مصری رائے دہندوں کا نئے دستور کی حمایت میں ووٹ : حکومت کا ادعا

قاہرہ 16 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) مصر میں رائے دہندوں نے ایک نئے دستور کی حمایت میں رائے دہی میں حصہ لیا ہے اور اب وہاں فوجی سربراہ کیلئے یہ گنجائش فراہم ہوگئی ہے کہ وہ بھی صدارتی انتخابات میں مقابلہ کریں۔ نئے دستور پر ہوئے استصواب عامہ کے نتائج کا آج اعلان کیا گیا ہے ۔ تاہم مصر کے رائے دہندوں کی جتنی تعداد میں حصہ لیا ہے اس سے فوجی سربرا

یمن میں القاعدہ کا حملہ : 12 سپاہی ہلاک

صنعا 17 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) القاعدہ عسکریت پسندوں نے آج فوجی ٹھکانوں پر مسلسل حملے کرتے ہوئے 10 سپاہیوں کو ہلاک کردیا ہے ۔ دیگر ذرائع نے فوجیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 12 بتائی ہے ۔ ایک فوجی ترجمان کے بموجب یہ واقعات وسطی صوبہ بیدہ میں پیش آئے ۔ ایک عہدیدار نے بتایا کہ القاعدہ کے حملہ آوروں نے تین فوجی ٹھکانوں پر بیدہ میں بیک وقت حملے کئے

تباہ حال شام کیلئے 2.4 بلین ڈالر کا عطیہ

کویت سٹی۔ 15 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) شامی شہریوں کی مشکلات کو دور کرنے کیلئے جو اپنے ملک کی خانہ جنگی سے بدحال ہیں، بین الاقوامی معطی ممالک کی طرف سے کویت میں منعقدہ فنڈ ریزنگ کانفرنس میں کم از کم 2.4 بلین امریکی ڈالر اکھٹا ہونے کی طمانیت حاصل ہوئی ہے، اقوام متحدہ سکریٹری جنرل بانکی مون نے یہ بات کہی۔ کویت، امریکہ اور دیگر معطی اقوام نے د

عمان میں ہندوستانی ملازم کی خودکشی

دوبئی ۔ 15 جنوری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) ایک 36 سالہ ہندوستانی کاریگر نے عمان میں مبینہ طورپر خودکشی کرلی ۔ اخبارات میں شائع خبروں کے مطابق کیرالا کے شہری سنتوش نے چھت کے پنکھے سے لٹک کر پھانسی لے لی ۔ وہ ایک نادر اشیاء فروخت کرنے والی دوکان پر ملازم تھا ۔ دریں اثناء متوفی کے دوستوں کا حوالہ دیتے ہوئے ٹائمز آف عمان نے بتایا کہ متوفی ایک سنگل

سعودی میں دو پاکستانی شہریوں کے سر قلم کردیئے گئے

ریاض ۔ 15 جنوری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) نئے سال 2014 ء کے آغاز پر سعودی عرب کی دارالسلطنت میں منشیات اسمگلنگ کرنے والے دو پاکستانی شہریوں کے سر قلم کردیئے گئے ۔ ملک کی وزارت داخلہ کے مطابق ایک پاکستانی شہری ابرار حسین کو اپنے پیٹ میں منشیات چھپاکر لانے کا مرتکب پایا گیا تھا جس کے بعد وہ سزائے موت کا مستوجب قرار دیا گیا تھا ۔ دوسری طرف گلف نیوز

بشارالاسد اور ان کے خاندان کا کوئی مستقبل نہیں

پیرس ۔ 13 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) شام کی اپوزیشن کے قومی مخلوط اتحاد کے قائد احمد جربہ نے آج کہا کہ امریکہ زیر قیادت ’’شام کے دوست‘‘ گروپ نے اتفاق کرلیا ہے کہ صدر شام بشارالاسد اور ان کے ارکان خاندان کا ملک کے مستقبل میں کوئی کردار نہیں ہوگا۔ جربہ نے یہ اعلان نہیں کیا کہ کیا اپوزیشن بشارالاسد حکومت کے نمائندوں کے ساتھ امن مذاکرات می

بیرونی عازمین کے حج کوٹہ میں رواں سال بھی 20 فیصد تخفیف

جدہ ۔ 13 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب نے اعلان کیا ہیکہ رواں سال حج کے دوران بیرونی عازمین کے کوٹہ میں 20 فیصد اور مقامی عازمین کے کوٹہ میں 50 فیصد کٹوتی کا نفاذ بدستور جاری رہے گا۔ وزیرامورحج بندر حجاج نے کہا کہ ’’مکہ معظمہ اور دیگر مقامات مقدسہ میں جاری توسیعی پراجکٹوں کے پیش نظر بیرونی عازمین کے حج کوٹہ میں 20 فیصد کٹوتی کیلئے (سعو

شیخ حسینہ وزارت عظمیٰ کے علاوہ داخلہ، خارجہ، دفاع کے قلمدانوں پر فائز

ڈھاکہ ۔ 13 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ نے دفاع ، داخلہ اور خارجہ کے اہم قلمدان اپنے قبضہ میں رکھے ہیں۔ آج کابینہ کے ارکان میں انہوں نے قلمدان تقسیم کئے لیکن وزارت عظمیٰ کے علاوہ دیگر تین اہم قلمدانوں کو اپنے ہی قبضہ میں رکھا ۔ 51 وزراء میں سے صرف 15 وزرائے مملکت اپنا موقف نئی حکومت میں برقرار رکھنے میں کامیاب

غزہ پٹی کے قریب شارون کی تدفین، سخت حفاظتی انتظامات

یروشلم ۔ 13 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیلی فوج کو سابق وزیراعظم ایریل شارون کی صحرائے نیگیف میں تدفین سے قبل سخت چوکسی کے احکام جاری کردیئے گئے۔ امکان ہے کہ تدفین میں ہزاروں افراد بشمول نائب صدر امریکہ جوبیڈن شرکت کریں گے۔ علاوہ ازیں صحرائے نیگیف حماس زیر اقتدار غزہ پٹی کے قریب ہے، پولیس 800 عہدیداروں، سرحدی ملازمین پولیس اور رضاک

جواد ظریف کا دورہ روس

تہران ۔ 13 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) روس کے صدر ولادیمیر پوٹین سے ایرانی نیوکلیئر پروگرام اور بشمول شام مختلف علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیلئے وزیرخارجہ جواد ظریف جمعرات کو ماسکو پہنچیں گے۔ ایران کے سرکاری خبر رساں ادارہ ارنا سے روس میں ایران کے سفیر مہدی ثنائی نے کہا کہ ’’ظریف، روسی صدر اور وزیرخارجہ سے ملاقات کریں گی‘‘۔ یہ دورہ ا

رجب طیب اردوغان کے خلاف احتجاجی مظاہرے

انقرہ ۔ 11 ۔ جنوری : ( سیاست ڈاٹ کام) : ’ ترک وزیر اعظم رجب طیب اردوغان کی حکومت کے خلاف احتجاج کے لیے ترکی کے لاکھوں شہری دارالحکومت انقرہ کی سڑکوں پر نکل آئے اور کئی مقامات پر بڑے احتجاجی مظاہرے منظم کئے گئے ۔

مصر میں جھڑپیں، ایک شخص ہلاک

قاہرہ ۔ 10 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) معزول صدر محمد مرسی کے حامیوں اور مخالفین کے درمیان جھڑپوں میں آج ایک شخص ہلاک ہوگیا اور اس نے ملک گیر سطح سے کئی اسلام پسندوں کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے بموجب ایک خوانچہ فروش کو مرسی کے حامیوں اور مخالفین کے درمیان جھڑپوں میں شہر اسکندریہ میں گولی مار کر ہلاک کردیا گیا۔ اسلام پسندوں نے کئی شہروں میں مر