عراق میں پارٹی کے دفتر پر دو بم حملے ‘19ہلاک

بغداد۔8جون( سیاست ڈاٹ کام) کرد پارٹی کے دفتر پر دو بم حملوں میں بغداد کے شمال مشرقی قصبہ میں کم از کم 19افراد ہلاک ہوگئے۔ عراق کی پولیس کے بموجب حملہ صبح کے وقت کیا گیا ۔ ایک خودکش بم بردار نے پیٹریاٹک یونین آف کردستان واقع جلولا کے مقام پر جو بغداد کے شمال مشرق میں 125کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے اور صوبہ دیالہ کی ملی جلی نسلی آبادی ہے‘

مصرکے نئے صدر کی حیثیت سے عبدالفتاح السیسی کی حلف برداری

قاہرہ۔8جون ( سیاست ڈاٹ کام ) مصر کے سابق سربراہ فوج عبدالفتاح السیسی کو آج ملک کے نئے صدر کی حیثیت سے حلف دلوایا گیا ۔ مئی کے انتخابات میں انہوں نے زبردست انتخابی کامیابی حاصل کی ہے ۔ اس طرح اقتدار پر فوج کی گرفت مزید مضبوط ہوگئی ہے ۔ جب کہ ملک میں صف بندی کی صورتحال پائی جاتی ہے ۔ 59سالہ سیسی کو گذشتہ ہفتہ 96.6 فیصد ووٹ حاصل کرنے کے بعد مل

عراقی پولیس اور عسکریت پسندوں کی لڑائی، 59 اموات

موصل ، 7 جون (سیاست ڈاٹ کام) عراقی سکیورٹی فورسیس اور عسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپوں نے آج موصل 59 افراد کی جان لے لی، جبکہ اس شمالی شہر میں شدید لڑائی اپنے دوسرے دن میں داخل ہوگئی ہے، عہدیداروں نے یہ بات کہی۔ مہلوکین میں 21 پولیس ملازمین اور 38 عسکریت پسند شامل ہیں۔ موصل میں یہ لڑائی کل صبح چھڑی اور رات بھر جاری رہی، جبکہ دو خودکش بمبار

شمالی عراق میں خودکش بم دھماکوں اور لڑائی میں 36 افراد ہلاک

بغداد ۔ 6 جون (سیاست ڈاٹ کام) شمالی صوبہ نینوا میں آج دو خودکش بم دھماکوں جن میں عراق کی شبک اقلیت کو نشانہ بنایا گیا، اور سیکورٹی فورسیس اور عسکریت پسندوں کے درمیان لڑائی کے نتیجہ میں آج مجموعی طور پر 36 افراد ہلاک ہوگئے۔ صوبائی دارالحکومت موصل عراق کے نہایت خطرناک شہروں میں سے ہے جہاں عسکری گروپس لگ بھگ روزانہ حملے کررہے ہیں۔ شمالی

یمن :بندوق برداروں کے ہاتھوں 14 یمنی فوجی و شہری ہلاک

عدن 5 جون (سیاست ڈاٹ کام) القاعدہ کے مشتبہ بندوق برداروں نے 14 یمنی فوجیوں اور ایک شہری کو جنوبی صوبہ میں ہلاک کردیا جہاں فوجی اپریل کے اواخر سے جہادیوں سے برسر پیکار ہیں۔ عسکریت پسندوں نے صوبہ شبوا کے دیہات دیہان کے قریب ایک چوکی پر خودکار رائفلوں سے حملہ کیا جس میں کئی فوجی زخمی بھی ہوگئے۔ یہ حملہ ڈرون حملہ کے چند گھنٹوں بعد کیا گیا