کویت ایئر پورٹ پر امریکی باشندہ اسلحہ سمیت گرفتار

کویت سٹی ، 12 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) کویت ایئر پورٹ کے باہر پولیس نے ایک امریکی باشندے کو ایم 16 رائفل اور پانچ خالی میگزین اسمگل کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایک امریکی باشندہ اپنے وطن جانے کیلئے جب ائیر پورٹ پہنچا تو پہلی سکیورٹی چیک پوائنٹ پر اسکیاننگ کے دوران اس کے بیاگ سے ایک ایم 16 رائفل اور پانچ خالی میگزی

عراق: فوجی کیمپ پر حملہ، 15 فوجی ہلاک

بغداد۔12 فبروری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) عراقی فوج کے ایک کیمپ پر حملے کے دوران 15 فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔ یہ فوجی کیمپ عراق میں تیل کی ایک پائپ لائن کی حفاظت کیلئے قائم کیا گیا تھا۔ عسکریت پسندوں نے صوبہ نینوا میں ایک فوجی کیمپ میں داخل ہو کر کیمپ میں موجود 15 فوجیوں کو ہلاک کیا اور اس کے بعد فرار ہو گئے۔ مقامی پولیس حکام نے بھی حملہ آوروں کے ک

الیکشن کمیشن کا کردار شرمناک : عمران

اسلام آباد ، 11 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ عوامی خط اعتمادچرانے والوں کیخلاف غداری کا مقدمہ چلنا چاہئے، الیکشن کمیشن کا کردار شرمناک ہے۔ انھوں نے آج سپریم کورٹ کے باہر میڈیا کو بتایا کہ پاکستان کی تاریخ میں دھاندلی کے حوالہ سے ہم نے جو کیس عدالت میں دائر کیا وہ اہم کیس ہے۔ پاکستان م

عراق میں شدت پسند اپنے ہی بم کا شکار، 21 ہلاک

بغداد ، 11 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) عراق میں حکام نے بتایا ہے کہ ایک کار بم غلطی سے پھٹ جانے کی وجہ سے 21 شدت پسند مارے گئے۔ سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ یہ دھماکہ سامرا شہر سے تقریبا 20 کلومیٹر دور ایک سڑک پر ہوا۔ جب یہ حادثہ ہوا اس وقت دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی شدت پسندوں کے علاقے سے مرکزی سڑک پر لے جائی جا رہی تھی۔ سامرا سنی اکثریتی علاقہ

افغانستان میں 13 سال بعد پولیو کا پہلا کیس

کابل ، 11 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کے دارالحکومت میں 13 سال کے بعد پولیو کا پہلا کیس سامنے آیا ہے جس کے بعد محکمہ صحت نے کابل میں انسداد پولیو کی مہم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ حکام کے مطابق یہ تازہ کیس 3 سالہ بچی میں پولیو وائرس کی تشخیص کے بعد سامنے آیا۔ اس کا باپ ٹیکسی چلاتا ہے ۔ افغانستان دنیا کے ان تین ملک میں شامل ہے جہاں ا

صدر ایران حسن روحانی ’منصفانہ‘ مذاکرات کے خواہاں

تہران ۔ 11 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) صدر ایران حسن روحانی نے انقلاب ایران کی 35 ویں سالگرہ کے موقع پر عالمی طاقتوں کے ساتھ مذاکرات میں حالیہ پیشرفت کے پس منظر میں کہا کہ ایران کے ساتھ نیوکلیئر پروگرام پر منصفانہ اور تعمیری مذاکرات ہونے چاہئیں۔ اعتدال پسند حسن روحانی 10 سال طویل تعطل کا خاتمہ سفارتی ذرائع سے کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے مغربی

جدہ میں گرلز ہاسٹل پر مسلح افراد کا حملہ

جدہ ،11 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ کے شمال میں الفارابی گرلز کالج کے ایک ہاسٹل پر چار نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کیا، تاہم پولیس کی فوری مداخلت کے باعث کوئی نا خوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔ ’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘ کو اپنے ذرائع سے اطلاع ملی ہے کہ مسلح چھاپہ مار پولیس کی آمد سے قبل ہی فرار ہو گئے تھے۔ فرار ہوتے ہوئے وہ

بلوچ گروپ کا گیس پائپ لائن میں دھماکہ

لاہور ، 10 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر رحیم یار خان میں اتوار کی رات دھماکے ہوئے، جن کے نتیجے میں تین گیس پائپ لائنوں میں آگ بھڑک اٹھی۔ اِن دھماکوں کے بعد پنجاب کے بیشتر شہروں کو گیس کی فراہمی بھی متاثر ہوئی۔ ان لائنوں سے رحیم یارخان، ملتان، بہاولپور، لاہور اور فیصل آباد کو گیس فراہم کی جاتی ہے۔ صوبہ سندھ اور ب

حمص سے 600 افراد کو نکال لیا گیا

دمشق ، 10 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) شام میں باغیوں کے زیر قبضہ شہر حمص سے اتوار کو مزید 600 شہریوں کو نکال لیا گیا ہے۔ حمص میں تقریباً 2500 افراد زائد از ایک برس سے محصور ہیں۔ اقوام متحدہ کے زیرنگرانی شامی حکومت اور باغیوں کے درمیان طے شدہ معاہدہ کے تحت حمص میں پھنسے لوگوں کو بحفاظت نکلنے کی اجازت دی گئی تھی۔ اس مقصد کیلئے 7 فروری سے شروع ہونے

ایران کے ساتھ معاہدہ پہلا قدم: اقوام متحدہ

ویانا، 10 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) جوہری معاملات کیلئے اقوام متحدہ کے واچ ڈاگ کے طور پر کام کرنے والے اقوام متحدہ کے چیف انسپکٹر نے پیر کے روز اعلان کیا ہے کہ ایران کا ڈیٹو نیٹرز کے استعمال کے حوالے سے وضاحتی وعدہ صرف ایک ابتدائی اقدام ہے۔ انٹر نیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے چیف انسپکٹر تیرو وارجورانٹا نے رپورٹرز سے بات کرتے ہوئے کہا ’’

کراچی: آستانے پر حملہ، آٹھ افراد ہلاک

کراچی ، 10 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے تجارتی دارالحکومت کراچی کے علاقہ بلدیہ ٹاؤن میں نامعلوم افراد کی جانب سے دستی بم حملے اور فائرنگ کے نتیجے میں ایک چار سالہ بچی سمیت آٹھ افراد ہلاک اور 12 دیگر زخمی ہوگئے، جن میں سے دو کی حالت ’تشویشناک‘ بتائی جاتی ہے۔ اس واقعے کے بارے میں پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ چھ نامعلوم موٹرسائیکل سوا

مدینہ منورہ آتشزدگی میں جاں بحق عازمین کی تعداد 13 ہوگئی

ریاض ۔ 9 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کے شہر مدینہ منورہ میںکل ایک ہوٹل میں لگی آگ میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 13 ہوگئی ہے ۔ مصر کے سفیر عدیل ال الفی نے کہا کہ جاں بحق مصری شہریوں کی تعداد 9 ہوگئی ہے ۔ سعودی پریس ایجنسی نے عہدیدار کے حوالے سے بتایا کہ مدینہ منورہ کے سانحہ میں جھلس کر زخمی ہونے والوں کی تعداد 130 ہے ۔

ملبوسات فیکٹری میں آتشزدگی‘ مالکوں کی خود سپردگی

ڈھاکہ۔ 9؍فروری (سیاست ڈاٹ کام)۔ ایک ملبوسات کارخانہ کے مالک مفرور جوڑے نے آج ایک عدالت میں خود سپردگی کردی جس نے ان کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے انھیں جیل روانہ کردیا۔ بنگلہ دیش کے مہلک ترین صنعتی آتشزدگی مقدمہ میں 112 کارکن جھلس کر ہلاک ہوگئے تھے۔ عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ تزرین فیشنس کے منیجنگ ڈائریکٹر دلاور حسین اور ا

جنگی جرائم کے ملزم جماعت اسلامی قائد کا انتقال

ڈھاکہ۔ 9؍فروری (سیاست ڈاٹ کام)۔ بنیاد پرست جماعت اسلامی کے اعلیٰ سطحی قائدین میں سے ایک اے کے ایم یوسف جن پر بنگلہ دیش کی 1971ء کی جنگ آزادی کے دوران جو پاکستان سے لڑی گئی تھی، انسانیت سوز جرائم کے ارتکاب کا الزام تھا، آج انتقال کرگئے۔ 87 سالہ یوسف کو بنگابندھو شیخ مجیب میڈیکل یونیورسٹی ہاسپٹل منتقل کیا گیا تھا جب کہ وہ کاشنگ پور جیل

شام کے شہر حمص کو انسانی ہمدردی پر مبنی امداد میں تاخیر

دمشق۔ 9؍فروری (سیاست ڈاٹ کام)۔ شام کے شہر حمص میں محصور شہریوں کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد لے جانے والے قافلہ پر مارٹر حملے کئے گئے جس کے نتیجہ میں ایک ڈرائیور زخمی ہوگیا۔ سرکاری فوج اور باغیوں نے ایک دوسرے پر حملے کئے اور دونوں فریقین نے صلح کی خلاف ورزی کا ایک دوسرے پر الزام عائد کیا ہے۔ ایک دن قبل ہی 83 بچے اور خواتین کے علاوہ

مصری فوج کے ہاتھوں سینائی میں 16 عسکریت پسند ہلاک

قاہرہ۔ 9؍فروری (سیاست ڈاٹ کام)۔ مصر کی فوج کے ایک ترجمان نے کہا کہ شمالی جزیرہ نمائے سینائی میں فضائی حملوں سے 16 عسکریت پسند ہلاک ہوگئے جن کے تعلقات اخوان المسلمین سے تھے۔ اس تنظیم سے تعلق رکھنے والے مصر کے اسلام پسند صدر محمد مرسی کو اقتدار سے بے دخل کرکے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ کرنل احمد محمد علی نے کہا کہ فضائی حملوں کا نشانہ دہشت گرد

وزیر خارجہ جرمنی فرینک والٹر اسٹین میر کا اچانک دورۂ افغانستان

مزار شریف۔ 9؍فروری (سیاست ڈاٹ کام)۔ وزیر خارجہ جرمنی فرینک والٹر اسٹین میر آج افغانستان کے شہر مزار شریف پہنچ گئے۔ یہ ان کا غیر معلنہ اور اچانک دورہ تھا۔ افغانستان میں تعینات 3 ہزار فوجی جرمنی کے ہیں جن کی بیشتر تعداد شمالی افغانستان کے شہر مزار شریف میں تعینات ہے۔ جرمنی کی حکومت نے چہارشنبہ کے دن فیصلہ کیا ہے کہ اپنے فوجیوں کی تعین