ پولیس پہاڑی شریف نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرلیا ہے۔

ٹرین حادثہ میں طالب علم ہلاک

حیدرآباد۔/23اپریل، ( سیاست نیوز) ریلوے پٹریاں عبور کرنے کے دوران ایس ایس سی طالب علم ہلاک ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 14سالہ محمد توفیق ولد محمد فاروق ساکن رین بازار آج صبح اپو گوڑہ تا یاقوت پورہ کے درمیان ریلوے پٹریاں عبور کررہا تھا کہ وہ ٹرین کی زد میں آگیا۔ ریلوے پولیس کاچیگوڑہ نے ایک مقدمہ درج کرلیا ہے۔

ضبط شدہ گاڑیوں میں ہیرپھیر 5 پولیس ملازمین معطل

حیدرآباد ۔ /22 اپریل (سیاست نیوز) کمشنر پولیس حیدرآباد نے سی سی ایس سے وابستہ 5 پولیس عہدیداروں کو ضبط شدہ گاڑیوں کی ہیر پھیر اور اعتماد شکنی کے الزام میں معطل کردیا ۔ آٹو موبائیل ٹیم کے انسپکٹر ٹی ایس اے پرساد ، سب انسپکٹر جی سرینواس ، اسسٹنٹ سب انسپکٹر آر ایم گرونادھڑو اور ہیڈکانسٹبل اے موہن کو 56 ضبط شدہ گاڑیوں کی ہیرپھیر میں ملوث پ

میڑچل میں سڑک حادثہ ، ایک شخص ہلاک ، دو زخمی

حیدرآباد /22 اپریل ( سیاست نیوز ) میڑچل کے علاقہ میں پیش آئے خوفناک سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک اور دو افراد بشمول ایک کمسن لڑکی شدید زخمی ہوگئی ۔ میڑچل پولیس کے مطابق آوٹر رنگ روڈ پر آج صبح کے وقت کوالیس اور آئی 20 گاڑیوں میں تصادم پیش آیا ۔ اس حادثہ میں نظام آباد سے تعلق رکھنے والے 50 سالہ محمد اسماعیل برسر موقع ہلاک اور ایک کمسن لڑکی شدی