عرب دنیا
مصر کے صدارتی انتخابات، جنرل سیسی کو سبقت
قاہرہ ۔ 20 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سابق مصری فوجی سربراہ عبدالفتاح السیسی کی مہم کے منتظمین نے اعلان کیا ہے کہ ان کے امیدوار نے صدارتی انتخابات میں تارکین وطن کی جانب سے ڈالے جانے والے ووٹوں میں واضح برتری حاصل کر لی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق سیسی اپنے حریف بائیں بازو کے سیاستدان حمدین صباحی سے کافی آگے نکل گئے ہیں۔ وزارت خارجہ نے بتایا
لیبائی پارلیمنٹ پر فوج کا دھاوا، اسپیکر اور 6 ارکان گرفتار
ہنگامی حکومت کا قیام، جنرل خلیفہ کے جنگجوؤں کی کارروائی ، بغاوت کی تردید
لیبائی پارلیمنٹ پر فوج کا دھاوا، اسپیکر اور 6 ارکان گرفتار
ہنگامی حکومت کا قیام، جنرل خلیفہ کے جنگجوؤں کی کارروائی ، بغاوت کی تردید
ایرانی صدر کو نیوکلیر معاملت طئے پانے کی امید
تہران ، 19 مئی (سیاست ڈاٹ کام) صدر حسن روحانی نے آج کہا کہ وہ عالمی طاقتوں کے ساتھ کوئی جامع معاہدہ طئے پاجانے کے تعلق سے بدستور پُرامید ہیں حالانکہ ایران کے متنازعہ نیوکلیر پروگرام کے بارے میں مذاکرات میں ’’مشکلات‘‘ پائی جاتی ہیں۔ بات چیت کے تازہ دور میں کوئی قابل قدر پیش رفت نہیں ہوئی، جو ویانا میں جمعہ کو اختتام پذیر ہوا، اور 20 ج
شامی وزیر دفاع اسعد مصطفی مستعفی
’’میں ملک کی تباہی کا جھوٹا گواہ نہیں بننا چاہتا‘‘
مصر میں مرسی کے 160 سے زائد حامیوں کو جیل
قاہرہ 18 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) مصر کی عدالت نے معزول اسلام پسند صدر محمد مرسی کے 126 حامیوں کو پرتشدد احتجاج سے متعلق اجتماعی مقدمہ میں 10 سال کی سزا سنائی ۔ ایک اور عدالت نے قاہرہ میں 37 دیگر مرسی کے حامیوں کو 15 سال جیل کی سزا سنائی جن پر گذشتہ سال احتجاج کے دوران میٹرو اسٹیشن پر بم دھماکہ کی کوشش کا الزام ہے ۔
لیبیا میں پارلیمنٹ کے قریب جھڑپیں اور فائرنگ
طرابلس۔18مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) لیبا کے دارالحکومت طرابلس کے جنوب میں جہاں عبوری پارلیمنٹ واقع ہے‘ آج فائرنگ کا تبادلہ اور جھڑپوں کا سلسلہ جاری رہا جس کی وجہ سے ارکان کا تخلیہ کرادیا گیا ۔ عینی شاہدین اور ایک رکن پارلیمنٹ نے بتایا کہ فوجی بکتربند گاڑیوں کا ایک قافلہ ایئرپورٹ روڈ سے طرابلس میں داخل ہوتے ہی جھڑپیں شروع ہوگئیں ۔
عرب امدادی قافلہ غزہ پہنچ گیا
رفاہ۔18مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) الجیریا اور اردن کے امدادی قافلے آج مصر کے راستے غزہ پہنچ گے جن کی اسرائیل نے ناکہ بندی کررکھی ہے ۔ان میں 2.5ملین مالیتی اشیائے ضروریہ شامل ہے۔حماس حکومت کے ترجمان نے بتایا کہ 14رکنی قافلہ یہاں پہنچ گیا ہے ۔
شام ۔ترکی سرحد کے نزدیک کار بم دھماکہ، 29 ہلاک
دمشق، 16 مئی (سیاست ڈاٹ کام) شام اور ترکی کے درمیان واقع سرحدی گزرگاہ باب السلامہ کے نزدیک شامی علاقے میں کار بم دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 29 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ برطانیہ میں قائم شامی آبزرویٹری برائے انسانی حقوق کی اطلاع کے مطابق جمعرات کو یہ کار بم دھماکا ایک کار پارک میں ہوا ہے۔مرنے والوں اور زخمیوں میں خواتین
سوڈان میں مرتد عورت کو موت کی سزا
خرطوم ، 16 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سوڈان میں ایک جج نے ایک حاملہ خاتون کو موت کی سزا سنائی ہے۔ 27 سالہ مریم یحییٰ کو یہ سزا مذہب اسلام چھوڑ کر مسیحیت اختیار کرنے پر سنائی گئی ہے۔ الحادی محمد عبداللہ نامی مسلم والد کے ہاں پیدا ہونے والی اس عورت کو موت کی سزا سوڈان میں نافذ شرعی قوانین کے تحت سنائی گئی ہے۔ انسانی حقوق کے کارکنوں کے مطابق مریم
سعودی عرب کی فیکٹری میں آگ، 2 ہندوستانی سمیت 11 ہلاک
ریاض /16 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ایک فرنیچر فیکٹری میں مہیب آگ کے باعث دو ہندوستانیوں سمیت 11 افراد ہلاک ہوئے۔ یہ فرنیچر فیکیٹری بتایا جاتا ہے کہ دو بنگلہ دیشی باشندوں کی ملکیت تھی۔ پیر کی شب لگی آگ میں 9 بنگلہ دیشی ورکرس اور دو ہندوستانی ہلاک ہوئے۔
خلیج کی سکیورٹی پر امریکہ وعدے وفا کرے : سعودی عرب
جدہ ، 15 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ سلمان بن عبدالعزیز نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ خلیج کی سکیورٹی سے متعلق اپنے وعدے پورے کرے اور خطے کو درپیش اور بڑھتے ہوئے سکیورٹی خطرات کو ملحوظ رکھے۔ سعودی ولی عہد نے یہ بات جدہ میں امریکی وزیردفاع چَک ہیگل اور خلیج تعاون کونسل کے وزرائے دفاع کے چہارشنبہ کو منعقدہ اجلاس کے مو
شام میں بمباری سے 40 افراد ہلاک
دمشق ، 15 مئی (سیاست ڈاٹ کام) شام میں پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران بشار فورسیس کی بمباری کے نتیجے میں 40 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ صدارتی انتخاب سے تقریبا دو ہفتے پہلے بھی حکومت کی طرف سے بمباری کا سلسلہ جاری ہے۔ چوتھے سال میں داخل ہو جانے والی اس خونریزی میں اب تک ایک لاکھ پچاس ہزار سے زائد لوگ ہلاک ہو چکے ہیں۔ شام میں انسانی حقوق سے متعلق
مصر: صدارتی انتخاب کیلئے تارکین وطن کی پولنگ
تارکین 18 مئی تک ووٹ ڈالیں گے، عام شہری دس دن بعد