عرب دنیا
بدامنی سے سارا علاقہ متاثر : سعودی عرب
جدہ ۔ 18 جون ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) سعودی عرب نے خبردار کیا ہے کہ عراق میں خانہ جنگی کے دوررس اثرات سارے علاقہ میں مرتب ہوں گے ۔ وزیر خارجہ پرنس سعود الفیصل نے جدہ میں اسلامک بلاک کے اجلاس کے افتتاح کے موقع پر کہا کہ عراق میں جاری بدامنی خانہ جنگی کی واضح مثال ہے اور سارے علاقہ پر اس کے غیرمعمولی اثرات مرتب ہوں گے۔ انھوں نے خبردار کیا کہ جنگ
عراق کے شہر موصل میں 40 ہندوستانیوں کا اغوا
وزیر اعظم نریندر مودی نے جائزہ لیا ۔ سابق سفیر برائے عراق سریش ریڈی موصل روانہ
متحدہ عرب امارات میںعرب سماجی ذرائع ابلاغ ایوارڈس کا آغاز
دوبئی۔ 17 جون (سیاست ڈاٹ کام)متحدہ عرب امارات میں خلیجی علاقہ میں عرب معاشروں کی حوصلہ افزائی کے مقصد سے عرب سماجی ذرائع ابلاغ ایوارڈس کا آغاز کیا جارہا ہے۔ توقع ہے کہ اس سے برادری کو لاحق مسائل کے بارے میںعوام کے شعور کی بیداری میں اضافہ ہوگا۔
مصر میں نئی حکومت کی حلف برداری
قاہرہ۔ 17 جون (سیاست ڈاٹ کام) مصر کی نئی کابینہ کو آج ملک کے نئے منتخبہ صدر عبدالفتّاح السیسی نے حلف دلوایا۔ تقریب حلف برداری دارالحکومت قاہرہ میں منعقد کی گئی اور سرکاری ٹی وی اس کی راست جھلکیاں قصر صدارت سے نشر کی گئیں۔
اِسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینی ہلاک،50 افراد گرفتار
رملہ۔ 16 جون (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیلی فوجیوں نے آج علی الصبح ایک فلسطینی نوجوان کو ہلاک کردیا، جبکہ مغربی کنارہ میں 3 لاپتہ اسرائیلی نوجوانوں کی تلاش میں فوج کی جانب سے مہم چلائی جارہی ہے۔ یہ نوجوان تین دن قبل اغوا کئے گئے تھے۔ مغربی کنارہ کے شہر رملہ کے قریب 19 سالہ نوجوان احمد عرفات کو اسرائیلی فوجیوں نے گولی مارکر ہلاک کردیا۔ اسرائ
مصر میں الجزیرہ ٹرائل کا عدالتی فیصلہ 23 جون کو مقرر
قاہرہ ۔ 16 جون (سیاست ڈاٹ کام) ایک مصری عدالت نے آج کہا کہ وہ الجزیرہ کے جرنلسٹوں کے ٹرائل میں 23 جون کو اپنا فیصلہ جاری کرے گی جبکہ ان صحافیوں پر ممنوعہ اخوان المسلمین کی اعانت کرنے کا الزام ہے۔ آسٹریلیائی پیٹر گریسٹ اور دو دیگر رپورٹرس جو قطر میں قائم الجزیرہ انگلش کیلئے کام کرتے ہیں، 20 ملزمین میں شامل ہیں۔
متحدہ عرب امارات میں
پہلا نیوکلیئر تربیت یافتہ افراد کا بیاچ
افغان طالبان کے لب سڑک بم دھماکوں میں 5 ہلاک
کابل۔ 16 جون (سیاست ڈاٹ کام) افغان طالبان کے نصب کئے ہوئے لب ِ سڑک بم دھماکوں میں ایک ہی خاندان کے پانچ شہری صوبہ قندھار میں ہلاک کردیئے گئے۔ وزارتِ داخلہ کے بیان میں اِن ہلاکتوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مہلوکین میں 3 بچے تھے۔ ہفتہ کے دن صدارتی انتخابات کے موقع پر حملوں کے تسلسل میں آج لب سڑک بم دھماکے کا واقعہ پیش آیا۔ طالبان نے
عراق میں مسلح افراد کا حملہ ‘ 9 پولیس اہلکار ہلاک
بغداد 14 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) بندوق برداروں نے آج عراق کی انسداد کرپشن تنظیم کے سربراہ کے قافلہ پربغداد کے شمال میں حملہ کیا اور یہاں جھڑپیں شروع ہوگئیں جن کے نتیجہ میں 9 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔ کہا گیا ہے کہ بغداد اور سمارا شہر کے درمیان کی سڑک پر یہ حملہ کیا گیا جس میں انسادد کرپشن ادارہ کے سربراہ اعلی جواد محفوظ رہے ہیں۔ اس حمل