شام پر متحارب گروپوں کو یکجا کرنے اقوام متحدہ کوشاں
مونٹریاکس (سوئزرلینڈ) ۔ 23 جنوری ۔ (سیاست ڈاٹ کام ) اقوام متحدہ کے ثالثی لخضر براہیمی شام کے متحارب فریقوں سے آج بند دروازوں کے پیچھے علحدہ ملاقاتیں کررہے ہیں تاکہ یہ پتہ چلایا جاسکے کہ آیا وہ امن کانفرنس کا پہلا روز تلخی بھرے ریمارکس کی نظر ہوجانے کے بعد دوبدو مل بیٹھ کر معاملوں کو سلجھانے کیلئے تیار ہیں۔ براہیمی صدر بشارالاسد کی حک