عرب دنیا
شام میں اپوزیشن کے انتخابی مقابلہ پر امتناع
دمشق ۔ 14 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) شام کے جلاوطن اپوزیشن گروپ کو اس سال جولائی سے قبل منعقد شدنی صدارتی انتخابات میں حصہ لینے سے روک دیا گیا ہے جس کے ساتھ ہی بشارالاسد کا ایک بار پھر انتخاب عملاً یقینی ہوگیا ہے جبکہ صدر بشار کے خاندان کی گذشتہ چاردہائیوں سے جاری حکمرانی کے خلاف اس ملک میں 3 سال سے عوامی احتجاج، شورش و بے چینی کا سلسلہ جاری
مزار شاہ سلیمان پر حملے کے خلاف ترکی کا انتباہ
انقرہ ۔ 14 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) شامی صوبہ حلب کے کراکوزاک ٹاؤن پر القاعدہ سے ملحقہ انتہاء پسند تنظیم کے کنٹرول اور اپوزیشن آزاد شامی فوج کے کارکنوں سے لڑائی میں شدت کے پیش نظر ترکی کی فوج نے اس علاقہ میں واقع حضرت سلیمان شاہ کے مقبرہ کی حفاظت کیلئے اقدامات کا آغاز کردیا ہے۔ ترک فوجی ذرائع نے کہا کہ مقبرہ پر تاحال کوئی حملہ نہیں ہوا ہے
دوبئی میں مقیم ہندوستانیوں کو آدھارکارڈ رکھنا لازمی
دوبئی14 مارچ (سیاست ڈاٹ کام)دوبئی میں مقیم ہندوستانیوں کے لئے بہت جلد آدھار کارڈ رکھنا لازمی قرار دیا جائے گا۔نئی دہلی کے ایک سینئر عہدیدار نے توثیق کی ہے کہ دوبئی میں مقیم ہندوستانیوں کو آدھار کارڈ حاصل کرنے کے لئے مقامی ہندوستانی دفاتر میں درخواست داخل کرنی ہوگی۔ دوبئی کے ہندوستانی سفارت خانہ کے عہدیدار نے کہاکہ جب آدھار کارڈ
شامی صدر کی ہمشیرہ بشریٰ پر پابندیاں برقرار
لکسمبرگ سٹی ، 13 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) یورپی یونین کی عدالت انصاف نے شامی صدر بشارالاسد کی ہمشیرہ بشریٰ الاسد پر پابندیاں برقرار رکھی ہیں اور ان کے اپنے بھائی سے خاندانی تعلق کی بنا پر ان پابندیوں کو جائز قرار دیا ہے۔ العربیہ ٹی وی کے مطابق بشریٰ نے یورپی یونین کی پابندیوں کی فہرست میں اپنے نام کی شمولیت کو چیلنج کیا تھا اور یہ موقف اخ
یمن میں جھڑپیں ‘ 6 باغی و دو سپاہی ہلاک
صنعا 13 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) یمن کے دارالحکومت صنعا کے قریب لڑائی میں آج چھ شیعہ باغی اور دو سپاہی ہلاک ہوگئے ہیں۔ جنوبی علاقوں میں جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ قبائلی اور سکیوریٹی ذرائع نے یہ بات بتائی ۔ کہا گیا ہے کہ اس لڑائی میں ہوتھی باغیوں کے آٹھ کارکن زخمی بھی ہوگئے ہیں۔ یہ خود کو انصار اللہ گروپ قرار دیتے ہیں۔ کہا گیا ہے کہ انصارا
مصر کی مصالحت کے بعد غزہ میں جنگ بند ی
یروشلم؍ غزہ۔ 13 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) غزہ سے اسرائیلی شہروں پر راکٹ حملے اور فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی فضائی حملوں کا دو دن سے جاری سلسلہ آج مصر کی کوششوں سے تھم گیا۔ اسلامی جہاد کے لیڈر خالد البطش نے فیس بُک پر لکھا کہ مصر کی سرگرم کوششوں کی بناء جنگ بندی کو قطعیت دی گئی ہے ۔ اسرائیل نے فوری طور پر ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے ، لیکن وزارت د
لیبیا کے معزول وزیراعظم کے طیارہ کا مالٹا میں توقف
روم 12 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) لیبیا کے مفرور سابق وزیراعظم علی زیدان نے مالٹا میں مختصر وقت کے لئے توقف کیا تاکہ اُن کے طیارہ میں ایندھن بھرا جاسکے۔ اُنھیں اقتدار سے معزول کردیا گیا ہے۔ مالٹا کے وزیراعظم جوزف مسقط نے آج کہاکہ طیارہ مالٹا میں ایندھن بھرنے کے لئے دو گھنٹے رُکا رہا۔ بعدازاں وہ دوسرے یوروپی ملک کے لئے روانہ ہوگیا۔ وزیراع
صدر ایران کا تعلقات میں اضافہ کیلئے عمان کا دورہ
مسقط 12 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) صدر ایران حسن روحانی نے مسقط میں سلطان قابوس کے ساتھ بات چیت کی اور اپنے دو روزہ دورۂ ایران کا آغاز کیا جس کا مقصد دونوں دیرینہ حلیف ممالک کے درمیان معاشی تعلقات میں اضافہ ہے۔ حسن روحانی سلطان قابوس سے ملاقات کیلئے گئے جنھوں نے مغربی ممالک اور اسلامی جمہوریہ کے درمیان ثالث کا کردار ادا کیا ہے۔ ایرانی قا
صدر شام بشارالاسد کی دمشق کے باہر بے گھرافراد سے ملاقات
دمشق 12 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) صدر شام بشارالاسد نے دارالحکومت کے باہر ایک نایاب دورہ کرتے ہوئے ملک کی 3 سال طویل خانہ جنگی کے دوران بے گھر ہونے والے افراد سے ملاقات کی۔ صدر بشارالاسد بے گھر افراد کے پناہ گزین کیمپوں کا دورہ کررہے ہیں اور اُن کی ضروریات کے بارے میں معلومات حاصل کررہے ہیں۔ سرکاری خبررساں ادارہ ثنا نے کہا کہ بشارالاسد ادر
اسرائیلی ڈرون حادثہ کا شکار، فضائی حملہ میں تین فلسطینی ہلاک
یروشلم ۔ 11 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیل کا بناء پائلٹ کا ڈرون طیارہ آج جنوبی علاقہ میں حادثہ کا شکار ہوگیا۔ اس طیارہ کے ذریعہ غزہ پر نظر رکھی جاتی تھی اور میزائیل حملے کئے جاتے تھے۔ اسرائیلی فوج کے طیارے نے بتایا کہ جنوبی غزہ پٹی میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے اسکائی رائیڈر ڈرون حادثہ کا شکار ہوگیا ہے۔ اس حادثہ کی تحقیقات کی جارہی ہے۔ ح
شام میں ہوٹل پر3 خودکش بمبار حملے، 3 افرادہلاک
دمشق 11 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) شمال مشرقی شام کے ایک کرد اکثریتی ٹاؤن میں واقع بڑی ہوٹل پر 3 خودکش بمباروں نے حملہ کردیا جس کے نتیجہ میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔ کرد ٹاؤن کے مقامی عہدیدار جان نے کہاکہ قمشلی کے وسط میں یہ ہوٹل واقع ہے جہاں حالیہ عرصہ کے دوران کرد بندوق برداروں اور القاعدہ کے علیحدہ شدہ گروپ کے ارکان کے درمیان بڑے پیمانہ ج
بوکو حرام کی شکست کیلئے مسلمانوں اور عیسائیوں کی دعائیں
ابوجہ 11 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) شمالی نائجیریا کی بورنو ریاست کے روایتی حکمراں ابوبکر ابن عربی الکیمی نے اس ملک کے مسلم اکثریتی شمال مشرقی علاقہ کے عیسائیوں اور مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بوکو حرام کی شورش و تخریب کاری کو شکست کے مقصد سے آسمانی مداخلت اور نصرت کیلئے مشترکہ دعائیں کریں۔ بورنو کے روایتی حاکم یا ’’شیہو‘‘ ابن غربی نے
بوکو حرام کی شکست کیلئے مسلمانوں اور عیسائیوں کی دعائیں
ابوجہ 11 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) شمالی نائجیریا کی بورنو ریاست کے روایتی حکمراں ابوبکر ابن عربی الکیمی نے اس ملک کے مسلم اکثریتی شمال مشرقی علاقہ کے عیسائیوں اور مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بوکو حرام کی شورش و تخریب کاری کو شکست کے مقصد سے آسمانی مداخلت اور نصرت کیلئے مشترکہ دعائیں کریں۔ بورنو کے روایتی حاکم یا ’’شیہو‘‘ ابن غربی نے
لیبیا : حکومت کا تیل بردار کوریائی جہاز پر قبضہ
طرابلس ، 11 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) لیبیا کی حکومت کے حامی مسلح افراد نے شمالی کوریا کے پرچم والے تیل بردار بحری جہاز پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ یہ جہاز میسوراتہ شہر کی بندرگاہ سے تیل لے کر جانے کی کوشش میں تھا کہ علاقائی ملیشیا نے اس پر قبضہ کر لیا۔ لیبیا کے انقلابی آپریشنز روم سے وابستہ عدیل الطرحونی نے میڈیا کو بتایا کہ جہاز کے کپتان ن
عرب ممالک میں دہشت گردی کیخلاف جدوجہد کا عہد
ہر قسم کی دہشت گردی قابل مذمت ، عرب لیگ وزراء خارجہ کے اجلاس سے سعود الفیصل کا خطاب
حضرت نوح ؑپر انگریزی فلم کے خلاف فتویٰ
قطر، بحرین اور متحدہ عرب امارات میں امتناع، پیغمبروں کی شبیہہ دکھانے پر جامعہ الازہر کا اعتراض
عرب لیگ کا اسرائیل کو ’یہودی مملکت‘ تسلیم کرنے سے انکار
قاہرہ ، 10 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) عرب لیگ کے وزرائے خارجہ نے قاہرہ میں منعقدہ اجلاس کے بعد جاری کردہ ایک قرارداد میں اسرائیل کے اس مطالبے کو مسترد کر دیا ہے کہ فلسطین اسرائیل کو ’یہودی مملکت‘ کے طور پر تسلیم کرے۔ فلسطین اور اسرائیل کے تنازعہ کے حوالے سے سات صفحات پر مبنی اِس قرارداد میں لکھا ہے کہ ’اسرائیل اور چند بین الاقوامی فریقین
لیبیا میں خام تیل کی فروخت کا تنازعہ مزید بگڑگیا
طرابلس ، 10 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) لیبیا میں خام تیل کی فروخت کا تنازعہ مزید بگڑتا جا رہا ہے۔ حکومت مخالف باغیوں نے تین بندرگاہوں پر قبضہ کر رکھا ہے اور اب وہ تیل کو بیرون ملک فروخت کرتے ہوئے آمدنی خود حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ طرابلس حکومت نے کہا ہے کہ السدر نامی بندرگاہ سے تیل ایکسپورٹ کیا گیا تو جہاز پر بمباری کرتے ہوئے اسے تباہ کر دیا جا