مالی پریشانیوں پر دو افراد کی خودکشی

حیدرآباد۔/11جون، ( سیاست نیوز) سائبر آباد پولیس کمشنریٹ کے حدود شاہ میر پیٹ اور معین آباد میں پیش آئے دو علحدہ واقعات میں مالی پریشانیوں اور قرض کے بوجھ سے تنگ آکر دو افراد نے خودکشی کرلی۔ شاہ میر پیٹ پولیس کے مطابق 30سالہ نرسمہا جو لیبر تھا لال گھڑی ملک پیٹ علاقہ کا ساکن تھا قرض کے بوجھ سے پریشان تھا اس نے آج صبح قرض کی عدم ادائیگی سے

ایڈیکمیٹ کے شخص کی اعظم آباد میں نعش دستیاب

حیدرآباد۔/11جون، ( سیاست نیوز) چکڑ پلی پولیس نے اعظم آباد علاقہ سے ایک شخص کی نعش برآمد کرلی ہے جو مشتبہ حالت میں دستیاب ہوئی۔ پولیس کے مطابق 35سالہ ونود کمار جو ایڈیکمیٹ علاقہ کا ساکن تھا اس کی نعش کو پولیس نے آج اعظم آباد کے علاقہ سے دستیاب کرلیا ۔

ٹرین کے آگے چھلانگ کے ذریعہ خودکشی

حیدرآباد۔/11جون، ( سیاست نیوز) حفیظ پیٹ اور چندا نگر کے درمیان ٹرین کے آگے چھلانگ لگاکر ایک شخص نے خودکشی کرلی جبکہ ٹرین کی پٹریوں کو عبور کرنے کے دوران ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ یہ دو واقعات نامپلی ریلوے پولیس حدود میں پیش آئے۔ نامپلی ریلوے پولیس کے مطابق 19سالہ نوجوان جس کی شناخت نہیں ہوپائی ہے۔ ریلوے پولیس کے مطابق اس نوجوان نے حفیظ پیٹ

سڑک حادثات میں چار افراد ہلاک

حیدرآباد۔/11جون، ( سیاست نیوز) حیدرآباد و سائبر آباد حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں 4افراد ہلاک ہوگئے جن میں ایک کی شناخت نہیں ہوپائی ہے۔ گاندھی نگر پولیس کے مطابق 21سالہ پرساد راؤ ودیا نگر بھوئی گوڑہ علاقہ کا ساکن تھا آج صبح ٹینک بنڈ کے قریب چہل قدمی کررہا تھا کہ نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر برسر موقع ہلاک ہوگیا۔ چلکل گوڑہ پولیس کے مطا

بدنام زمانہ دو سارق گرفتار ، مسروقہ مال ضبط

حیدرآباد /10 جون ( سیاست نیوز ) سائبرآباد سنٹرل کرائم اسٹیشن پولیس نے 2 بدنام زمانہ سارقوں کو گرفتار کرلیا جو سرقہ و رہزنی کی وارداتوں میں ملوث پائے جاتے ہیں۔ پولیس نے 24 سالہ کے انوپ کمار عرف نتیش عرف راجو عرف ٹنکو کے علاوہ 22 سالہ این رنجیت کمار کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس نے ان کے قبضہ سے 26 تولہ طلائی زیورات ایک کار ، دو موٹر سائیکلیں اور ا

ہماچل پردیش میں غرقاب 4طلباء کی نعشیں منتقل

حیدرآباد۔/10جون، ( سیاست نیوز) شہر حیدرآباد میں واقع انجینئرنگ کالج کے 4طلباء کی نعشیں ہماچل پردیش سے فوج کے ایک خصوصی طیارہ کے ذریعہ منتقل کردی گئیں جہاں یہ طلباء ایک دریا میں غرقاب ہوگئے تھے۔ VNR وگیان جیوتی انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ کے24طلباء جو کہ تفریح پر گئے ہوئے48رکنی گروپ کا حصہ تھے اور اس المیہ میں زندہ بچ گئے تھے کل شب ایک اور طی

بائیک کی ٹکر سے ایک شخص ہلاک

شمس آباد ۔ 10 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : شمس آباد کے موضع مدن پلی میں بائیک کی ٹکر سے ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ تفصیلات کے بموجب سید فیاض الدین 55 سالہ ساکن حسن نگر پیشہ ڈرائیور کل رات مدن پلی کے قریب لاری روک کر چائے نوشی کے لیے سڑک عبور کررہے تھے کہ ایک بائیک نے ٹکر دیدی جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگئے ۔ جنہیں دواخانہ منتقل کیا گیا جہاں وہ دورا

زو پارک میںچیتہ کے پنجرے میں گھسنے والا نوجوان گرفتار

حیدرآباد۔/9جون، ( سیاست نیوز) نہرو زوالوجیکل پارک میں خطرناک جانور چیتہ سے چھیڑ چھاڑ حیدرآباد کے ایک نوجوان کی گرفتاری کا سبب بن گیا۔ ڈپٹی کمشنر پولیس ساؤتھ زون مسٹر وی ستیہ نارائنا نے بتایا کہ 26سالہ اریب طحہ مہدی ساکن اکبر باغ ملک پیٹ نے 6جون کو زو پارک میں رات کے وقت چیتہ کو رکھنے کے پنجرے کے قریب پہنچ کر چیتہ سے چھیڑ چھاڑ کی اور اس

والد کی موت سے دلبرداشتہ لڑکی کی خودکشی

حیدرآباد ۔ 9 جون (سیاست نیوز) چکڑ پلی کے علاقہ میں ایک لڑکی نے خودکشی کرلی۔ پولیس کے مطابق 21 سالہ ومشی رانی جو طالبہ تھی، چکڑپلی کے علاقہ میں رہتی تھی۔ 10 ماہ قبل ومشی رانی کے والد نارائنا کی موت ہوگئی تھی اور لڑکی تب سے دلبرداشتہ ہوگئی تھی جس نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

جعلی ڈگریاں فروخت کرنیو الا ریاکٹ بے نقاب

حیدرآباد 8جون (سیاست نیوز) جعلی یونیورسٹی کے تعلیمی سرٹیفکیٹس فروخت کرنے میں ملوث دو افراد کو ٹاسک فورس ویسٹ زون ٹیم نے گرفتار کرلیا ۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس ٹاسک فورس مسٹر بی لمبا ریڈی نے بتایا کہ 31 سالہ مرزا اکرم بیگ متوطن کرناٹک جو ٹولی چوکی میں واقع جعلی یونیورسٹی انڈین انسٹی ٹیوٹ آف منیجمنٹ اینڈ انجینئرنگ اسٹیڈیز کا انچارج ہے اور