کمسن لڑکا موسی ندی میں بہہ گیا

حیدرآباد 14 جون (سیاست نیوز)اولڈ ملک پیٹ شنکر نگر میں پیش آئے واقعہ میں 7 سالہ کمسن لڑکا موسی ندی میں غرقاب ہوگیا ۔ چادر گھاٹ پولیس کے بموجب ترون آج دوپہر اپنے بھائی ورون کے ہمراہ شنکر نگر کے قریب موسی ندی کے کنارے کھیل رہا تھا کہ وہ اتفاقی طور پر ندی میں گر پڑا اور غرقاب ہوگیا ۔ ورون نے اپنے بھائی کے موسی ندی میں بہہ جانے کی اطلاع والدی

پکوان کے دوران جھلس جانے والی خاتون فوت

حیدرآباد 14 جون (سیاست نیوز) پکوان کے دوران جھلسنے والی خاتون فوت ہوگئی ۔ بھوانی نگر پولیس کے بموجب 18 سالہ صالحہ بیگم ساکن نشیمن نگر امان نگر 7 جون کو پکوان کے دوران اتفاقی طور پر جھلس گئی تھی اور اسے دواخانہ عثمانیہ میں شریک کیا گیا تھا جہاں پر آج وہ زخموں سے جانبر نہ ہوسکی ۔بھوانی نگر پولیس نے ایک مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

شاطر دھوکہ باز نے رکن اسمبلی ملکاجگری کو 90 ہزار روپئے کا چونا لگادیا

حیدرآباد 13 جون ( پی ٹی آئی ) خود کو تلنگانہ سیکریٹریٹ کا سرکاری عہدیدار قرار دیتے ہوئے شہر کے ایک رکن اسمبلی کو ٹھگ لینے والے ایک شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ اس شخص نے رکن اسمبلی کو 90,000 روپئے کا چونا لگادیا تھا ۔ ڈپٹی کمشنر پولیس ملکاجگری رما راجیشوری نے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم تھوٹا بالاجی نائیڈو مشرقی گودواری ضلع ( آ

شیر خوار بچہ کا اغواء کنندہ گرفتار ،سالی سے انتقام ‘ اے سی پی میر چوک گنگا دھر کا بیان

حیدرآباد 12 جون (سیاست نیوز) میر چوک پولیس نے شیر خوار بچہ کا اغواء کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ ایک سالہ وشنو کا اس کے خالو مدیلیٹی نے اغوا کیاتھا ۔ اپنی سالی سے بدلہ لینے کیلئے اس شخص نے یہ اقدام کیا تھا ۔ اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس میر چوک مسٹر گنگا دھر نے بات بتائی ۔ انہوں نے ایک پولیس کانفرنس کے دوران اغواء کار مدیلی

ریسکیو ہوم میں تین کمسن لڑکیوں کی خود کشی کی کوشش

حیدرآباد ۔ 11 جون ( پی ٹی آئی ) یوسف گوڑہ میں واقع سرکاری ریسکیو ہوم میں تین کمسن لڑکیوں نے خود کشی کی کوشش کی ۔ انہوں نے پانی کے ساتھ ملا ٹر ڈٹرجنٹ پاؤڈر نوش کرلیا تھا ۔ پولیس نے یہ بات بتائی ۔ یہ تین لڑکیاں ان 11 خواتین و لڑکیوں کے گروپ میں شامل تھیں جنہوں نے 3 جون کو یہاں سے فرار کی کوشش کی تھی تاہم انہیں بعد میں تلاش کرکے دوبارہ ریسک

بیوی سے جھگڑا ، شوہر کی خودکشی

حیدرآباد۔/11جون، ( سیاست نیوز) بیوی سے جھگڑا کرنے کے بعد ایک شخص نے خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ ونستھلی پورم پولیس حدود میں پیش آیا جہاں وینکٹ رمنا نامی شخص نے جس کی عمر تقریباً 35سال بتائی گئی ہے کل رات خودکشی کرلی۔ وینکٹ رمنا ونستھلی پورم علاقہ میں رہتا تھا۔ میاں بیوی اکثر معمولی بات پر جھگڑا کیا کرتے تھے کل رات بھی دونوں میاں بیوی میں جھ