عراقی کردستان میں انگریزی زبان میں خطبات نماز جمعہ

سلیمانیہ ۔ 26 مئی (سیاست ڈاٹ کام) کردستان کی وزارت اوقاف و مذہبی امور نے غیر معمولی طور پر السلیمانیہ شہر کی ایک مسجد کو انگریزی زبان میں خطبہ جمعہ کے لیے مخصوص کردیا ہے۔ کردستان میں یہ تجربہ پہلی مرتبہ کیا جا رہا ہے۔ خطہ کردستان کی وزارت اوقاف و مذہبی امور کے ڈائریکٹر جنرل جمال خضر نے ’’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘‘کو بتایا کہ اس فیصلے کا مقص

مصر ی جہادی گروپ لیڈر کے قتل کی تردید

قاہرہ۔25مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) مصر کے جہادی گروپ انصار بیت المقدس نے آج شاذی المنائی کے قتل کے تردید کی ۔ فوج کے ذرائع نے اُن کی ایسے لیڈر کی حیثیت سے شناخت کی تھی جو گھات لگاکر کئے ہوئے ایک حملہ میں ہلاک کردیئے گئے ۔ گروپ نے اس بات کی تردید کی کہ منائی ان کے قائد تھے ۔ گروپ کا بیان اسلامی عسکریت پسند انٹرنٹ فورمس پر منائی کی ایک تصویر کے

یمن کی فوج اور القاعدہ میں جھڑپ‘ 9ہلاک

صنعا۔25مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) یمن کی فوج اور القاعدہ کے مشتبہ کارکنوں کے درمیان جو فوج کی جارحیت کی وجہ سے فرار ہوکر جنوبی یمن منتقل ہوگئے تھے جھڑپ ہوگئی جس میں6فوجی اور 3جہادی ہلاک ہوگئے ۔ فوج اور قبائلی ذرائع کے بموجب رات بھر دو ڈرون طیاروں نے القاعدہ کے مشتبہ کارکنوں پر وصل کے علاقہ میں حملے کئے تھے ۔یہ ضلع ارہاب کا ایک دیہات ہے ۔عسکر

سعودی عرب میں کفیل کے بیٹے نے ہندوستانی ڈرائیور کو گولی مار کر ہلاک کردیا

ریاض ۔25مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک 24سالہ ہندوستانی جو ایک ہفتہ قبل سعودی عرب پہنچا تھا ‘مکہ معظمہ میں اپنے کفیل کے فرزند کے ہاتھوں فائرنگ میں ہلاک ہوگیا ۔ کیرالا کا متوطن پی انس جو بحیثیت ڈرائیور ملازم تھا ‘ گولی کے کئی زخموں کی وجہ سے کل جانبر نہ ہوسکا ۔ مکہ پولیس کے ترجمان عاطی الخراشی نے کہا کہ 20سال سے کچھ زیادہ عمر والا حملہ آور نفس

بحرین کا شیعہ سماجی کارکن رہا

دبئی۔25مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) ممتاز بحرینی شیعہ سماجی کارکن نبیل رجب نے ایک اپیل جاری کرتے ہوئے سنی زیراقتدار مملکت کو اپنی دو سالہ قید سے رہائی کے بعد ’’سنجیدگی سے مذاکرات‘‘ کی خواہش ظاہر کی ہے ۔ رجب کو سنی شاہی حکومت نے شیعہ زیر قیادت احتجاجی مظاہروں کے خلاف 2011ء میں کارروائی کے دوران گرفتار کیا تھا۔ یہ احتجاج شیعہ ۔ سنی اصلاحات کا

پوپ فرانسس کی اُردن آمد پر گارڈ آف آنر

عمان 24 مئی (سیاست ڈاٹ کام) پوپ فرانسس نے اپنے تین روزہ مشرقی وسطیٰ کے دورہ کا آغاز اُردن میں آمد کے ذریعہ کیا۔ پوپ فرانسس شامی پناہ گزینوں کی خستہ حالی کا جائزہ لینے کے علاوہ شام میں جاری تشدد کے اُردن پر پڑنے والے اثرات کا بھی جائزہ لیں گے۔ کوئین عالیہ ایرپورٹ پر آمد کے فوری بعد اُنھیں گارڈ آف آنر پیش کیا جہاں کیتھولک قائدین نے

یمنی شہر حضر موت پر القاعدہ کے ہلاکت خیز حملے

صنعا۔24 مئی (سیاست ڈاٹ کام) القاعدہ کے جنگجوؤں نے یمن کے جنوب مشرقی صوبے حضر موت کے دوسرے بڑے شہر ‘سیئون’ میں حکومتی عمارتوں اور فوجی ٹھکانوں پر حملے کئے۔ جمعہ اور ہفتہ کی درمیان شب کی جانے والی ان کارروائیوں میں خبر رساں ادارے ‘رائیٹرز’ کے مطابق 27 افراد ہلاک ہوئے۔ اہم فوجی چوکیاں، مقامی پولیس ہیڈکوارٹرز اور بینکوں کی شاخیں جنگجو?ں کا

ترکی میں پرتشدد احتجاج، دو ہلاک ،خونی درندوں کے تشدد پر پولیس خاموش نہیں رہ سکتی : اردغان

انقرہ ۔ 23 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ترکی کے وزیراعظم رجب طیب اردغان نے رواں ہفتہ پولیس اور احتجاجیوں کے درمیان جھڑپ میں دو افراد کی ہلاکت پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے آج کہا کہ پولیس کے صبروتحمل پر انہیں بے پناہ حیرت و تعجب ہے۔ اردغان نے کہا کہ ’’(کوئلہ کی کان کے المیہ میں 301 افراد کی ہلاکتوں کا بہانہ بناتے ہوئے) توڑپھوڑ، لوٹ مار، آتشزنی، پولیس

غسل کعبہ کی تقریب 30 مئی کو ہو گی

مکہ مکرمہ، 21 مئی (سیاست ڈاٹ کام) اب جبکہ رمضان کی آمد آمد ہے ، استقبال رمضان کے سلسلے میں کعبۃ اللہ شریف کو غسل دینے کی تقریب جمعہ 30 مئی بمطابق یکم شعبان کو ہو گی۔ ہر سال رمضان سے پہلے خانہ کعبہ کو غسل دیا جاتا ہے۔ اس سال مکہ مکرمہ کے گورنر شہزادہ مشال بن عبداللہ کعبۃ اللہ شریف کو غسل دینے کی سعادت حاصل کریں گے۔