دبئی میں حادثہ،10 ہندوستانیوں کے بشمول 15 ایشیائی مزدور ہلاک

دبئی۔ 11؍مئی (سیاست ڈاٹ کام)۔ امارات کی مصروف شاہراہ پر کھڑی ہوئی ایک لاری سے ایک بس کا تصادم ہوگیا جس میں مزدور سوار تھے۔ 15 ایشیائی مزدور بشمول 10 ہندوستانی برسرموقع ہلاک ہوگئے۔ تصادم کے بعد بس اُلٹ کر بائیں جانب پانچ میٹر کی گہرائی میں گرگئی تھی۔ 30 نشستی منی بس شارجہ سے امارات آرہی تھی اور اس میں 27 مزدور سوار تھے جنھیں جبل علی کے مق

لیبیا میں کشتی غرقاب 40تارکین وطن ہلاک

طرابلس۔11مئی( سیاست ڈاٹ کام)لیبیا کے ساحل پر ایک کشتی غرقاب ہوگئی جس کے نتیجہ میں تقریباً 40تارکین وطن ہلاک اور 42دیگر لاپتہ ہیں ۔کرنل ایوب قاسم نے بتایا کہ یہ کشتی منگل کو یہاں سے چار کلومیٹر دور غرقاب ہوئی اور اب تک 52افراد کو بچایا جاسکا جن کا تعلق مختلف ممالک سے ہے ۔مہلوکین میں ایک حاملہ خاتون بھی شامل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس کشتی م

سعودی عرب میں ہندوستانی سبز مرچ کی درآمد پر امتناع

ریاض ۔ 9مئی (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب میں ہندوستانی مرچ پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ تیل کی دولت سے مالامال مملکت سعودی عرب ہندوستان سے تازہ ترکاری درآمد کرنے والا پانچواں بڑا ملک ہے لیکن ہندوستانی مرچ میں کیڑے مار ادویات کے بھاری اثرات کی وجہ بتاتے ہوئے درآمدات پر امتناع عائد کیا ہے۔ ہندوستانی ایمبیسی میں معتمد دوم برائے سیاسیات و

سعودی عرب میرس وائرس، متوفیوں کی تعداد 126

ریاض/بیروت۔9مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) میرس وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی جملہ تعداد سعودی عرب میں126ہوگئی جبکہ آج مزید پانچ افراد اس مرض سے فوت ہوگئے ۔ پُراسرار تنفس کے مرض کا یہ وائرس سب سے پہلے سعودی عرب میں 2012ء میں دیکھا گیا ۔ وزارت صحت کے بموجب مغربی شہر مدینہ منورہ میں 2افراد جن کی عمریں 47اور 60سال تھیں فوت ہوگئے ۔ مکہ معظمہ میں ایک 84سالہ

شامی بحران پر عرب لیگ کا اجلاس منسوخ

سعودی عرب نے شام کی صورت حال پر غور کے لیے عرب لیگ کے وزرائے خارجہ کا آئندہ پیر کو مقرر اجلاس منسوخ کردیا ہے۔عرب لیگ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل احمد بن حلی نے جمعہ کو ایک بیان میں بتایا ہے کہ سعودی عرب نے آئندہ پیر کو الریاض میں ہونے والا وزارتی اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے منسوخ کرنے کو کہا ہے۔واضح رہے کہ سعودی عرب کی درخواست پر ہی عرب وز

عراق کے شہر فلوجہ میں شلباری اور جھڑپیں‘ 8ہلاک

بغداد۔9مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) علی الصبح شل باری اور جھڑپوں سے شہر فلوجہ میں کم از کم 8افراد ہلاک ہوگئے ۔ چار ماہ سے زیادہ مدت کے بعد حکومت مخالف جنگجوؤں نے فلوجہ میں حملہ کیا تھا ۔تین بجے شب تشدت پھوٹ پڑا اور کئی گھنٹے جاری رہا ۔ ایک قبائلی سردار کے بموجب جنگجوؤں کے اور دیگر 9 افراد بم حملوں سے زخمی ہوگئے ۔ مہلوکین میں دو بچے بھی شامل ہیں

فلوجہ کے قریب فورسس کا آپریشن، 11 ہلاک

بغداد /9 مئی (سیاست ڈاٹ کام) عراقی فورسس نے آج ایک آپریشن چلاتے ہوئے عسکریت پسندوں کے زیر قبضہ شہر فلوجہ کے قریب کے علاقوں کو دوبارہ اپنے قبضے میں لے لیا، جو ایک فیصلہ کن بڑی کارروائی کی تیاری ہے، ایک سینئر عہدہ دار نے بتایا کہ اس آپریشن میں گیارہ افراد ہلاک ہوئے۔ مخالف حکومت جنگجوؤں نے بغداد سے قریبی فاصلہ پر واقع فلوجہ کو قبضہ میں ل

عراق میں ایک ملازم پولیس کی نعش برآمد بوبی ٹریپ سے دو رشتہ ہلاک

سمرہ ۔ 8 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ایک اغوا شدہ پولیس ملازم کی نعش اس کے دو رشتہ داروں نے دریافت کی لیکن یہ نعش دھماکو مادوں کے ساتھ تھی جو دھماکہ سے پھٹ پڑے جس کی وجہ سے نعش دریافت کرنے والے مقتول کا باپ اور بھائی ہلاک ہوگئے۔ پولیس اور ایک ڈاکٹر کے بموجب ملازم پولیس کا قریبی دیہات شرقط سے اغوا کیا گیا تھا۔ دھماکہ سے اس کا دوسرا بھائی بھی زخم

حمص سے باغیوں کا انخلاء ، اسد کی جیت کی علامت

دمشق ۔ 8 مئی (سیاست ڈاٹ کام) شورش زدہ شامی شہر حمص سے مسلح باغیوں کی آخری گروہ کا انخلاء دراصل اقوام متحدہ کی نگرانی میں حکومت اور باغیوں کے مابین طئے پانے والے ایک معاہدے کے تحت ممکن ہوا۔ شام کا سرکاری میڈیا شہر حمص کے دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد ہوجانے کا جشن منارہا ہے۔ شامی وزیر سیاحت بشریازجی نے چند روز قبل ہی نہایت سنجیدہ لہجہ میں

اہانت اسلام پر آزاد خیال سعودی شہری کو جیل اور ایک ہزار کوڑے

ریاض۔ 7 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کی عدالت نے انسانی حقوق گروپ کے بانی رئیف بداوی کو اسلام کی اہانت پر 10 سال جیل اور ایک ہزار کوڑے مارنے کی سزاء سنائی۔ رئیف بداوی جون 2012ء سے جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہے۔ اسے ایک ملین ریال جرمانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔

پہلے فلسطینیوں کیلئے رعایتیں، پھر اسرائیلی لیڈر کا استقبال: سیسی

قاہرہ ، 7 مئی (سیاست ڈاٹ کام) مصر کے سابق فوجی سربراہ اور صدارتی امیدوار فیلڈ مارشل عبدالفتاح السیسی نے کہا ہے کہ وہ منتخب ہونے کے بعد اسرائیلی وزیر اعظم کا اس وقت تک خیر مقدم نہیں کریں گے جب تک فلسطینیوں کو امن مذاکرات میں رعایتیں نہیں ملیں گی۔ جولائی 2013ء میں ملک کے پہلے منتخب صدر محمد مرسی کو برطرف کرنے والے السیسی 26 اور 27 مئی کو متو

عراق میں پانچ سپاہی ہلاک

بغداد ۔ 6 ۔ مئی (سیاست ڈاٹ کام) دو علحدہ بم دھماکوں میں آج عراقی دارالحکومت کے اطراف پانچ سپاہی ہلاک ہوگئے۔ حکام نے کہا کہ ایک کار بم کے ذریعہ بغداد کے مغربی مضافات میں آرمی پٹرول پارٹی کو نشانہ بنایا گیا جس میں دو سپاہی مارے گئے۔ بعد میں بغداد جنوب میں آرمی کا قافلہ لب سڑک بم کی زد میں آیا جس سے تین سپاہیوں کی موت ہوئی۔

سعودی شہری کا ریفریجریٹر مستحق افراد کی غذائی ضروریات کی تکمیل کیلئے گھر کے روبرو نصب

حائل 6 مئی (سیاست ڈاٹ کام)ایک سعودی شہری نے جو شہری حائل میں سکونت پذیر ہے اپنا ریفریجریٹر گھر کے سامنے نصب کیا ہے اور اس علاقہ کے رہنے والے افراد کو ترغیب دیتا رہتا ہے کہ وہ اپنی بچی ہوئی غذا مستحقہ افراد کی غذائی ضروریات کی تکمیل کیلئے عطیہ دے دیں۔ شیخ محمد العارفی نے اپنے ٹوئٹر پر توثیق کی کہ اس نے ہمیشہ کہا ہے کہ حائل کے شہری بے حد

یمن میں فوجی کارروائی، 43 عسکریت پسند ہلاک

صنعاء5 مئی (سیاست ڈاٹ کام )زمین پر لڑائی اور فضائی دھاووں میں جو جنوبی یمن میں القاعدہ کے مستحکم گڑھ پر کئے گئے کم از کم 6 مشتبہ عسکریت پسند اور 4 فوجی ہلاک ہوگئے ۔ فوج کے بموجب جاری فوجی مہم کے دوران دیگر 37جنگجو راتوں رات ہلاک کردیئے گئے ۔ حکومت کی امریکی حمایت یافتہ فوجی مہم صوبہ شبوا میں القاعدہ کے عسکریت پسندوں کے خلاف جاری ہے یہ یم