وزیراعظم لیبیامستعفی

طرابلس ۔ /13 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)لیبیا کے عبوری وزیراعظم عبداللہ الثنی نے آج استعفیٰ دیدیا اور کہا کہ انہیں اور ان کے خاندان کو ایک دن قبل دغا بازی کے ذریعہ مسلح حملہ کا نشانہ بنایا گیا ۔ انہوں نے یہ عہدہ سنبھالنے کے اندرون ایک ہفتہ استعفیٰ دیدیا ۔ جبکہ پارلیمنٹ نے انہیں نئی کابینہ تشکیل دینے کی ذمہ داری دی تھی ۔ اس سے پہلے ان کے پیشر

شام میں لڑائی جاری، ہلاکتیں 68ہوگئی

دمشق ۔ 12 اپریل ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) شام کے مشرقی علاقے میں متحارب باغی گروپوں میں لڑائی کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 68ہوگئی ان میں سے کچھ افراد کو زندہ پکڑنے کے بعد گولیاں ماری گئی ہیں۔ شامی مبصرین برائے انسانی حقوق کے مطابق عراقی سرحد کے قریبی علاقے دیر الزور کے تیل کے ذخائر سے مالا مال علاقے میں جمعہ کے روز بھی میدان جنگ بنا رہا اور متح

فلسطین جنیوا کنونشنز کی رکنیت اختیار کرسکتا ہے ، سوئٹزرلینڈ

مقبوضہ بیت المقدس ۔ 12 اپریل ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) اسرائیل کی ہٹ دھرمی کے باعث امریکی ثالثی میں شروع ہو نے والے اسرائیل فلسطینی مذاکرات کے عمل میں ڈیڈ لاک پیدا ہوگیا ہے ، تل ابیب کی جانب سے طے شدہ معاہدے کے تحت چوتھے مرحلے میں فلسطینی قیدیوں کی رہائی سے انکار کے بعد فلسطین نے 14جنیو ا کنونشنز میں رکنیت کی درخواست دیدی ہے۔

فلسطین کیخلاف معاشی پابندیاں صائب عریقات کی مذمت

رملہ ، 11 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) فلسطینی مذاکرات کار اعلیٰ صائب عریقات نے اسرائیل کی طرف سے عائد کی جانے والی معاشی پابندیوں کی سخت مذمت کی ہے۔ اُن کے بقول فلسطینیوں کے نام پر جمع کئے جانے والے ٹیکسوں کو منجمد کرنے کا اسرائیلی اقدام ’چوری‘ کے مترادف ہے۔ انھوں نے اسرائیل کی جانب سے معلنہ معاشی پابندیوں کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف و

سعودی ولیعہد دوم شہزادہ مقرن بینکوں پر برس پڑے

دبئی، 10 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سعودی ولی عہد دوم شہزادہ مقرن بن عبدالعزیز اپنے ملک میں کام کرنے والے بینکوں پر برس پڑے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ بینک جوکچھ لے رہے ہیں،اس کے مقابلے میں ان کا معاشرے کی تعمیر وترقی میں کردار بہت تھوڑا ہے۔ شہزادہ مقرن کا یہ بیان مختلف سعودی اخبارات نے اپنی چہارشنبہ کی اشاعت میں نقل کیا ہے اور اس کا مقصد عام

شام میں 2 کار بم دھماکے، 25 افراد ہلاک

دمشق ، 10 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) شام کے شہر حمص میں 2 بم دھماکوں کے نتیجے میں 25 افراد ہلاک اور 107 دیگر زخمی ہوگئے۔ غیرملکی خبر رساں ادارہ کے مطابق شہر حمص میں دو کاروں میں دھماکہ خیز مادہ نصب کیا گیا تھا جس کے پھٹ پڑنے سے 25 افراد برسرموقع ہلاک جبکہ 107 دیگر زخمی ہو گئے۔ مہلوکین میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں سے بیشتر کی حال

بشار الاسد کی فوج کے آتشگیر بیارل بم حملوں پر عوام پھٹ پڑے!

دمشق ، 10 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) شام میں بشار الاسد کی فوج نے باغیوں کے خلاف جاری جنگ بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے بیارل بم حملوں کو روز کا معمول بنا لیا ہے، جس کے باعث عوام میں سخت غم وغصہ پایا جاتا ہے۔ گزشتہ جمعہ کو حلب میں شامی فوج نے اس وقت آتش گیر بم حملے شروع کئے جب شہری نماز جمعہ کی تیاری کر رہے تھے۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق حل

سعودی عرب میں وائرس میرس سے تاحال 67 افراد ہلاک

جدہ 9 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) عودی عرب کے محکمہ صحت کے عہدیداروں نے آج اعلان کیاکہ میرس وائرس سے دارالحکومت ریاض میں ایک اور موت واقع ہوگئی جس کی وجہ سے ملک گیر سطح پر ہلاکتوں کی جملہ تعداد 67 ہوگئی۔ 57 سالہ سعودی شہری طویل مدت سے علیل تھا جو آج فوت ہوگیا۔ محکمہ صحت کے عہدیداروں نے اطلاع دی ہے کہ دو اور سعودی شہری مشرق وسطیٰ کے تنفس کے مر

عراق میں حملے، 12 افراد ہلاک

بغداد ۔ 8 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) عراق میں آج مختلف مقامات پر ہوئے حملوں کے نتیجہ میں کم سے کم 12 افراد ہلاک ہوگئے۔ سیکوریٹی فورسیس نے اس دوران 25 عسکریت پسندوں کو بغداد کے قریب ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ ان اندیشوں میں اضافہ ہوگیا ہیکہ عام انتخابات سے قبل تخریب کار عناصر دارالحکومت کے قریب پہنچ چکے ہیں۔ تازہ ترین تشدد بھی اس ملک گیر

شارجہ میں ہندوستانی کی نعش دستیاب

دبئی ۔ 8 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) شارجہ کے ایک ویرہاؤس میں ایک 21 سالہ ہندوستانی کی نعش لٹکتی ہوئی پائی گئی اور پولیس اس واقعہ کو خودکشی قرار دیتے ہوئے تحقیقات کررہی ہے۔ متوفی شخص کی شناخت نہیں کی جاسکتی ہے جو اپنی گردن کے اطراف لپٹے ہوئے کپڑے سے لٹکتا ہوا پایا گیا۔ شارجہ پولیس کو اس واقعہ کی اطلاع موصول ہوئی تھی جس کے بعد وہ مقام واقعہ پر

لیبیائی کابینہ کے استعفیٰ کی تردید

طرابلس ۔ 8 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم عبداللہ الثنی کی قیادت میں لیبیا کی نئی کابینہ نے مستعفی ہونے کی خبروں کی تردید کی ہے۔لیبیا کی کابینہ نے مستعفی ہونے کی خبروں کی تردید کی ہے اور اس نے پارلیمان کو ایک خط لکھا ہے جس میں مزید اختیارات اور مینڈیٹ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔لیبی کابینہ کے ترجمان نے منگل کو ایک بیان میں کہا ہے کہ ”حکومت

یمن میں القاعدہ عسکریت پسندوں کا حملہ، 4 سپاہی ہلاک

عدن ۔ 8 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پولیس وردی میں ملبوس القاعدہ کے مشتبہ عسکریت پسندوں نے جنوب مشرقی یمن کی ایک تلاشی چوکی پر حملہ کردیا جس کے نتیجہ میں 4 سپاہی ہلاک ہوگئے۔ صوبہ حضرموت کے دارالحکومت مکلا میں واقع تلاشی چوکی پر مشتبہ بندوق برداروں نے اندھادھند فائرنگ کی جس کے نتیجہ میں 4 سپاہی ہلاک اور دیگر دو زخمی ہوگئے۔ بعدازاں حملہ آور ا

مصر میں ایمن الظواہری کے بھائی محمد الظواہری کو مقدمے کا سامنا

قاہرہ ، 8 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری کے بھائی محمد الظواہری کو مصر میں مبینہ دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث ہونے پر مقدمے کا سامنا ہے۔ القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری کے بھائی محمد الظواہری اور ان کے 67 ساتھیوں پر مصری حکام نے پولیس اور فوجی چیک پوسٹوں پر حملوں کا الزام عائد کیا ہے۔ اس سلسلے میں 50 افراد گر