پاکستانی علاقے میں فورسیس بھیجنے ایرانی انتباہ

تہران ، 17 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) تہران کے وزیر داخلہ نے پاکستان کو متنبہ کیا ہے کہ ایرانی فورسس کو پاکستانی اور افغان علاقے میں گھسنا پڑسکتا ہے تاکہ ایک باغی گروپ کے زیرقبضہ بارڈر گارڈز کو رہا کرایا جاسکے۔ عبد الرضا رحمانی فاضلی کے سرکاری ٹی وی پر یہ ریمارکس ایک ہفتہ بعد سامنے آئے ہیں جبکہ نسبتاً غیرمعروف جیش العدل نے ٹوئٹر پر پانچ

سینائی میں تین جنوبی کوریائی سیاحوں کی ہلاکت ، سیول کی برہمی

قاہرہ ؍ سیول ، 17 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیلی سرحد کے قریب مصر کے سینائی علاقے میں اتوار کے روز سیاحوں کی ایک بس پر بم حملے کے چار مہلوکین میں تین کا تعلق جنوبی کوریا سے بتایا گیا ہے۔ اس حملے میں دیگر 13 افراد زخمی بتائے گئے ہیں۔ یہ علاقے میں 2004ء کے بعد سیاحوں کی کسی بس پر یہ پہلا بڑا حملہ کیا گیا ہے۔ جنوبی کوریا نے اس حملے پر جہاں گہر

سعودی عرب میں پہلی خاتون ایڈیٹر انچیف

ریاض ۔ 16؍ فبروری ( سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب میں پہلی مرتبہ ایک خاتون کو معروف روزنامہ کا ایڈیٹر انچیف مقرر کیا گیا ہے ۔ انگریزی روزنامہ سعودی گزٹ نے اپنی ویب سائیٹ پر سمیہ جابرتی کو اس اہم عہدہ پر فائز کرنے کا اعلان کیا ۔ ان کے جانشین خالد المعینا نے لکھا کہ سمیہ جابرتی نے تقریبا 13 سال ان کے ساتھ کام کیا ہے اور ایک تجربہ کار و باصلاحیت

مقتدیٰ الصدر کی سیاست سے کنارہ کشی

بغداد۔ 16؍فروری (سیاست ڈاٹ کام)۔ عراق کے سخت گیر موقف کے حامل شیعہ رہنما مقتدیٰ الصدر نے سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انھوں نے سیاست سے الگ ہونے کا اعلان اپنی ویب سائٹ پر شائع ہونے والے تحریر شدہ پیغام میں کیا۔ مقتدیٰ الصدر کے بیان کے مطابق وہ مستقبل میں نہ کوئی سرکاری عہدہ لیں گے اور نہ ہی ان کی پارلیمان میں کوئی نم

افغانستان میں جھڑپ‘ 9 طالبان اور 7 ناٹوفوجی ہلاک

کابل۔ 16؍فروری (سیاست ڈاٹ کام)۔ افغانستان کے صوبہ ننگرہار میں ناٹو فوج کے قافلے پر طالبان کے حملہ میں ناٹو کے7 فوجی ہلاک ہوگئے۔ جوابی کارروائی میں 9 طالبان بھی ہلاک ہوگئے۔ افغان صیانتی ذرائع کے مطابق ننگرہار میں جلال آباد، کابل شاہراہ پر افغان طالبان نے ناٹو فوج کے قافلہ پر حملہ کیا۔ حملہ میں ناٹو فوج کے 7فوجی ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگ

سعودی ولی عہد کی اسلام آباد میں آمد

اسلام آباد ۔ 15 ۔ فروری : (سیاست ڈاٹ کام ) : سعودی عرب کے ولی عہد سلمان بن عبدالعزیز السعود تین روزہ دورہ پر آج اسلام آباد پہونچے جہاں وہ پاکستان کی اعلیٰ قیادت کے ساتھ باہمی دفاعی تعاون اور علاقائی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کریں گے ۔ وزیراعظم نواز شریف نے راولپنڈی کے فوجی ہوائی اڈہ پر شہزادہ سلمان کا شخصی طور پر استقبال کیا اور انہیں

سوویت یونین کے انخلاء کے 25 سال امریکہ کا بھی وہی حشر : طالبان

کابل ۔ 15 ۔ فروری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : طالبان نے افغانستان سے سوویت یونین کے انخلاء کی 25 ویں سالگرہ کے موقع پر کہا کہ امریکی فوج اب بالکل اسی انداز میں واپس ہورہی ہیں ۔ افغانستان سے سوویت یونین کا قطعی تخلیہ 15 فروری 1989 کو ہوا جب کہ دس سال تک قبضہ کے دوران خونریزی اور اس کے بعد خانہ جنگی پیدا ہوگئی جس کے نتیجہ میں طالبان تحریک ابھری اور 1996

عراق: فوج اور پولیس کے 18 جوان ہلاک

بغداد ، 15 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) عراق میں رواں سال بدامنی کی بدترین صورتحال کے باعث جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی رات فوج اور پولیس کے 18 جوان ہلاک ہو گئے ہیں۔ سرکاری حکام نے ان ہلاکتوں کی تصدیق کر دی ہے۔ شمالی قصبہ سلیمان بیک میں بندوق برداروں نے اس وقت پیش قدمی کرلی ہے جب سرکاری سکیورٹی پرسونل نے اس علاقے کو خالی کر دیا تھا، جبکہ جرف السخ

پاکستان میں طالبان کی دہشت گردی ناقابل قبول

کراچی ۔ 15 ۔ فروری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : پاکستان میں شرعی نظام کے نفاذ و عمل آوری کے لیے طالبان کے مطالبات میں شدت کے درمیان پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی ) کے سینئیر لیڈر بلاول بھٹو زرداری نے آج کہا کہ اسلام کے نام پر ملک کو پتھر کے دور میں گھسیٹنے کی کوششیں کی جارہی ہیں ۔ دو ہفتہ طویل سندھ فیسٹیول کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول

دہشت گردی کیخلاف پاک۔ افغان۔ ترک عہد

انقرہ ، 14 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان، افغانستان اور ترکی کے درمیان سہ فریقی کانفرنس کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا جس میں تینوں ممالک نے انسداد دہشت گردی کیلئے انٹلیجنس معلومات کا تبادلہ کرنے اور مؤثر روابط کے فروغ پر اتفاق کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں امن و استحکام عالمی امن کیلئے ناگزیر ہے۔ نیز عالمی برادری افغان مہا

اسامہ بن لادن کی تصویر والا بینک نوٹ جاری

بغداد ، 14 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) عراق اور شام میں سرگرم ایک شدت پسند گروہ نے اسامہ بن لادن کی تصویر والا بینک نوٹ جاری کیا ہے جو بظاہر ان کے زیرِ انتظام علاقے پر اپنی عملداری کو ظاہر کرنے کیلئے کیا گیا ہے۔ کرد پریس نیوز ایجنسی کے مطابق یہ نوٹ ’ایک سو اسلامی پاؤنڈ‘ کی مالیت کے برابر کا ہے اور اس کے آگے اور پیچھے عربی اور انگریزی میں

یمن : القاعدہ ارکان سمیت جیل سے 29 قیدی فرار

صنعا ، 14 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) یمن کے دارالحکومت صنعا میں سنٹرل جیل پر مسلح جنگجوؤں نے حملہ کیا ہے اور وہ وہاں سے القاعدہ کے 17 ارکان سمیت 29 قیدیوں کو چھڑوا کر لے گئے ہیں۔جھڑپ میں سات پولیس عہدہ دار اور تین مسلح افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ العربیہ کے نمائندے کی اطلاع کے مطابق دارالحکومت صنعا سے شمال میں واقع جیل کے نزدیک قبل ازیں تین دھما

امریکی احتجاج کے باوجود 65 افغان قیدی رہا

کابل ، 14 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) امریکی فوج کے احتجاج کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے افغانستان نے 65 خطرناک قیدیوں کو رہا کر دیا ہے۔ ایک افغان عہدہ دار کے مطابق حکومت نے 65 افغان قیدیوں کو سابق امریکی جیل سے رہا کیا ہے۔ امریکہ نے اس فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ قیدی خطرناک جنگجو ہیں، جو اتحادی اور افغان فورسز کے قتل کیلئے دوبارہ میدان ج

کراچی میں بم دھماکہ، 10 ملازمین پولیس ہلاک

کراچی 13 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) کم از کم 10 ملازمین پولیس ہلاک اور 30 سے زیادہ دیگر زخمی ہوگئے جبکہ پولیس کی بس کو نشانہ بناکر پاکستان کے ساحلی شہر کراچی میں حملہ کیا گیا جو شبہ ہے کہ خودکش بم حملہ تھا۔ یہ دھماکہ رزاق آباد پولیس ٹریننگ سنٹر شاہ لطیف کے علاقہ میں اُس وقت کیا گیا جبکہ پولیس کی بس پولیس تربیتی مرکز کے احاطہ سے روانہ ہورہی ت

گھریلو تشدد کے خلاف افغان خواتین کا جلسہ

کابل ۔ 13 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) افغان خواتین نے عورتوں پر گھریلو تشدد کے خلاف آج کابل میں جلوس نکالا جو بعدازاں جلسہ عام میں تبدیل ہوگیا۔ ایک نئے قوانین کے بموجب انسانی حقوق کارکنوں نے کہا کہ گھریلو بدسلوکی کے متاثرین کو انصاف رسانی انتہائی محدود کردی گئی ہے۔ افغانستان کی پارلیمنٹ میں حال ہی میں ایک نیا فوجداری قانون منظور کیا گیا

کراچی انتشار کی سمت رواں وزیرداخلہ پاکستان کا بیان

کراچی۔ 13 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان نے آج کہا کہ کراچی انتشار کی سمت پیشرفت کررہا ہے کیونکہ عسکریت پسند چن چن کر افراد کو ہلاک کررہے ہیں۔ مرکزی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان اشتراک و تعاون کے فقدان کی وجہ سے خاطیوں کے خلاف کارروائی نہیں ہورہی ہے۔ وہ متحدہ قومی موومنٹ کے اس دعویٰ کے بعد کہ پارٹی کارکنوں

اقوام متحدہ میں شام پر روس کی متوازی قرارداد

اقوام متحدہ 13 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کے سفارت کار نے کہاکہ روس نے اقوام متحدہ میں شام کے موضوع پر اپنی ایک متوازی قرارداد پیش کردی۔ جس کا مقصد شام میں انسانی بحران کا خاتمہ ہے۔ سلامتی کونسل کے اہم ارکان کو روس نے دھمکی دی تھی کہ مغربی اور عرب ممالک کی حمایت یافتہ تحدیدات کی روس کی جانب سے مخالفت کی جائے گی۔ یہ تحدیدات صدر

امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ ’’فیصلہ کن‘‘ جنگ کا ایرانی انتباہ

تہران ۔ 12 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) ایران کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل حسن فیروز آبادی نے انتباہ دیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے کٹر دشمنوں کے خلاف وہ ’’فیصلہ کن جنگ‘‘ کرنے کیلئے تیار ہے،اگر اس پر حملہ کیا جائے۔ خبر رساں ادارہ فارس کے بموجب فیروز آبادی نے کہا کہ ’’ہم امریکہ اور صیہونی مملکت (اسرائیل) ‘‘ کے ساتھ فیصلہ کن جنگ کرنے کیل