جرائم و حادثات
ادب سے لگاؤ اور دین سے واقفیت کیلئے اردو تعلیم ضروری
میدک /4 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جناب غلام صمدانی مرحوم ٹیکمالی ہمیشہ اپنی جانب سے قائم کردہ مدرسہ اردو ماڈل اسکول کی ترقی کیلئے کوشاں رکہتے تھے ۔ صمدانی صاحب محب اردو تھے ۔ انہیں ادب سے بڑی دلچسپی تھی وہ ہمیشہ مسلم نونہالوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے سنجیدہ اقدامات کرتے تھے ۔ اردو ماڈل اسکول میں موجودہ کمیٹی کی جانب سے غریب
میرپیٹ میں بیوی کے ہاتھوں شوہر کا قتل
حیدرآباد ۔ /3 مئی (سیاست نیوز) میرپیٹ کے علاقے بڑنگ پیٹ میں پیش آئے ایک واقعہ میں بیوی نے اپنے شوہر کا قتل کردیا ۔ پولیس کے بموجب 32 سالہ سنیتا ساکن اپو گوڑہ کاواڑی گوڑہ میں واقع چلڈرن ہوم میں آفس اسسٹنٹ کی حیثیت سے ملازم ہے ۔ سنیتا کی شادی 12 سال قبل سریش سے ہوئی تھی اور انہیں دو بچے بھی ہیں ۔ لیکن گزشتہ 4 سال سے دونوں کے درمیان مبینہ طور
واٹس اپ پر خودکشی کی اطلاع دینے والے نوجوان کی تلاش
حیدرآباد ۔ /3 مئی ( سیاست نیوز) واٹس اپ کے ذریعہ خودکشی کرنے کی اطلاع دینے والے نوجوان کی تلاش شروع کردی ۔ بتایا جاتا ہے کہ حیات نگر پولیس کو شکایت موصول ہوئی جس میں 20 سالہ نودیپ متوطن بھیماورم جو ایم آر کے کالج سے آرکیٹکچر کی تعلیم حاصل کررہا تھا ۔ دو دن قبل اپنے قریبی رشتے دار کو واٹس اپ کے ذریعہ ایک پیام بھیجا جس میں خودکشی کرنے کی ا
پولیس کانسٹبل پر رکن اسمبلی راجہ سنگھ کا حملہ
حیدرآباد ۔ 2 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : ناچ گانے میں خلل پیدا کرنا اور اسے بند کروانا ایک پولیس کانسٹبل کے لیے مہنگا ثابت ہوگیا ۔ جہاں رکن اسمبلی راجہ سنگھ ( گوشہ محل ) نے کانسٹبل پر حملہ کرتے ہوئے اسے شدید زخمی کردیا ۔ اس واقعہ کے بعد علاقہ میں سنسنی پھیل گئی ۔ اور پولیس کے حلقوں میں تشویش پیدا ہوگئی ۔ ڈیوٹی کی انجام دہی کے دوران کانسٹبل پر
اراضی حاصل کرنے کیخلاف طلباء کا احتجاج نوجوان ٹاور پر چڑھ گیا
حیدرآباد یکم / مئی ( سیاست نیوز ) صنعتوں کیلئے حاصل کردہ اراضیات کی ذاتی مصارف میں استعمال کے خلاف تلنگانہ کے طلبہ نے آج زبردست احتجاج منظم کیا ۔ تلنگانہ بڑگو ویدیا تولہ ویدیکا جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے احتجاج منظم کیا اوراس طلبہ تنظیم کے ایک رکن نے علاقہ کوٹھی میں ایک سیل فون ٹاور پر چڑھ گئے ۔ اس اقدام کے بعد علاقہ میں سنسنی پھیل گئی اور
چتور فائرنگ :ایس آئی ٹی نے مقام واردات کا دورہ کیا
حیدرآباد۔ 30 اپریل (پی ٹی آئی) چتور فائرنگ واقعہ کی تحقیقات کررہی ایس آئی ٹی نے آج مقام واردات کا معائنہ کیا۔ ایک دن قبل ایس آئی ٹی نے تروپتی اربن پولیس سے 7 اپریل کے واقعہ سے متعلق دستاویزات حاصل کئے تھے۔ ٹیم کے سربراہ روی شنکر اینار آئی پی ایس آفیسر نے بتایا کہ ہم نے حیدرآباد ہائیکورٹ کی ہدایت کے مطابق مقامی پولیس سے اس مقدمہ سے متعل
مختلف وجوہات پر پانچ خواتین کی موت
حیدرآباد /30 اپریل ( سیاست نیوز ) محبت میں ناکامی شوہر کی ہراسانی ، ذہنی تناؤ اور خرابی صحت کے سبب پیش آئے خودکشی کے مختلف واقعات میں 5 خواتین فوت ہوگئیں ۔ شاہ میر پیٹ پولیس کے مطابق 15 سالہ سواپنا جو شاہ میر پیٹ علی آباد علاقہ کے ساکن ایریا کی بیٹی تھی ۔ اس لڑکی نے کل اپنے جسم پر کیروسین ڈال کر آگ لگالی اور علاج کے دوران رات دیر گئے فوت ہو