کالا جادو کے ذریعہ علاج کا جھانسہ

حیدرآباد۔/4جون ، ( سیاست نیوز) ساؤتھ زون پولیس نے کالاجادو کے ذریعہ خواتین کو دھوکہ دینے والے ایک خود ساختہ جادوگر کو گرفتار کرلیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آف پولیس ساؤتھ زون مسٹر کے بابو راؤ نے بتایا کہ ساؤتھ زون پولیس کالا جادو کے نام پر عوام کو ٹھگنے والوں کے خلاف مسلسل کارروائی جاری رکھے ہوئے ہیں اور ایک تازہ واقعہ میں سید علی چبوترہ

سڑک حادثات میں 4 افراد ہلاک

حیدرآباد /4 جون ( سیاست نیوز ) شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں 4 افراد بشمول ایک ضعیف خاتون فوت ہوگئی ۔ گوپال پورم پولیس کے مطابق 40 سالہ سرینواس جو ایڈکمیٹ علاقہ کا ساکن تھا ۔ کل سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں شدید زخمی ہوگیا تھا جو آج علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ نارائن گوڑہ پولیس کے مطابق 48 سالہ وجئے کمار جو پیشہ س

نقلی پولیس نے تاجر سے 3 لاکھ روپئے کا سرقہ کرلیا

حیدرآباد /4 جون ( سیاست نیوز ) سائبرآباد کے علاقہ میں نقلی پولیس کی سرگرمی کا ایک اور واقعہ آج شام منظر عام پر آیا جہاں نقلی پولیس نے اصلی پولیس کی چوکسی کے دوران ایک تاجر سے توجہ ہٹاکر تقریباً ساڑھے تین لاکھ روپیوں کا سرقہ کرلیا ۔ باضابطہ خود کو پولیس ظاہر کرتے ہوئے ان دو افراد نے ایک تاجر 66 سالہ لکشمی نارائنا کو روک دیا اور تلاشی کے ن

جھونپڑی جل کر خاکستر ، جوڑا فوت

حیدرآباد ۔ 4 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : ہمایوں نگر کے علاقہ میں پیش آئے ایک واقعہ میں جوڑا مشتبہ طور پر جل کر کر فوت ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 40 سالہ کمرایا اور 37 سالہ سلطانہ بیگم جو میاں بیوی بتائے گئے ہیں ۔ ملے پلی کے علاقہ میں رویندرا بھارتی اسکول کے قریب ایک زیر تعمیر عمارت کے قریب جھونپڑی میں رہتے تھے ۔ کل رات اچانک مشتبہ طور پر حادث

گٹکھا کی غیر قانونی فروخت 4افراد گرفتار

حیدرآباد۔/4جون، ( سیاست نیوز) شہر میں غیر قانونی طور پر گٹکھا کے کاروبار میں ملوث چار افراد کو کمشنر ٹاسک فورس ساؤتھ زون ٹیم نے گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں گٹکھا کے پیاکٹس ضبط کرلئے گئے۔ بتایا جاتا ہے کہ 32سالہ محمد رفیع ساکن کنچن باغ،24سالہ ایس منی کنٹھا ساکن اولڈ سنتوش نگر، 27سالہ محمد فتح الدین ساکن چندرائن گٹہ، 54

جبری رقمی وصولی ، ٹولی کا سرغنہ گرفتار

حیدرآباد /4 جون ( سیاست نیوز ) کشائی گوڑہ پولیس نے جبراً وصولی اور شہریوں کو دھمکانے والی ایک ٹولی کو گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ حالیہ دنوں یہ ٹولی علاقہ میں کافی سرگرم تھی اور ان کے خلاف کئی شکایتیں وصول ہوئی تھیں ۔ ایک اسکول کے مالک کو 50 ہزار روپئے کیلئے ڈرانے اور دھمکانے کے الزام میں پولیس کشائی گوڑہ نے ستیہ پرساد کو گرفتار کرل

قتل کے سلسلہ میں دو ملزمین گرفتار

حیدرآباد۔/4جون، ( سیاست نیوز) شیخ الطاف احمد قتل کیس میں ملوث دو ملزمین کو فلک نما پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پولیس مسٹر کے بابو راؤ نے بتایا کہ 2مئی کو صبح کی اولین ساعتوں میں سید حسن عرف چھوٹو اور اس کے بھائی سید یوسف نے الطاف کا گلا کاٹ کر بہیمانہ طور پر قتل کردیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ مقتول الطاف احمد اور سید حسن نے

ریسکیو ہوم سے 11لڑکیاں فرار

حیدرآباد 3 جون (سیاست نیوز) یوسف گوڑہ ریسکیو ہوم سے آج 11 نوجوان لڑکیاں کھڑکی کی جالی توڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئیں۔ بتایا جاتا ہے کہ 6 لڑکیاں جنھیں ریسکیو ہوم اور 5 لڑکیوں کو اسٹیٹ ہوم فار گرلز میں رکھا گیا تھا جہاں سے وہ فرار ہوگئیں۔ اس بات کا علم ہونے پر متعلقہ عہدیداروں نے ایس آر نگر پولیس سے ایک شکایت درج کروائی اور ایک مقد

اشرار کے حملہ میں نو مسلم نوجوان ہلاک

حیدرآباد 3 جون (سیاست نیوز) اشرار کے حملہ میں زخمی نومسلم نوجوان دوران علاج جانبر نہ ہوسکا۔ بتایا جاتا ہے کہ فیاض عرف کرن ساکن اولڈ بوئن پلی کو 25 مئی کی شب کلیانی کرشنا، بھاسکر اور رگھو ناتھ نے فیاض کو معمولی بحث کے بعد لاٹھیوں سے حملہ کرکے شدید زخمی کردیا تھا۔ فیاض کو پہلے گاندھی ہاسپٹل میں شریک کیا گیا تھا جس کے بعد اُسے نمس ہسپتال

خانگی بس اُلٹ جانے سے 3افراد ہلاک

حیدرآباد۔/3جون، ( سیاست نیوز) آندھرا پردیش کے ضلع پرکاشم میں آج ایک خانگی بس اُلٹ جانے کے حادثہ میں 3افراد بشمول دو بچے ہلاک اور دیگر 27زخمی ہوگئے۔ پولیس نے بتایا کہ یہ حادثہ آج صبح سویرے 3:30 بجے سنگارایہ کنڈہ کے قریب اسوقت پیش آیا جب یہ بس وشاکھاپٹنم سے چینائی کی سمت جارہی تھی۔ انہوں نے بتایاکہ یہ بس ایک روڈ ڈیوائیڈر سے ٹکرانے کے بعد ا

طیرانگاہ وشاکھاپٹنم پر 4کلو سونا ضبط

وشاکھاپٹنم۔/3جون ، ( سیاست نیوز) کسٹمس عہدیداروں نے آج وشاکھاپٹنم طیرانگاہ پر7مسافرین کو گرفتار کرکے 1.14 کروڑ روپئے مالیتی 4.2کیلو سونا ضبط کرلیا جبکہ مسافرین ایر انڈیا کی فلائیٹ کے ذریعہ دوبئی سے براہ حیدرآباد وشاکھاپٹنم پہنچے تھے۔ پرنسپال کمشنر کسٹمس مسٹر سی راجندرن نے بتایا کہ طیرانگاہ پر بین الاقوامی پروازوں کے آغاز کے بعد پہلی

شمس آباد میں نامعلوم شخص کی نعش دستیاب

شمس آباد ۔ /3 جون (سیاست نیوز) شمس آباد کے علاقہ آر بی نگر میں کل شام ایک نامعلوم شخص کی نعش دستیاب ہوئی ۔ تفصیلات کے بموجب شمس آباد کے علاقہ آر بی نگر میں چیتنیا کالج کے عقبی حصہ میں ایک نامعلوم شخص جس کی عمر تقریباً 40 سال ہے کی نعش پائی گئی۔ شمس آباد آر بی آئی سب انسپکٹر ویریشم نے مقدمہ درج کرکے نعش کو بغرض شناخت مردہ خانہ داوخانہ عثما

سارقین کی گبرسنگھ ٹولی کارکن انجیا گرفتار

حیدرآباد /3 جون ( سیاست نیوز ) سرقہ کی سنگین وارداتوں میں ملوث بدنام زمانہ گبر سنگھ ٹولی کے رکن کو راجندر نگر کی سنٹرل کرائم اسٹیشن پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 65 سالہ کے انجیا ساکن راجندر نگر گذشتہ دو سال میں قفل شکنی کے ذریعہ 14 سرقے کی وارداتیں انجام دی ۔ پولیس نے بتایا کہ انجیا بدنام زمانہ گبر سنگھ ڈاکوؤں کی ٹولی کا رک

قحبہ گری چلانے والی ٹولی گرفتار

حیدرآباد /3 جون ( سیاست نیوز ) کرایہ کے مکان میں قحبہ گری کا اڈہ چلانے والی ایک ٹولی کو اسپیشل آپریشن ٹیم نے گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ آندھراپردیش کے ضلع گنٹور سے تعلق رکھنے والی ستیہ وتی پداعنبرپیٹ ، سائی نگر کالونی میں ایک کرایہ کے مکان حاصل کیا اور اس میں قحبہ گری کا اڈہ چلانا شروع کیا ۔ اس بات کی اطلاع ملنے پر سائبرآباد ا

مختلف سڑک حادثوں میں دو افراد ہلاک

حیدرآباد /3 جون ( سیاست نیوز ) سائبرآباد میں پیش آئے مختلف سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ کے پی ایچ بی پولیس کے بموجب 52 سالہ بالاسوامی ساکن راجیو گروہا کلپا جو خانگی ملازم ہے ۔ نظام پیٹ روڈ پر حادثہ کا شکار ہوگیا ۔ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرلیا ۔ اوپل پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آئے ایک حادثہ میں 60 سالہ کے بچماں ہلاک ہوگ

تیراکی کے دوران ایک نوجوان غرقاب

شمس آباد ۔ /3 جون (سیاست نیوز) شمس آباد کے موضع کوتوال گوڑہ میں چنماں ہوٹل کے قریب گڑھے میں ایک نوجوان کی نعش دستیاب ہوئی ۔ تفصیلات کے بموجب محمد عبیدالدین ولد محمد فیاض الدین 23 سالہ طالب علم ساکن لنگر ہاؤس شمس آباد کے موضع کوتوال گوڑہ کے قریب چنماں ہوٹل کے عقبی حصہ میں گڑھوں میں جمع پانی میں اپنے دوست مکرم کے ہمراہ تیراکی کیلئے آیا او

خواتین کے طلائی زیورات اور رقم کا لٹیرا گرفتار

حیدرآباد /3 جون ( سیاست نیوز ) تنہا خواتین کو نشانہ بناتے ہوئے ان کے قبضہ سے طلائی زیورات و نقد رقم لوٹ کر فرار ہونے والے ایک دھوکہ باز کو چادرگھاٹ پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ ڈیٹکٹیو انسپکٹر مسٹر کے کرشنم راجو نے بتایا کہ محبوب نگر ، تماپور سے تعلق رکھنے والے وی اروند کمار گوڑ تنہا خواتین کو نشانہ بنایا کرتا تھا ۔ جاریہ سال اپریل 5 کو ضلع

رہزنی کی سنسنی خیز واردات کا سراغ، چھ نوجوان گرفتار

حیدرآباد۔/2جون، ( سیاست نیوز) ہمایوں نگر علاقہ میں30مئی کو پیش آئی سنسنی خیز رہزنی کی واردات میں ملوث 6رہزنوں کو کمشنر ٹاسک فورس نے گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے مسروقہ طلائی زیورات برآمدکرلئے ۔ کمشنر پولیس حیدرآباد مسٹر ایم مہیندر ریڈی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ ٹاسک فورس پولیس نے 27سالہ برہان شریف ساکن بی بی بازار م