خرابی صحت پر طالبہ کی خودکشی

حیدرآباد۔15جون ( سیاست نیوز) خرابی صحت سے پریشان ایک طالبہ نے خودکشی کرلی جو گروپ II امتحانات کی تیاری میں مصروف تھی ۔ سرور نگر پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 20سالہ سری وانی نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔

ریونت ریڈی مزید 14 دن عدالتی تحویل میں

حیدرآباد 15 جون ( سیاست نیوز ) نوٹ برائے ووٹ اسکام میں تلگودیشم رکن اسمبلی اے ریونت ریڈی کو آج اینٹی کرپشن بیورو کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا جس پر عدالت نے مزید 14 دن کیلئے عدالتی تحویل میں دیدیا ۔ اے سی بی عملہ نے رکن اسمبلی اور دیگر دو ملزمین اُودئے سمہا اور سیبسٹین کو عدالت میں پیش کئے جانے پر ایک میمو داخل کیا جس میں بتایا گیا کہ ن

پانی کے کھڈ میں گرنے پر کمسن کی موت

حیدرآباد /15 جون ( سیاست نیوز ) میڑپلی کے علاقہ میں ایک کمسن پانی کے گڑھے میں گرکر فوت ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ ایک زیر تعمیر عمارت کے قریب کھڈ موجود تھا جس میں برساتی پانی جمع ہوگیا اور یہ 6 سالہ طالب علم بہاء الدین اس گڑھے میں گرکر غرقاب ہوگیا ۔ میڑپلی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔