سعودی عالم نے کھلے بوفے کیخلاف فتویٰ کی تردید کردی

ریاض ، 19 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کے معروف عالم دین شیخ صالح الفوزان نے اس بات سے انکار کیا ہے کہ انھوں نے کھلے بوفے پر پابندی کیلئے کوئی فتویٰ جاری کیا ہے۔ان کے بہ قول انھوں نے تو صرف یہ کہا تھا کہ کھلے بوفوں میں کھانے کی مقدار کا تعین کیا جانا چاہیے تاکہ لوگ ’’نامعلوم‘‘ مقدار کو خریدا نہ کریں۔ گزشتہ ہفتے ایک رپورٹ میں کہا گیا

انقرہ میں خودکش حملہ ، 7 افراد ہلاک

انقرہ ۔ 19 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ترکی کی ایک سرکاری ایجنسی پر بندوق بردار نے حملہ کیا۔ اپنے ساتھیوں کو یرغمال بناتے ہوئے اندھادھند فائرنگ کی جس میں 6 افراد ہلاک ہوئے۔ بعدازاں اس نے ازخود گولی مار کر خودکشی کرلی۔ سرکاری عہدیداروں نے بتایا کہ یہ حملہ دہشت گردی اور نہ ہی سیاسی کارروائی سے متعلق تھا بلکہ حملہ آور نفسیاتی طور پر علیل تھا۔ 36

مصر کے بم فیکٹری پر دھاوے، دو سپاہی ہلاک

قاہرہ ۔ 19 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مصر کی پولیس فوج اور اسپیشل فورس نے مشتبہ بم بنانے والی فیکٹری پر دھاوے کئے۔ اس موقع پر فائرنگ کا تبادلہ عمل میں آیا، جس سے 2 سپاہی ہلاک ہوئے ہیں۔ مصر کے مضافات میں واقع اس فیکٹری کے خلاف کارروائی کی گئی۔ فوج نے 5 انتہاء پسندوں کو ہلاک کیا ہے۔ وزارت داخلہ نے یہ بات بتائی۔ انسر بیت المقدیس گروپ سے تعلق رکھن

سربیا میںاسلام تیسرا بڑا مذہب

بلغراط 18 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سربیائی فوج نے بلغراط میں واقع اپنے ہیڈکوارٹرس میں مسلم سپاہیوں کے لئے اپنی پہلی مسجد قائم کی ہے۔ چیف آف جنرل اسٹاف لوبیسا دیکووچ کے علاوہ سربیائی اسلامی برادری کے سربراہ آدم زلکچ اور مفتی بلغراط محمد یوسف اسپاہچ نے جنرل اسٹاف بلڈنگ میں تعمیر شدہ مسجد کی افتتاحی تقریب میں حصہ لیا۔

بن غازی میں بم دھماکہ، کم از کم سات افراد ہلاک

طرابلس ، 18 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) لیبیا میں گزشتہ روز ایک کار بم دھماکے میں کم از کم سات افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ حکام کے مطابق حملہ آوروں نے بن غازی میں ایک عسکری اکیڈمی کو نشانہ بنایا۔ تمام مہلوکین فوجی ہیں۔ اسپتال ذرائع نے زخمیوں کی تعداد بارہ بتائی ہے جن میں چھ کی حالت نازک ہے۔ لیبیا ئی حکومت نے حملے کی شدید مذمت کی اور اسے دہشت گردان

کیرالا کے ووٹروں کیلئے ہندوستانی تنظیم کی خصوصی پروازوں کا پروگرام

دبئی ، 18 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) دبئی نشین ہندوستانی تنظیم نے کیرالا کے ان ووٹروں کیلئے خصوصی فلائیٹس چلانے کامنصوبہ بنایا ہے جو آئندہ ماہ کے لوک سبھا انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے خواہشمند ہیں۔ کیرالا مسلم کلچرل سنٹر جس کے یو اے ای میں 50,300 ارکان ہیں جن میں سے 20,500 دبئی میں رہتے ہیں ، 7 اپریل کو کیرالا کیلئے پرواز کریں گے تاکہ اپنے حق رائے دہ

مرسی کے فرزند کیخلاف منشیات کا مقدمہ

قاہرہ ۔ 17 مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) مصر کے معزول صدر اور اسلام پسند رہنما محمد مرسی کے فرزند کیخلاف منشیات کے استعمال اور ممنوعہ اشیاء کو اپنے قبضہ میں رکھنے کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ عدالتی ذرائع نے کہا کہ 19 سالہ عبداﷲ مرسی پر حشیش اپنے قبضہ میں رکھنے اور استعمال کرنے کا الزام ہے لیکن اُن کے خلاف درج مقدمہ کی سماعت کیلئے

وزیر اعظم قطر کے دورۂ مراقش کا اختتام

مراقش۔ 16؍مارچ (سیاست ڈاٹ کام)۔ وزیر اعظم و وزیر داخلہ عزت مآب شیخ عبداللہ بن ناصر بن خلیفہ الثانی کا سرکاری دورۂ مراقش اختتام پذیر ہوگیا جس کے دوران انہوں نے مجلس عرب وزرائے داخلہ کے 31 ویں اجلاس میں مراقش میں شرکت کی۔ وزیر اعظم نے وزیر داخلہ مراقش محمد حسن کے ان کے اعزاز میں ترتیب دیئے ہوئے عشائیہ میں شرکت کی۔ وزیر اعظم کو مینارا ای

مصر میں جون تک صدر مملکت کا انتخاب متوقع

قاہرہ۔ 16؍مارچ (سیاست ڈاٹ کام)۔ قاہرہ کے صدارتی امیدوار حمد بن صباحی قاہرہ میں اپنی پارٹی کی کانفرنس کے دوران یہاں پہنچ گئے۔ عبوری صدر عدلی منصور نے کہا کہ مصر میں دو یا ڈھائی مہینے میں منتخبہ قائد برسر اقتدار آجائے گا۔ وہ ایک انٹرویو دے رہے تھے جو سرکاری ملکیت والے روزنامہ ’الاہرام‘ میں شائع ہوا۔ صدارتی انتخابات فوج کی قائم کردہ ح

دو روزہ مصری کانگریس کے اجلاس کا انعقاد

قاہرہ۔ 16؍مارچ (سیاست ڈاٹ کام)۔ عرب وزرائے صحت کی کونسل کا 41 واں اجلاس عرب لیگ سکریٹریٹ جنرل کے ہیڈکوارٹرس پر کل منعقد کیا گیا۔ مجلس وزرائے صحت نے تکنیکی سکریٹریٹ کو ضروری ضروریات صحت کی فراہمی کی ذمہ داری عائد کی۔ شامی پناہ گزینوں اور پڑوسی ممالک کے بے گھر افراد کو 2 لاکھ ڈالرس مالیاتی امداد منظور کی گئی کیونکہ مصر میں پناہ گزین شام

بحرین میں احتجاج

بحرین۔ 16؍مارچ (سیاست ڈاٹ کام)۔ بحرینی خواتین نے دارالحکومت منامہ کے جنوب میں دیہات الملکیہ میں احتجاج میں شرکت کی۔ خلیجی فوج کی تعیناتی کی تیسری سال گرہ کے موقع پر انہوں نے منامہ کی جانب سے شیعہ زیر قیادت جمہوریت حامی احتجاجوں کو کچلنے کی تائید کی۔

شامی باغیوں کے مضبوط گڑھ پر فوج کا قبضہ

دمشق۔16مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) شام کی فوج نے لبنان کے حزب اللہ تحریک سے تعلق رکھنے والے جنگجوؤں کی حمایت کے ساتھ باغیوں کے مضبوط گڑھ یابُرود کا کنٹرول حاصل کرلیا ہے ۔ اپوزیشن کے خلاف کارروائی میں زبردست کامیابی ملی ہے۔ سرکاری ٹی وی نے فوجی ذرائع سے بتایا کہ ہمارے بہادر مسلح سپاہیوں نے صوبہ دمشق میں واقع باغیوں کے مضبوط گڑھ پر مکمل قبضہ

جدہ ایرپورٹ کے ٹائیلٹ میں ہندوستانی کی نعش

جدہ ۔16مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی این آر آئی اپنے وطن واپسی کے دوران جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ٹائیلٹ میں مردہ پایا گیا ۔ پولیس کو اطلاع دی گئی کہ 38سالہ شخص ڈپارچر لانچ میں واقع ایک ٹائیلٹ کے اندر مردہ پایا گیا ہے ۔ مکہ پولیس کے ترجمان عطی القریشی نے بتایا کہ اس نے ٹائیلٹ کے اندر پانی کے پائپ کو استعمال کرتے ہوئے

دنیا میں مسلمانوں کی آبادی اور حلال کھانوں کی طلب میں اضافہ

دبئی ۔ 15 مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) اسلامی قوانین کے مطابق تیار کردہ معیاری مصنوعات اور حلال اشیاء خوردو نوش کی عالمی صنعت میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور اس کی مالیت سیکڑوں ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ بین الاقوامی منڈی میں حلال فوڈ اور پروڈکٹس میں تیزی سے اضافہ عالمی سطح پر مسلمانوں کی آبادی کی تیزی سے بڑھتی ہوئی رفتار بھی ہے۔اس وقت دنیا

فائرنگ میں پانچ مصری فوجی ہلاک

قاہرہ ۔ 15 مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام)قاہرہ میں ایک چیک پوائنٹ پر نامعلوم بندوق برداروں نے فائرنگ کردی ۔ سرکاری ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بندوق برداروں نے دو روز قبل ایک فوجی بس پر حملہ کیا تھا اور یہ حملہ دو روز بعد کیا گیا جن کا نشانہ سکیورٹی افواج ہے ۔ یہ سلسلہ اس وقت سے جاری ہے جب فوج نے اسلام پسند صدر محمد مرسی کو اقتدار سے گزشتہ جولائی می

الجزیرہ چینل کو بند کردینے قطر سے سعودی عرب کا مطالبہ

دوبئی /14 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب نے قطر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ الجزیرہ ٹی وی چینل بند کردے۔ اس کے علاوہ وہ تھنک ٹینک پر بھی پابندی لگادے۔ گلف کارپوریشن کونسل کے حالیہ اجلاس کے دوران یہ مطالبہ کیا گیا۔ اجلاس میں شریک ایک رکن نے بات چیت کی روداد سے واقف کراتے ہوئے کہا کہ ریاض نے پیان عرب براڈ کاسٹر کو بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

بغداد میں بم دھماکے ، 8 ہلاک

بغداد ، 14 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) عراقی عہدیداروں نے کہا کہ آج سلسلہ وار بم دھماکوں میں دارالحکومت بغداد میں مارکیٹ کے علاقوں کو نشانہ بنایا گیا، جس سے کم از کم 8 افراد ہلاک اور 26 دیگر زخمی ہوگئے۔ پولیس حکام نے کہا کہ مہلک ترین حملہ شمال مغربی بغداد کے ضلع شولا کی ایک مارکیٹ کے اندر آج صبح پیش آیا جہاں پانچ افراد ہلاک اور 16 زخمی ہوئے۔