مدرسہ سید شاہ فیروز انوارالعلوم سالانہ جلسہ کا انعقاد

بودھن۔ 8 جون (فیاکس) مدرسہ سید شاہ فیروز انوارالعلوم کے سالانہ جلسہ عظمت مصطفی و جشن دستار بندی حفظ کا انعقاد عمل میں آیا۔ علماء جامعہ نظامیہ مولانا مجیب خاں نقشبندی و قادری اور مولانا معصوم نقشبندی نظامت مولانا ظفر نظامی نے خطاب کیا۔ مولانا معصوم نقشبندی نے اپنے خطاب میں کہا کہ عورت سماج کی اصلاح میں بہترین رول ادا کرسکتی ہے، بشرط

رامنتاپور میں لڑکی مشتبہ موت

حیدرآباد ۔ /7 جون ( سیاست نیوز ) رامنتا پور میں آج صبح ایک مسلم لڑکی کی نعش مشتبہ حالت میں دستیاب ہوئی ۔ اوپل پولیس کے بموجب عفت النساء بیگم نے ہفتہ کی صبح اپنے مکان احمد نگر عنبر پیٹ سے روانہ ہوئی تھی اور اس کے افراد خاندان رات 8 بجے اس سے فون پر بات چیت کی تھی جس پر اس نے مکان واپس لوٹنے کی بات بتائی ہے ۔ رات دیر گئے تک عفت النساء کے رش

سابق مرکزی وزیر کے فرزند کے مکان میں سرقہ کی واردات

حیدرآباد۔/6جون، (سیاست نیوز) سابق مرکزی وزیر کے فرزند کے مکان میں کل رات سرقہ کی واردات پیش آئی۔ بتایا جاتا ہے کہ نامعلوم سارق نے سابق مرکزی وزیر مسٹر داسری نارائن راؤ کے فرزند داسری ارون کمار کے مکان سے قیمتی زیورات کا سرقہ کرلیا۔ ڈیٹکٹیو انسپکٹر مسٹر کے متو نے بتایا کہ جوبلی ہلز کے روڈ نمبر 71پر واقع ارون کمار کے مکان میں کل رات نام

–مختلف واقعات میں چار خواتین کی موت

حیدرآباد 5 جون (سیاست نیوز) شوہر اور سسرالی رشتہ داروں کی مبینہ ہراسانی، خرابی صحت اور حادثاتی طور پر جھلس جانے کے سبب پیش آئے مختلف واقعات میں 4 خواتین کی موت واقع ہوگئی۔ یہ علیحدہ واقعات پرانے شہر کے علاقہ کالا پتھر، چھتری ناکہ، الوال اور مائیلاردیو پلی پولیس حدود میں پیش آئے۔ کالاپتھر پولیس کے مطابق 26 سالہ آسیہ بیگم جو بریان

شمس آباد کے ہوٹل پر دھاوا غیر قانونی شراب ضبط

شمس آباد 5 جون (سیاست نیوز) شمس آباد پولیس نے ایک ہوٹل پر دھاوا کرتے ہوئے غیرقانونی طور پر فروخت کی جارہی شراب کو ضبط کرلیا۔ پولیس کے مطابق ستیم راگھویندر نامی 33 سالہ شخص جو شاہ پور میں ایک ہوٹل چلارہا تھا، پولیس نے کل رات اس کی ہوٹل پر دھاوا کرتے ہوئے 64 شراب کی بوتلوں کو ضبط کرلیا اور اسے گرفتار کرلیا۔

اراضی تنازعہ پر ایک شخص کی خودکشی

حیدرآباد 5 جون (سیاست نیوز) اراضی تنازعہ سے دلبرداشتہ ایک شخص نے خودکشی کرلی۔ پولیس میڑچل کے مطابق 45 سالہ مادھو ریڈی جو میڑچل میں رہتا تھا، ان کے خاندان میں اراضی کا تنازعہ چل رہا تھا اور معاملہ کورٹ میں زیردوران ہے۔ تاہم اراضی کے مسئلہ پر دلبرداشتہ اس شخص نے انتہائی اقدام کرلیا۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

نقلی کرنسی کی بین ریاستی ٹولی بے نقاب،9 افراد گرفتار ، چھوٹے بیوپاریوں کو ہراسانی

حیدرآباد /4 جون ( سیاست نیوز ) سائبرآباد پولیس نے نقلی کرنسی کے ایک بین ریاستی ٹولی کو بے نقاب کردیا جو غریب چھوٹے بیوپاریوں اور ٹھیلہ بنڈی کے کاروباری افراد کو دھوکہ دے رہی تھی ۔ ملکاجگیری پولیس نے ایک کارروائی کے دوران 9 افراد کو گرفتار کرلیا جبکہ اس ٹولی کے مزید 6 افراد مفرور بتائے گئے ۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس ملکاجگیری محترمہ راما را