پاکستان پر خلیج مہربان، امریکہ پریشان

ہم پاکستانی ۲۳ مارچ کو یوم پاکستان مناتے ہیں۔ یہ ہمارا یوم جمہوریہ ہے، جیسے ہندوستان کا ۲۶جنوری۔ ہمارے ساتھ تو دلچسپ معاملہ ہوا کہ پاکستان کا پہلا آئین ۲۳ مارچ۱۹۵۶ کو منظور ہوا اس لئے اس دن کو ہم نے یوم جمہوریہ کے طور پر منانا شروع کردیا حالانکہ یہ تاریخ ہمارے لئے ویسے بھی اہم تھی کہ ۲۳ مارچ ۱۹۴۰ کو قرارداد پاکستان لاہور میں منظور