روڈی شیٹر ایوب خاں دوبئی میں موجود! پولیس چوکس
حیدرآباد ۔ 27 مئی ۔ ( سیاست نیوز ) حیدرآباد پولیس کو چکمہ دیکر دوبئی فرار ہونے والے روڈی شیٹر ایوب خان کے سونے کی اسمگلنگ میں ملوث ہونے کی اطلاعات کے بعد پولیس نے چوکسی اختیار کرتے ہوئے اُس کے ساتھیوں کی تلاش شروع کردی ہے ۔ ایوب خان کے خلاف حیدرآباد سٹی پولیس نے چند دن قبل لُک آؤٹ نوٹس جاری کی تھی اور اُسے سی آئی ڈی کے ذریعہ انٹرپول ریڈ